غزہ: اسرائیلی فوج نے الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر کو کیا گرفتار، جنگ بندی کی کوششوں کو لگ سکتا ہے جھٹکا
آئی ڈی ایف کا دعویٰ ہے کہ حماس الشفا اسپتال کے نیچے کمانڈ سنٹر چلاتا ہے اور اسپتال کے اندر کئی غاروں کے ساتھ اسے کیمپ کی شکل میں استعمال کرتا ہے۔
اسرائیل کی فوج آئی ڈی ایف (اسرائیل ڈیفنس فورسز) نے جمعرات کو غزہ میں الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلیمیا کو کچھ دیگر ملازمین کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔ یہ اسپتال 27 اکتوبر کو غزہ مین شروع کیے گئے اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کے بعد سرخیوں میں رہا ہے۔ آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ حماس گروپ الشفاء اسپتال کے نیچے ایک کمانڈ سنٹر چلاتا ہے اور اسپتال کے اندر کئی غاروں کے ساتھ طبی احاطہ کو کیمپ کی شکل میں بھی استعمال کرتا ہے۔ حالانکہ ان الزامات کی حماس گروپ کے ساتھ فلسطینی وزارت صحت اور اسپتال افسران نے بھی بار بار تردید کی ہے۔