حیدرآباد میں شدید بارشوں کے درمیان دیوار منہدم، 7 مزدور ہلاک

گریٹر حیدرآباد میں شدید بارش کے سبب لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے سبب دیوار منہدم ہو گئی، جس کے نیچے دب کر چار سال کے بچے سمیت 7 مہاجر مزدوروں کی موت ہو گئی

حیدرآباد میں شدید بارشوں کے درمیان دیوار منہدم، 7 مزدور ہلاک

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میں شدید بارش کے سبب لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے سبب دیوار منہدم ہو گئی، جس کے نیچے دب کر چار سال کے بچے سمیت 7 مہاجر مزدوروں کی موت ہو گئی۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی شب میڈچل ملکاجگری ضلع کے باچوپلی میں رینوکا یالما کالونی میں ایک زیر تعمیر اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ بدھ کی صبح تک جاری رہنے والی راحتی مہم میں کارکنوں نے ملبے سے لاشوں کو برآمد کر لیا۔

مہلوکین کی شناخٹ تروپتی راؤ (20)، شنکر (22)، راجو (25)، رام یادو (34)، گیتا (32)، ہمانشو (4) اور خوشی کے طور پر کی گئی ہے۔

مہلوک اوڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے تعمیراتی مزدور تھے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال بھیج دیا اور تحقیقات شروع کر دیں۔

حیدرآباد اور تلنگانہ کے کچھ دیگر اضلاع میں منگل کی شام تیز ہواؤں کے ساتھ بھاری بارش ہوئی، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا اور درخت اکھڑ گئے۔