سپریم کورٹ نے الیکٹورل بانڈ کو غیر آئینی قرار دیا، کہا- ’ووٹروں کو پارٹیوں کی فنڈنگ ​​کے بارے میں جاننے کا حق ہے‘

عدالت عظمیٰ نے کہا کہ انتخابی یا الیکٹورل بانڈ حقِ اطلاعات قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ نیز ووٹروں کو پارٹیوں کی فنڈنگ ​​کے بارے میں جاننے کا حق ہے

سپریم کورٹ نے الیکٹورل بانڈ کو غیر آئینی قرار دیا، کہا- ’ووٹروں کو پارٹیوں کی فنڈنگ ​​کے بارے میں جاننے کا حق ہے‘

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے اعلان سے ایک ماہ قبل سپریم کورٹ الیکٹورل بانڈ پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے اسے غیر آئینی قرار دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ انتخابی یا الیکٹورل بانڈ حقِ اطلاعات قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ نیز ووٹروں کو یہ حق ہے کہ انہیں پارٹیوں کی فنڈنگ ​​کے بارے میں معلومات ہوں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی آئینی بنچ گزشتہ سال 31 اکتوبر سے اس معاملے پر باقاعدہ سماعت شروع کی تھی۔ اس دوران عدالت نے اس کیس کی مسلسل 3 دن تک سماعت کی اور اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔