لوک سبھا انتخاب سے قبل مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، ملک میں ’سی اے اے‘ نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
بی جے پی نے 2019 لوک سبھا انتخاب سے قبل اپنے منشور میں ’سی اے اے‘ کو شامل کیا تھا اور اب 2024 لوک سبھا انتخاب کے اعلان سے ٹھیک پہلے اس کو پورے ملک میں نافذ کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مرکز کی مودی حکومت نے پورے ملک میں سی اے اے یعنی شہریت ترمیمی قانون نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ لوک سبھا انتخاب سے قبل مرکزی حکومت کا یہ بڑا قدم ہے۔ اس کے تحت اب تین پڑوسی ممالک کے اقلیتوں کو ہندوستان کی شہریت مل سکے گی۔ اس کے لیے انھیں مرکزی حکومت کے ذریعہ تیار کردہ آن لائن پورٹل پر درخواست دینی ہوگی۔
#BREAKING | The Modi Government announces implementation of Citizenship Amendment Act.
— DD News (@DDNewslive) March 11, 2024
It was an integral part of #BJP’s 2019 manifesto. This will pave way for the persecuted to find citizenship in India.#CAA #CitizenshipAmendmentAct pic.twitter.com/9Kj2dPysuM
قابل ذکر ہے کہ 2019 لوک سبھا انتخاب سے قبل بی جے پی نے سی اے اے کو اپنے منشور میں شامل کیا تھا۔ مودی حکومت کے دوسرے دور میں اسے بی جے پی نے بڑا ایشو بنایا اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے حال ہی کی اپنی انتخابی تقریروں میں کئی بار شہریت ترمیمی قانون کو نافذ کرنے کی بات کہی جس سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں کہ لوک سبھا انتخاب سے قبل کبھی بھی اس کے نفاذ کا نوٹیفکیشن آ سکتا ہے۔