عالمی کپ فائنل LIVE: روہت شرما 47 رن بنا کر آؤٹ، ہندوستان کو لگا دوسرا جھٹکا

روہت شرما 47 رن بنا کر آؤٹ، ہندوستان کو لگا دوسرا جھٹکاہندوستان کو 76 رن کے اسکور پر روہت شرما کے طور پر دوسرا جھٹکا لگ گیا ہے۔ شاندار بلے بازی کر رہے روہت شرما نے 31 گیندوں میں 47 رن اسکور کئے۔ روہت کے بعد شریئس ایئر میدان پر پہنچے ہیں جو 23 رن پر کھیل رہے وراٹ کوہلی کا ساتھ دیں گے۔ٹیم انڈیا کو لگا پہلا جھٹکا، شبمن گل 4 رن بنا کر آؤٹآسٹریلیا کو شبمن گل کی بڑی وکٹ ملی ہے۔ سٹارک نے گل کو آؤٹ کر دیا۔ گیل کو ایڈم زمپا نے کیچ کیا۔ گل سات گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف چار رنز بنا سکے۔ ہندوستان کا اسکور 4.2 اوور میں ایک وکٹ پر 30 رن ہے۔ وراٹ کوہلی میدان پر روہت شرما کا ساتھ دینے کے لئے پہنچے ہیں۔تازہ اطلاعات کے مطابق ہندوستان نے 7 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 54 رن بنا لئے ہیں۔ وراٹ کوہلی 16 جبکہ وراٹ کوہلی 33 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔عالمی کپ فائنل: آسٹریلیا نے ٹاس جیتا، ہندوستان کو پہلے بلے بازی کی دعوتاحمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہیں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا کہ وہ خود بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔پہلے بولنگ کرنے کے فیصلے کے بارے میں پیٹ کمنز نے کہا، ’’ہم پہلے بولنگ کرنے جا رہے ہیں۔ وکٹ ڈرائی نظر آ رہا ہے۔ اوس ایک عامل ہے۔ اس پر بعد میں بیٹنگ کرنا بہتر ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز مشکل سے ہوا لیکن اس کے بعد واقعی کوئی غلطی نہیں ہوئی۔ یہ سب مکمل طور پر منظم ہے۔ ہم ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بہت کھیل چکے ہیں۔ ہم سیمی فائنل ٹیم کے ساتھ جا رہے ہیں۔‘‘

عالمی کپ فائنل LIVE: روہت شرما 47 رن بنا کر آؤٹ، ہندوستان کو لگا دوسرا جھٹکا

روہت شرما 47 رن بنا کر آؤٹ، ہندوستان کو لگا دوسرا جھٹکا

ہندوستان کو 76 رن کے اسکور پر روہت شرما کے طور پر دوسرا جھٹکا لگ گیا ہے۔ شاندار بلے بازی کر رہے روہت شرما نے 31 گیندوں میں 47 رن اسکور کئے۔ روہت کے بعد شریئس ایئر میدان پر پہنچے ہیں جو 23 رن پر کھیل رہے وراٹ کوہلی کا ساتھ دیں گے۔

ٹیم انڈیا کو لگا پہلا جھٹکا، شبمن گل 4 رن بنا کر آؤٹ

آسٹریلیا کو شبمن گل کی بڑی وکٹ ملی ہے۔ سٹارک نے گل کو آؤٹ کر دیا۔ گیل کو ایڈم زمپا نے کیچ کیا۔ گل سات گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف چار رنز بنا سکے۔ ہندوستان کا اسکور 4.2 اوور میں ایک وکٹ پر 30 رن ہے۔ وراٹ کوہلی میدان پر روہت شرما کا ساتھ دینے کے لئے پہنچے ہیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق ہندوستان نے 7 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 54 رن بنا لئے ہیں۔ وراٹ کوہلی 16 جبکہ وراٹ کوہلی 33 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

عالمی کپ فائنل: آسٹریلیا نے ٹاس جیتا، ہندوستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہیں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا کہ وہ خود بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔

پہلے بولنگ کرنے کے فیصلے کے بارے میں پیٹ کمنز نے کہا، ’’ہم پہلے بولنگ کرنے جا رہے ہیں۔ وکٹ ڈرائی نظر آ رہا ہے۔ اوس ایک عامل ہے۔ اس پر بعد میں بیٹنگ کرنا بہتر ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز مشکل سے ہوا لیکن اس کے بعد واقعی کوئی غلطی نہیں ہوئی۔ یہ سب مکمل طور پر منظم ہے۔ ہم ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بہت کھیل چکے ہیں۔ ہم سیمی فائنل ٹیم کے ساتھ جا رہے ہیں۔‘‘