سرمائی اجلاس: لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی، تقریباً 62 گھنٹے ہوا کام

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ ’’اس اجلاس میں 14 میٹنگیں ہوئیں جو 61 گھنٹے 50 منٹ تک چلیں، اس دوران 12 سرکاری بل از سر نو پیش کیے گئے، مجموعی طور پر 18 سرکاری بل بحث کے بعد پاس کیے گئے۔‘‘

سرمائی اجلاس: لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی، تقریباً 62 گھنٹے ہوا کام

لوک سبھا کی کارروائی جمعرات (21 دسمبر) کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔ یعنی پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس جو جاری تھا، لوک سبھا میں اب یہ اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 4 دسمبر کو شروع ہوا تھا اور یہ جمعہ یعنی 22 دسمبر تک چلنا تھا، لیکن لوک سبھا کی کارروائی ایک دن قبل ہی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ لوک سبھا کی کارروائی ملتوی کیے جاتے وقت ایوان میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سمیت کئی مرکزی وزراء اور سیاسی پارٹیوں کے لیڈران موجود رہے۔