جَن وشواس ریلی: ’اِدھر چلا میں اُدھر چلا، جانے کہاں میں کدھر چلا، پھسل گیا...‘، تیجسوی نے گانا گا کر نتیش کمار پر کیا طنز
پی ایم مودی کے دورۂ بہار پر تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’کان کھول کر سن لیجیے پی ایم مودی جی، میرے والد نے ریلوے وزیر رہتے جتنا کام ریلوے کے فائدے کے لیے کیا، اتنا آج تک کوئی وزیر ریل نہیں کر پایا۔‘‘
بہار کی راجدھانی پٹنہ واقع گاندھی میدان میں آج مہاگٹھ بندھن کی ’جَن وشواس ریلی‘ منعقد ہوئی جس میں لاکھوں کی بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس ریلی میں آر جے ڈی چیف لالو پرساد یادو، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، سی پی آئی چیف ڈی راجہ، سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری، سیتارام یچوری اور سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو جیسی ہستیاں موجود ہیں۔ اس دوران بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر زوردار انداز میں طنز کے تیر چلائے۔ انھوں نے لاکھوں لوگوں کی بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک گانا سنے ہیں آپ لوگ۔ رتک روشن کی فلم کا گانا ہے۔ اِدھر چلا میں اُدھر چلا، جانے کہاں میں کدھر چلا، ارے پھسل گیا...۔‘‘ یہ گانا گنگنانے کے بعد تیجسوی نے کہا ’’ارے چاچا جی، آپ بزرگ ہیں آپ کو یہیں سے ہاتھ جوڑ کر پرنام۔ لیکن ایک بات طے ہے۔ جنتا دل یو 2024 میں ختم ہو جائے گی۔ آپ اِدھر چلیے، اُدھر چلیے، آپ کا کچھ بچے گا ہی نہیں تو آپ پھسل جاؤ گے، کہیں کے نہیں رہو گے۔‘‘
"इधर चला मैं उधर उधर चला, जाने कहां मैं किधर चला, अरे फिसल गया... " जन विश्वास रैली में तेजस्वी यादव जी ने गाना गाया।
— Rashtriya Janata Dal (@RJDforIndia) March 3, 2024
pic.twitter.com/BejtOb73Zf