تلنگانہ میں کانگریس کو ایک موقع دیا جائے: جیون ریڈی

تلنگانہ کانگریس امیدوار و ایم ایل سی جیون ریڈی نے ریاست کے عوام سے خواہش کی کہ وہ کانگریس کو ایک موقع دیں۔ انہوں نے کہا کہ چندر شیکھر راو کی حکمرانی سے ملک میں تلنگانہ ریاست کا مضحکہ اڑایا جا رہا ہے

تلنگانہ میں کانگریس کو ایک موقع دیا جائے: جیون ریڈی

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس امیدوار و ایم ایل سی جیون ریڈی نے ریاست کے عوام سے خواہش کی کہ وہ کانگریس کو ایک موقع دیں۔ انہوں نے کہا کہ چندر شیکھر راو کی حکمرانی سے ملک میں تلنگانہ ریاست کا مضحکہ اڑایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کے نام پر ریاست کو قرض میں مبتلا کردیاگیا جس کے لئے چندرشیکھرراو ذمہ دار ہیں۔ جیون ریڈی نے جگتیال کانگریس امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر کی جانچ کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم کی تعمیر کے ذمہ دار تمام کو جیل بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار آتے ہی کانگریس پارٹی کی6 ضمانتوں کو نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام موجودہ حکومت کے خلاف ہیں۔