برطانیہ کے گوردوارہ نے ندوستانی سفیر کو داخلے سے منع کرنے کی مذمت کی
ہندوستانی ہائی کمشنر وکرم دورائی سوامی کو خالصتانی انتہا پسندوں نے گرودوارے میں داخل ہونے سے روک دیا تھا جس کو ہندوستان نے برطانوی حکومت کے ساتھ ا ٹھایا ۔
برطانیہ کے گللاسگو گرودوارے نے ہندوستانی ہائی کمشنر کو گرودوارے میں جانے سے منع کرنے کے اقدام کی مزمت کی ہے ۔ گرودوارے نے کہا ہے کہ یہ رویہ غلط تھا اور گرودوارے کے دروازے تمام برادریوں اور پس منظر کے لوگوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں ۔
گلاسگو گرودوارہ، جہاں ایک ہندوستانی ہائی کمشنر کو خالصتانی انتہا پسندوں نے داخل ہونے سے روک دیا تھا، نے آج ایک بیان جاری کرکے اس واقعے کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ یہ رویہ غلط تھا اور انہوں نے اس رویہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گرودوارہ ایسے رویہ کی سخت الفاظ میں مزمت کرتا ہے۔
"29 ستمبر 2023 کو گلاسگو گروردوارہ میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں ہندوستانی ہائی کمشنر ذاتی دورے پر تھے، جس کی سہولت اسکاٹش پارلیمنٹ کے ایک رکن نے کی تھی۔ گلاسگو کے علاقے کے باہر سے کچھ نامعلوم افراد نے اس دورے میں خلل ڈالنے کی کوشش کی اور انہیں احاطہ چھوڑنے کے لئے کہا ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گرودوارہ نے کہا کہ ہندوستانی ہائی کمشنر کے جانے کے بعد بھی ان "بے قاعدہ افراد" نے اجتماع کو پریشان کرنا جاری رکھا۔ "گلاسگو گرودوارہ سکھوں کی عبادت گاہ کی پرامن کارروائی میں خلل ڈالنے کے لیے اس طرح کے ہتک آمیز رویے کی سخت مذمت کرتا ہے،"
ہندوستانی ہائی کمشنر وکرم دورائی سوامی کو خالصتانی انتہا پسندوں نے گرودوارے میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ ہندوستان نے برطانیہ کی حکومت کے ساتھ اس "ذلت آمیز" واقعہ کو اٹھایا ۔ جونیئر برطانیہ کی وزیر خارجہ این میری ٹریولین نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو تسلیم کیا اور کہا کہ وہ "تشویشناک " ہے۔ انہوں نے X پر کہا، جو پہلے ٹویٹر تھا۔"غیر ملکی سفارت کاروں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور برطانیہ میں ہماری عبادت گاہیں سب کے لیے کھلی ہونی چاہئیں،"