اہم خبریں LIVE: ہریانہ اسمبلی میں آج فلور ٹیسٹ، نائب سنگھ سینی نے کیا 48 ارکان اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ

ہریانہ اسمبلی میں آج فلور ٹیسٹ، نائب سنگھ سینی نے کیا 48 ارکان اسمبلی کی حمایت کا دعویٰہریانہ کے نئے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے آج اسمبلی کا ایک روزہ خصوصی اجلاس بلایا ہے۔ یہ ایک روزہ خصوصی اجلاس آج صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اس میں وہ اپنی حکومت کی اکثریت ثابت کریں گے۔ اس اجلاس میں اسمبلی کے نئے اسپیکر کا انتخاب بھی ہو سکتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس وقت نائب سنگھ سینی حکومت کے پاس اکثریت ہے۔ ان کی حکومت کو 48 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے، جب کہ اکثریت کے لیے مطلوبہ تعداد 46 ہے۔ واضح رہے کہ منگل (13 مارچ) کو ہریانہ میں جے جے پی کے بی جے پی کا ساتھ چھوڑ دینے سے منوہر لال اور ان کی پوری کابینہ نے منگل کو ایک ساتھ استعفیٰ دے دیا تھا۔ استعفیٰ دینے کے بعد بی جے پی نے دوبارہ آزاد ارکان اسمبلی کی حمایت سے حکومت بنائی۔ نائب سینی نے ہریانہ کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا اور ان کے ساتھ 5 ارکان اسمبلی نے بھی وزیر کے طور پر حلف لیا۔انتخاب سے قبل پولرائزیشن کو بوسٹر ڈوز دینے کے لیے لایا گیا سی اے اے، جئے رام رمیشکانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے سی اے اے کے حوالے سے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں عوام کے ساتھ سخت ناانصافی ہوئی ہے۔ پی ایم مودی کے پاس اس الیکشن میں ایک ہی ہتھیار ہے اور وہ ہے پولرائزیشن۔ سی اے اے چار سال تین مہینے بعد لایا گیا ہے۔ اب جب الیکشن میں ایک مہینہ باقی ہے تو اس کا استعمال پولرائزیشن کو بوسٹر ڈوز دینے کے لیے کیا جائے گا۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ تمل ناڈو اور مغربی بنگال کی حکومتوں نے اپنا موقف واضح کر دیا ہے (وہ اپنی اپنی ریاستوں میں سی اے اے کو نافذ نہیں کریں گے)۔ ہم بھی سی اے اے کے بھی خلاف تھے  کیونکہ اس کے ذریعے مذہب کی بنیاد پر شہریت دی جائے گی اور یہ بات آئین کے خلاف ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ انہیں (مودی حکومت کو)اسے لاگو کرنے میں چار سال تین ماہ کیوں لگے؟ وہ اس لیے کہ یہ اس کے ذریعے انتخابات سے قبل پولرائزیشن کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔

اہم خبریں LIVE: ہریانہ اسمبلی میں آج فلور ٹیسٹ، نائب سنگھ سینی نے کیا 48 ارکان اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ

ہریانہ اسمبلی میں آج فلور ٹیسٹ، نائب سنگھ سینی نے کیا 48 ارکان اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ

ہریانہ کے نئے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے آج اسمبلی کا ایک روزہ خصوصی اجلاس بلایا ہے۔ یہ ایک روزہ خصوصی اجلاس آج صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اس میں وہ اپنی حکومت کی اکثریت ثابت کریں گے۔ اس اجلاس میں اسمبلی کے نئے اسپیکر کا انتخاب بھی ہو سکتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس وقت نائب سنگھ سینی حکومت کے پاس اکثریت ہے۔ ان کی حکومت کو 48 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے، جب کہ اکثریت کے لیے مطلوبہ تعداد 46 ہے۔ واضح رہے کہ منگل (13 مارچ) کو ہریانہ میں جے جے پی کے بی جے پی کا ساتھ چھوڑ دینے سے منوہر لال اور ان کی پوری کابینہ نے منگل کو ایک ساتھ استعفیٰ دے دیا تھا۔ استعفیٰ دینے کے بعد بی جے پی نے دوبارہ آزاد ارکان اسمبلی کی حمایت سے حکومت بنائی۔ نائب سینی نے ہریانہ کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا اور ان کے ساتھ 5 ارکان اسمبلی نے بھی وزیر کے طور پر حلف لیا۔

انتخاب سے قبل پولرائزیشن کو بوسٹر ڈوز دینے کے لیے لایا گیا سی اے اے، جئے رام رمیش

کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے سی اے اے کے حوالے سے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں عوام کے ساتھ سخت ناانصافی ہوئی ہے۔ پی ایم مودی کے پاس اس الیکشن میں ایک ہی ہتھیار ہے اور وہ ہے پولرائزیشن۔ سی اے اے چار سال تین مہینے بعد لایا گیا ہے۔ اب جب الیکشن میں ایک مہینہ باقی ہے تو اس کا استعمال پولرائزیشن کو بوسٹر ڈوز دینے کے لیے کیا جائے گا۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ تمل ناڈو اور مغربی بنگال کی حکومتوں نے اپنا موقف واضح کر دیا ہے (وہ اپنی اپنی ریاستوں میں سی اے اے کو نافذ نہیں کریں گے)۔ ہم بھی سی اے اے کے بھی خلاف تھے  کیونکہ اس کے ذریعے مذہب کی بنیاد پر شہریت دی جائے گی اور یہ بات آئین کے خلاف ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ انہیں (مودی حکومت کو)اسے لاگو کرنے میں چار سال تین ماہ کیوں لگے؟ وہ اس لیے کہ یہ اس کے ذریعے انتخابات سے قبل پولرائزیشن کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔