ایشیا کی سب سے بڑی سبزی منڈی آزاد پور میں لگی زبردست آگ، خوفناک ویڈیو آئی سامنے
افسران کا کہنا ہے کہ آزادپور منڈی میں آگ لگنے کی خبر فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کو 5.20 بجے ملی تھی، فوراً فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچیں اور آگ پر 6.30 بجے تک قابو پا لیا گیا۔
دہلی واقع ایشیا کی سب سے بڑی سبزی منڈی آزاد پور میں آج شام زبردست آگ لگنے سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ آزاد پور سبزی منڈی میں آگ لگنے کی خبر ملتے ہی جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع ہو گئیں۔
VIDEO | Fire breaks out at Azadpur Mandi in Delhi. Multiple fire tenders are at the spot. More details are awaited. pic.twitter.com/Y4LCesLpZV
— Press Trust of India (@PTI_News) September 29, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق آزادپور منڈی میں آگ لگنے کی خبر فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کو 5.20 بجے ملی تھی۔ فوراً فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔ افسران کا کہنا ہے کہ شام 6.30 بجے تک آگ پر قابو پا لیا گیا اور اچھی بات یہ ہے کہ اس حادثہ میں کسی کی جان نہیں گئی ہے۔ حالانکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
Massive fire at Asia's largest vegetable market at Azadpur, Delhi.#Fire #VegetableMarket #AzadpurMandi #Delhi #Vegetables #Fruits #NewDelhi # pic.twitter.com/yZKdyVRnsH
— Shadab Ahmed (@ShadabPost) September 29, 2023
آزادپور منڈی میں آگ لگنے کی جو ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آ رہی ہیں، وہ بہت خوفناک ہیں۔ ویڈیو میں آگ کی لپٹیں دور سے ہی دکھائی دے رہی ہیں اور آسمان پر ہر طرف دھواں ہی دھواں نظر آ رہا ہے۔ افسروں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ ایک ٹماٹر فروش کی دکان کے پیچھے لگے کوڑے کے ڈھیر میں لگی تھی جو بعد میں تیزی کے ساتھ آس پاس پھیل گئی۔ ویڈیو میں یہ دیکھا بھی جا سکتا ہے کہ آگ ایک شیڈ میں لگی ہے جہاں پر افرا تفری کا ماحول ہے۔