بی سی سی آئی کے سنٹرل کانٹریکٹ سے ایشان کشن اور شریئس ایر ہوئے باہر، یشسوی جیسوال کو ملی خوشخبری
لگاتار بہترین کھیل کا مظاہرہ کر رہے یشسوی جیسوال کو بی سی سی آئی نے اپنے سنٹرل کانٹریکٹ میں شامل کر لیا ہے، انھیں گریڈ ’بی‘ میں جگہ دی گئی ہے یعنی ایک سال میں جیسوال کو تین کروڑ روپے ملیں گے۔
بی سی سی آئی (بورڈ آف کرکٹ کنٹرول آف انڈیا) نے آج 24-2023 کے لیے اپنے سالانہ کانٹریکٹ کا اعلان کر دیا جس میں ایک طرف یشسوی جیسوال کے لیے خوشخبری ہے تو دوسری طرف ایشان کشن اور شریئس ایئر کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔ دراصل بی سی سی آئی نے ایشان اور ایئر کو سنٹرل کانٹریکٹ سے باہر کر دیا ہے۔ یشسوی جیسوال کو ان کی لگاتار بہترین کارکردگی کا انعام ملا ہے اور وہ پہلی بار بی سی سی آئی کے سنٹرل کانٹریکٹ کا حصہ بنے ہیں۔ انھیں گریڈ ’بی‘ میں شامل کیا گیا ہے جہاں سالانہ تین کروڑ روپے ملیں گے۔
NEWS - BCCI announces annual player retainership 2023-24 - Team India (Senior Men) #TeamIndia pic.twitter.com/oLpFNLWMJp
— BCCI (@BCCI) February 28, 2024
بی سی سی آئی کی طرف سے بدھ کے روز اس سنٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کیا گیا۔ ایشان اور ایئر کو بی سی سی آئی نے کئی بار گھریلو ٹورنامنٹ کھیلنے کی ہدایت دی تھی، لیکن انھوں نے رنجی ٹرافی میں حصہ نہیں لیا۔ نتیجہ کار انھیں بی سی سی آئی کی سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ظاہر ہے اب بی سی سی آئی ان دونوں کھلاڑیوں کو سالانہ طے رقم نہیں دے گی، بلکہ میچ کھیلنے کے لیے جو رقم طے ہوتی ہے وہ اس کے حقدار ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کو ہر سال بارہ مہینے کا کانٹریکٹ ملتا ہے۔ اس کے تحت بی سی سی آئی کی طرف سے سبھی کھلاڑیوں کو ان کے گریڈ کے مطابق ایک طے رقم ملتی ہے، چاہے وہ اس ایک سال میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلیں یا نہیں۔ بی سی سی آئی نے انھیں چار گریڈ میں تقسیم کیا ہے۔ اے پلس، اے، بی اور سی۔ اے پلس میں شامل کھلاڑیوں کو ایک سال میں سات کروڑ روپے ملتے ہیں، جبکہ اے گریڈ کے کھلاڑیوں کو سال میں پانچ کروڑ روپے تنخواہ ملتی ہے۔ علاوہ ازیں بی گریڈ کے کھلاڑیوں کو تین کروڑ روپے اور سی گریڈ کے کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے دیے جاتے ہیں۔
بہرحال، آئیے نیچے دیکھتے ہیں بی سی سی آئی نے تازہ کانٹریکٹ میں کس کھلاڑیوں کو کس گریڈ میں شامل کیا ہے۔
اے پلس گریڈ:
روہت شرما، وراٹ کوہلی، جسپریت بمراہ، رویندر جڈیجہ
Grade A+
— BCCI (@BCCI) February 28, 2024
Rohit Sharma, Virat Kohli, Jasprit Bumrah and Ravindra Jadeja.#TeamIndia
اے گریڈ:
روی چندرن اشون، شبھمن گل، محمد سمیع، محمد سراج، کے ایل راہل، ہاردک پانڈیا
Grade A
— BCCI (@BCCI) February 28, 2024
R Ashwin, Mohd. Shami, Mohd. Siraj, KL Rahul, Shubman Gill and Hardik Pandya.#TeamIndia
بی گریڈ:
سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، یشسوی جیسوال
Grade B
— BCCI (@BCCI) February 28, 2024
Surya Kumar Yadav, Rishabh Pant, Kuldeep Yadav, Axar Patel and Yashasvi Jaiswal.#TeamIndia
سی گریڈ:
رنکو سنگھ، تلک ورما، ریتوراج گائیکواڈ، شاردل ٹھاکر، شیوم دوبے، روی بشنوئی، جتیش شرما، واشنگٹن سندر، مکیش کمار، سنجو سیمسن، عرشدیپ سنگھ، کے ایس بھرت، پرسدھ کرشنا، اویس خان، رجت پاٹیدار
Grade C
— BCCI (@BCCI) February 28, 2024
Rinku Singh, Tilak Verma, Ruturaj Gaekwad, Shardul Thakur, Shivam Dube, Ravi Bishnoi, Jitesh Sharma, Washington Sundar, Mukesh Kumar, Sanju Samson, Arshdeep Singh, KS Bharat, Prasidh Krishna, Avesh Khan and Rajat Patidar.#TeamIndia
فاسٹ بالنگ کانٹریکٹ:
بی سی سی آئی نے تیز گیندبازوں کو تراشنے کے مقصد سے پانچ کھلاڑیوں کو اسپیشل کانٹریکٹ دیا ہے۔ بورڈ نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا کہ سلیکشن کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر ان پانچ گیندبازوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کو کتنی رقم ملے گی، اس سلسلے میں بی سی سی آئی نے کچھ بھی انکشاف نہیں کیا ہے۔ فاسٹ بالنگ کانٹریکٹ میں شامل کیے گئے پانچ کھلاڑی ہیں عمران ملک، آکاش دیپ، وجئے کمار ویشاک، ودوپ کویرپا، یش دیال
The Selection Committee has also recommended Fast Bowling contracts for the following athletes – Akash Deep, Vijaykumar Vyshak, Umran Malik, Yash Dayal and Vidwath Kaverappa.#TeamIndia
— BCCI (@BCCI) February 28, 2024