بھوج شالہ میں اے ایس آئی سروے کو چیلنج دینے والی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو ہوگی سماعت
مولانا کمال الدین ویلفیئر سوسائٹی دھار نے سپریم کورٹ میں خصوصی اجازت کی عرضی داخل کر بھوج شالہ میں اے ایس آئی سروے سے متعلق مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے حکم کو رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مدھیہ پردیش میں بھوج شالہ احاطہ میں اے ایس آئی سروے کرائے جانے سے متعلق فیصلے کو چیلنج دینے والی عرضی پر سپریم کورٹ پیر کے روز سماعت کرے گا۔ مولانا کمال الدین ویلفیئر سوسائٹی دھار نے سپریم کورٹ میں خصوصی اجازت کی عرضی داخل کر بھوج شالہ کا اے ایس آئی سروے کرانے سے متعلق مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے حکم کو رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔