اہم خبریں LIVE: سوامی پرساد موریہ نے ’راشٹریہ شوسیت سماج پارٹی‘ نام سے اپنی پارٹی کا اعلان کردیا

سوامی پرساد موریہ نے ’راشٹریہ شوسیت سماج پارٹی‘ نام سے اپنی پارٹی کا اعلان کردیابرسوں تک بی ایس پی میں رہنے کے بعد بی جے پی ہوتے ہوئے سماج وادی پارٹی میں جانے والے سوامی پرساد موریہ نے اپنی نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے قبل 13 فروری کو سوامی پرساد موریہ نے سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سوامی پرساد موریہ نے دہلی میں کارکنان کے ایک کانفرنس میں آئندہ لوک سبھا انتخابات سے متعلق اپنی منشا بھی ظاہر کر دی ہے۔ 3 دن قبل ہی سوامی پرساد موریہ نے ایس پی کی بنیادی رکنیت اور ایم ایل سی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔مودی حکومت اور انکم ٹیکس حکام نے کانگریس کے بینک کھاتوں سے 65.8 کروڑ روپے چرا لئے، اجے ماکنپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے خزانچی اجے ماکن نے کہا، ’’مودی حکومت اور انکم ٹیکس حکام نے کانگریس کے بینک کھاتوں سے 65.8 کروڑ روپے چرا لئے۔ اس معاملے میں ہم نے انکم ٹیکس اپیلاٹ ٹریبونل میں درخواست دائر کی تھی، جس کی سماعت 21 فروری کو ہونی تھی لیکن سماعت سے ایک دن پہلے ہی انکم ٹیکس کے افسران بینک کی شاخوں میں گئے اور انہیں دھمکی دی اور ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعے 65.8 کروڑ روپے جمع کر لیے۔‘‘ मोदी सरकार और इनकम टैक्स के अधिकारियों ने कांग्रेस के बैंक खातों से 65.8 करोड़ रुपए चोरी कर लिए। इस मामले में हमने इनकम टैक्स अपीलेट ट्रिब्यूनल में अर्जी थी, जिसमें 21 फरवरी को सुनवाई होनी थी। लेकिन सुनवाई से एक दिन पहले इनकम टैक्स के अफसरों ने बैंक शाखाओं में जाकर धमकी दी और… pic.twitter.com/88bZ5w6x48— Congress (@INCIndia) February 22, 2024 ای ڈی نے سی ایم کیجریوال کو 26 فروری کو حاضر ہونے کے لیے ساتواں سمن جاری کیادہلی کے مبینہ شراب گھوٹالے معاملہ میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ای ڈی کی جانب سے 7 واں سمن موصول ہوا ہے۔ ای ڈی نے انہیں سمن بھیج کر پیر کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔ اس سے پہلے اروند کیجریوال کو 19 فروری کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ED issues seventh summon to CM Kejriwal to appear on Feb 26: SourcesRead @ANI Story | https://t.co/WchUc3SpGq#ED #ArvindKejriwal #DelhiLiquorScam pic.twitter.com/PgKM0HHZ5k— ANI Digital (@ani_digital) February 22, 2024 کراؤڈ فنڈنگ سے جمع 65.88 کروڑ روپے ضبط کرنے پر کانگریس برہم، مودی حکومت کی ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دیاکانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا ہے کہ ’’پچھلے کچھ دنوں میں مودی حکومت کی طرف سے کانگریس پارٹی پر 'ٹیکس ٹیرر' حملے ہو رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی کو مالی طور پر کمزور کرنے کی سازش رچی جا رہی ہے۔ یہ معاشی طور پر کانگریس پارٹی کا قتل نہیں ہے بلکہ جمہوریت کا قتل عوام کے سامنے ہو رہا ہے۔ جے رام رمیش نے کہا کہ مودی حکومت کسانوں کے احتجاج اور بے روزگاری سے بوکھلائی ہوئی ہے۔‘‘کانگریس کے لیڈر اجے ماکن نے کہا ہے کہ ’’کچھ دن پہلے میں نے پریس کانفرنس میں آپ کے ساتھ معلومات شیئر کی تھیں کہ کس طرح کانگریس کے تمام بینک اکاؤنٹس کو ضبط کیا گیا۔ آج بڑے دکھ کے ساتھ مجھے ملک کے عوام کو بتانا پڑ رہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے تمام اپوزیشن پارٹیوں اور اہم اپوزیشن پارٹی کے خلاف معاشی دہشت گردی شروع کر دی ہے۔‘‘ اجے ماکن نے کہا ’’ہمارے 65.8 کروڑ روپے بی جے پی حکومت کی انکم ٹیکس اتھارٹی نے پرسوں ضبط کر لیے تھے اور ہمارے پارٹی کارکنوں کی رقم جو انہوں نے یو پی آئی کے ذریعے کراؤڈ فنڈنگ ​​کے تحت بھیجی تھی، اسے سیز کرلیا ہے۔

اہم خبریں LIVE: سوامی پرساد موریہ نے ’راشٹریہ شوسیت سماج پارٹی‘ نام سے اپنی پارٹی کا اعلان کردیا

سوامی پرساد موریہ نے ’راشٹریہ شوسیت سماج پارٹی‘ نام سے اپنی پارٹی کا اعلان کردیا

برسوں تک بی ایس پی میں رہنے کے بعد بی جے پی ہوتے ہوئے سماج وادی پارٹی میں جانے والے سوامی پرساد موریہ نے اپنی نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے قبل 13 فروری کو سوامی پرساد موریہ نے سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سوامی پرساد موریہ نے دہلی میں کارکنان کے ایک کانفرنس میں آئندہ لوک سبھا انتخابات سے متعلق اپنی منشا بھی ظاہر کر دی ہے۔ 3 دن قبل ہی سوامی پرساد موریہ نے ایس پی کی بنیادی رکنیت اور ایم ایل سی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مودی حکومت اور انکم ٹیکس حکام نے کانگریس کے بینک کھاتوں سے 65.8 کروڑ روپے چرا لئے، اجے ماکن

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے خزانچی اجے ماکن نے کہا، ’’مودی حکومت اور انکم ٹیکس حکام نے کانگریس کے بینک کھاتوں سے 65.8 کروڑ روپے چرا لئے۔ اس معاملے میں ہم نے انکم ٹیکس اپیلاٹ ٹریبونل میں درخواست دائر کی تھی، جس کی سماعت 21 فروری کو ہونی تھی لیکن سماعت سے ایک دن پہلے ہی انکم ٹیکس کے افسران بینک کی شاخوں میں گئے اور انہیں دھمکی دی اور ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعے 65.8 کروڑ روپے جمع کر لیے۔‘‘

ای ڈی نے سی ایم کیجریوال کو 26 فروری کو حاضر ہونے کے لیے ساتواں سمن جاری کیا

دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالے معاملہ میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ای ڈی کی جانب سے 7 واں سمن موصول ہوا ہے۔ ای ڈی نے انہیں سمن بھیج کر پیر کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔ اس سے پہلے اروند کیجریوال کو 19 فروری کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

کراؤڈ فنڈنگ سے جمع 65.88 کروڑ روپے ضبط کرنے پر کانگریس برہم، مودی حکومت کی ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دیا

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا ہے کہ ’’پچھلے کچھ دنوں میں مودی حکومت کی طرف سے کانگریس پارٹی پر 'ٹیکس ٹیرر' حملے ہو رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی کو مالی طور پر کمزور کرنے کی سازش رچی جا رہی ہے۔ یہ معاشی طور پر کانگریس پارٹی کا قتل نہیں ہے بلکہ جمہوریت کا قتل عوام کے سامنے ہو رہا ہے۔ جے رام رمیش نے کہا کہ مودی حکومت کسانوں کے احتجاج اور بے روزگاری سے بوکھلائی ہوئی ہے۔‘‘

کانگریس کے لیڈر اجے ماکن نے کہا ہے کہ ’’کچھ دن پہلے میں نے پریس کانفرنس میں آپ کے ساتھ معلومات شیئر کی تھیں کہ کس طرح کانگریس کے تمام بینک اکاؤنٹس کو ضبط کیا گیا۔ آج بڑے دکھ کے ساتھ مجھے ملک کے عوام کو بتانا پڑ رہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے تمام اپوزیشن پارٹیوں اور اہم اپوزیشن پارٹی کے خلاف معاشی دہشت گردی شروع کر دی ہے۔‘‘ اجے ماکن نے کہا ’’ہمارے 65.8 کروڑ روپے بی جے پی حکومت کی انکم ٹیکس اتھارٹی نے پرسوں ضبط کر لیے تھے اور ہمارے پارٹی کارکنوں کی رقم جو انہوں نے یو پی آئی کے ذریعے کراؤڈ فنڈنگ ​​کے تحت بھیجی تھی، اسے سیز کرلیا ہے۔