اہم خبریں LIVE: وزیر اعلیٰ کیجریوال کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا، گرفتاری سے کوئی راحت نہیں

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا، گرفتاری سے کوئی راحت نہیں ای ڈی کے سمن کے تعلق سے دہلی ہائی کورٹ میں داخل وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی عرضداشت کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے کیجریوال کو گرفتاری سے کوئی راحت نہیں دی۔ دورانِ سماعت ہائی کورٹ نے ای ڈی سے کہا تھا کہ اس کے پاس کیجریوال کے خلاف جو ثبوت ہیں وہ عدالت میں پیش کرے۔ جس کے بعد ای ڈی افسران نے ثبوتوں کی فائل عدالت میں پیش کی۔ ان کو دیکھنے کے بعد عدالت نے کہا کہ کیجریوال کو سمن کے جواب میں ای ڈی کے سامنے پیش ہونا پڑے گا اور یہ کہ ان کی گرفتاری پر کوئی روک نہیں ہے۔Delhi HC refuses to grant any interim protection from coercive action to Delhi CM Arvind Kejriwal and said at this stage we are not inclined to grant an interim relief. However, the court sought a response from ED on this fresh interim plea and listed the matter for April 22,… pic.twitter.com/Laxg9TbY3f— ANI (@ANI) March 21, 2024 ارونا چل پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کے امیدواروں کے ناموں کا اعلانلوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کا بھی اعلان ہوا تھا۔ ان ریاستوں میں آندھرا پردیش، اڈیسہ، ارونا چل پردیش اور سکم شامل ہیں۔ کانگریس نے آج ارونا چل پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔Congress releases a list of candidates for elections to the Legislative Assembly of Arunachal Pradesh pic.twitter.com/mVZa3bh1nt— ANI (@ANI) March 21, 2024 اکاؤنٹ سیز معاملے پر راہل گاندھی کا مودی حکومت پر سخت حملہپارٹی اکاؤنٹ سیز معاملے پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر سخت حملہ کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہماری اسور شکتی سے لڑائی ہے۔ نفرت بھری اسور شکتی۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت کے 20 فیصد لوگ ہمیں ووٹ دیتے ہیں لیکن ہم 2 روپے خرچ نہیں کر سکتے۔ تمام اداروں کا فرض ہے کہ اس کے بارے میں بات کریں۔ آپ کے آئین اور بنیادی حقوق کو لوٹا جا رہا ہے۔ کسی ادارے نے حتیٰ کہ الیکشن کمیشن و عدالت نے بھی کچھ نہیں کیا۔ 14 لاکھ روپے 7 سال پہلے کا معاملہ ہے اور جرمانہ 200 کروڑ روپے ہے۔  انکم ٹیکس ایکٹ کہتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ جرمانہ 10 ہزار روپے ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ کارروائی ہندوستان کے پی ایم کر رہے ہیں۔#WATCH | As Congress bank accounts frozen, party leader Rahul Gandhi in Delhi says, "We are fighting against hatred-filled 'Asura-shakti' " pic.twitter.com/BfCU95NiOM— ANI (@ANI) March 21, 2024 #WATCH | On freezing of party accounts ahead of Lok Sabha elections, Congress MP Rahul Gandhi says, "This is a criminal action on the Congress party, a criminal action done by the Prime Minister and the Home Minister...So, the idea that India is a democracy is a lie. There is no… pic.twitter.com/W9SOKyxU4z— ANI (@ANI) March 21, 2024 پتنجلی آیوروید کے منیجنگ ڈائریکٹر آچاریہ بال کرشن نے گمراہ کن اشتہارات پر معافی مانگیآچاریہ بال کرشن نے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتنجلی آیوروید کے گمراہ کن اشتہارات پر معافی مانگ لی ہے۔ اپنے حلف نامے میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مستقبل میں اس طرح کے اشتہارات جاری نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس اشتہار کا مقصد صرف اس ملک کے شہریوں کو آیورویدک کمپنی کی مصنوعات کا استعمال کرکے صحت مند زندگی گزارنے کی طرف راغب کرنا تھا۔Patanjali Ayurved Managing Director Acharya Balkrishna submits unqualified apology over alleged misleading advertisements Acharya Balkrishna, in an affidavit to Supreme Court, says that he will ensure that such advertisements are not issued in the future and submits that its… pic.twitter.com/jgyl0EsNA9— ANI (@ANI) March 21, 2024

اہم خبریں LIVE: وزیر اعلیٰ کیجریوال کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا، گرفتاری سے کوئی راحت نہیں

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا، گرفتاری سے کوئی راحت نہیں

ای ڈی کے سمن کے تعلق سے دہلی ہائی کورٹ میں داخل وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی عرضداشت کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے کیجریوال کو گرفتاری سے کوئی راحت نہیں دی۔ دورانِ سماعت ہائی کورٹ نے ای ڈی سے کہا تھا کہ اس کے پاس کیجریوال کے خلاف جو ثبوت ہیں وہ عدالت میں پیش کرے۔ جس کے بعد ای ڈی افسران نے ثبوتوں کی فائل عدالت میں پیش کی۔ ان کو دیکھنے کے بعد عدالت نے کہا کہ کیجریوال کو سمن کے جواب میں ای ڈی کے سامنے پیش ہونا پڑے گا اور یہ کہ ان کی گرفتاری پر کوئی روک نہیں ہے۔

ارونا چل پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کا بھی اعلان ہوا تھا۔ ان ریاستوں میں آندھرا پردیش، اڈیسہ، ارونا چل پردیش اور سکم شامل ہیں۔ کانگریس نے آج ارونا چل پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

اکاؤنٹ سیز معاملے پر راہل گاندھی کا مودی حکومت پر سخت حملہ

پارٹی اکاؤنٹ سیز معاملے پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر سخت حملہ کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہماری اسور شکتی سے لڑائی ہے۔ نفرت بھری اسور شکتی۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت کے 20 فیصد لوگ ہمیں ووٹ دیتے ہیں لیکن ہم 2 روپے خرچ نہیں کر سکتے۔ تمام اداروں کا فرض ہے کہ اس کے بارے میں بات کریں۔ آپ کے آئین اور بنیادی حقوق کو لوٹا جا رہا ہے۔ کسی ادارے نے حتیٰ کہ الیکشن کمیشن و عدالت نے بھی کچھ نہیں کیا۔ 14 لاکھ روپے 7 سال پہلے کا معاملہ ہے اور جرمانہ 200 کروڑ روپے ہے۔  انکم ٹیکس ایکٹ کہتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ جرمانہ 10 ہزار روپے ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ کارروائی ہندوستان کے پی ایم کر رہے ہیں۔

پتنجلی آیوروید کے منیجنگ ڈائریکٹر آچاریہ بال کرشن نے گمراہ کن اشتہارات پر معافی مانگی

آچاریہ بال کرشن نے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتنجلی آیوروید کے گمراہ کن اشتہارات پر معافی مانگ لی ہے۔ اپنے حلف نامے میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مستقبل میں اس طرح کے اشتہارات جاری نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس اشتہار کا مقصد صرف اس ملک کے شہریوں کو آیورویدک کمپنی کی مصنوعات کا استعمال کرکے صحت مند زندگی گزارنے کی طرف راغب کرنا تھا۔