جنوبی کوریا میں امریکی طیارہ حادثہ کا شکار، ایف-16 سمندر میں ڈوبا!
نیوز ایجنسی یونہاپ کا کہنا ہے کہ ’’طیارہ سیول سے 178 کلومیٹر جنوب میں گنسن میں ایک ہوائی اڈہ سے پرواز بھرنے کے بعد پانی (پیلا سمندر) میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔‘‘
جنوبی کوریا میں پیر کے روز ایک امریکی طیارہ ٹریننگ کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس حادثہ میں طیارہ کا پائلٹ سنگین طور پر زخمی ہو گیا ہے جس کا علاج چل رہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یونہاپ کی ایک رپورٹ کے مطابق حادثہ کا شکار ہوئے امریکی طیارہ کی شناخت ایف-16 فائٹر جیٹ کی شکل میں ہوئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ حادثہ مبینہ طور پر گن سن میں یونائٹیڈ اسٹیٹس فضائیہ اڈہ کے پاس پیش آیا۔
خبر رساں ایجنسی نے پیلے سمندر کے پانی کا تذکرہ اپنے رپورٹ میں کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’جیٹ سیول سے 178 کلومیٹر جنوب میں گنسن میں ایک ہوائی اڈے سے پرواز بھرنے کے بعد پانی میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔‘‘ یونہاپ نے بتایا کہ حادثہ کے فوراً بعد پائلٹ طیارہ سے باہر نکل گیا اور اسے بچا لیا گیا۔‘‘