راجستھان انتخاب: کانگریس نے جاری کی 56 امیدواروں پر مشتمل چوتھی فہرست

کانگریس نے اب تک 151 سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا نام ظاہر کر دیا ہے، بقیہ 49 سیٹوں کے لیے بھی جلد ہی نام سامنے آ سکتے ہیں۔

راجستھان انتخاب: کانگریس نے جاری کی 56 امیدواروں پر مشتمل چوتھی فہرست

راجستھان اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کانگریس نے اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست آج جاری کر دی۔ تازہ فہرست میں 56 امیدواروں کا نام شامل کیا گیا ہے۔ پارٹی نے قومی ترجمان گورو ولبھ کو ادے پور سے ٹکٹ دیا ہے اور مانویندر سنگھ کو سیوانا اسمبلی سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ راجستھان کی 200 اسمبلی سیٹوں میں سے اب تک کانگریس نے مجموعی طور پر 151 اسمبلی سیٹوں کے لیے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے، اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد ہی بقیہ 49 سیٹوں کے لیے بھی امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔