اہم خبریں LIVE: راہل گاندھی کی قیادت میں جاری ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ اناؤ پہنچی
راہل گاندھی کی قیادت میں جاری ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ اناؤ پہنچیکانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بدھ کو بھارت جوڑو نیائے یاترا کے ساتھ اناؤ پہنچ گئے۔ اس دوران کئی مقامات پر پارٹی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ کانگریس کی ضلع صدر آرتی باجپئی نے کہا کہ بھارت جوڑو نیائے یاترا بدھ کو لکھنؤ کے بنی سے اناؤ ضلع کی سرحد میں داخل ہوئی۔ یاترا کا سہرامؤ، نواب گنج ٹول ٹیکس، دہی چوکی اور اناؤ بائی پاس پر خیر مقدم کیا گیا۔دریں اثنا، راہل گاندھی کھلی جیپ میں نظر آئے۔ یاترا لکھنؤ-کانپور قومی شاہراہ سے گزرے گی اور اناؤ شہر کے راستے کانپور کی سرحد میں داخل ہوگی۔ اس سلسلے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔کرناٹک حکومت نے ریاست میں حقہ پارلروں پر پابندی عائد کر دی کرناٹک حکومت نے ریاست میں حقہ پارلروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس ضمن میں کانگریس کے لیڈر پرینک کھڑگے نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ ریاست کے نوجوانوں کے مستقبل اور صحت کے معاملات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حقہ پارلروں میں جانے والوں کی بڑی تعداد نوعمروں کی ہوتی ہے۔ حکومت نے ان کی صحت اور امن و امان کے لیے حقہ پارلروں پر پابندی عائد کی ہے۔#WATCH | Bengaluru, Karnataka: On the ban of Hookah bars in the state, Congress leader Priyank Kharge says, "It is a decision that the government has taken. There are a lot of youngsters, in their teens, who are found in these places. The government, in the interest of health and… pic.twitter.com/m2bt7NOoIU— ANI (@ANI) February 21, 2024 شمبھو بارڈر پر کسان آگے بڑھنے کی کوشش میں، پولیس نے داغے آنسو گیس کے گولےحکومت کے ساتھ چار بار کی بات چیت کے بے نتیجہ رہنے کے بعد آج پھر کسان دہلی کی طرف کوچ کرنے کی تیاری میں ہیں۔ کسان تحریک میں شامل 14 ہزار کسان اپنے 1200 ٹریکٹروں کے ساتھ آج پھر آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حالانکہ بارڈر پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کسانوں کو آگے بڑھنے سے روک رہی ہے، اس کے باوجود کسان دہلی کی جانب بڑھنا چاہ رہے ہیں۔ڈرون کے ذریعے ان پر آنسو گیس کے گولے داغے جا رہے ہیں۔ موقع پر زبر دست افراتفری ہے۔ اس سے قبل کسانوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ صبح 11 بجے سے شمبھو بارڈر سے دہلی کی جانب آگے بڑھیں گے۔ جیسے ہی کسان آگے بڑھنے کی کوشش کیے، اس سے قبل ہی ان پر ڈرون سے آنسو گیس کے گولے چھوڑ دیئے گئے۔VIDEO | Hundreds of tractor trolleys parked at Shambhu border as farmers continue their 'Delhi Chalo' march.#FarmersProtest (Full video available on PTI Videos - https://t.co/n147TvqRQz) pic.twitter.com/Ww1mVVwHug— Press Trust of India (@PTI_News) February 14, 2024
راہل گاندھی کی قیادت میں جاری ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ اناؤ پہنچی
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بدھ کو بھارت جوڑو نیائے یاترا کے ساتھ اناؤ پہنچ گئے۔ اس دوران کئی مقامات پر پارٹی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ کانگریس کی ضلع صدر آرتی باجپئی نے کہا کہ بھارت جوڑو نیائے یاترا بدھ کو لکھنؤ کے بنی سے اناؤ ضلع کی سرحد میں داخل ہوئی۔ یاترا کا سہرامؤ، نواب گنج ٹول ٹیکس، دہی چوکی اور اناؤ بائی پاس پر خیر مقدم کیا گیا۔
دریں اثنا، راہل گاندھی کھلی جیپ میں نظر آئے۔ یاترا لکھنؤ-کانپور قومی شاہراہ سے گزرے گی اور اناؤ شہر کے راستے کانپور کی سرحد میں داخل ہوگی۔ اس سلسلے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
کرناٹک حکومت نے ریاست میں حقہ پارلروں پر پابندی عائد کر دی
کرناٹک حکومت نے ریاست میں حقہ پارلروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس ضمن میں کانگریس کے لیڈر پرینک کھڑگے نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ ریاست کے نوجوانوں کے مستقبل اور صحت کے معاملات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حقہ پارلروں میں جانے والوں کی بڑی تعداد نوعمروں کی ہوتی ہے۔ حکومت نے ان کی صحت اور امن و امان کے لیے حقہ پارلروں پر پابندی عائد کی ہے۔
#WATCH | Bengaluru, Karnataka: On the ban of Hookah bars in the state, Congress leader Priyank Kharge says, "It is a decision that the government has taken. There are a lot of youngsters, in their teens, who are found in these places. The government, in the interest of health and… pic.twitter.com/m2bt7NOoIU
— ANI (@ANI) February 21, 2024
شمبھو بارڈر پر کسان آگے بڑھنے کی کوشش میں، پولیس نے داغے آنسو گیس کے گولے
حکومت کے ساتھ چار بار کی بات چیت کے بے نتیجہ رہنے کے بعد آج پھر کسان دہلی کی طرف کوچ کرنے کی تیاری میں ہیں۔ کسان تحریک میں شامل 14 ہزار کسان اپنے 1200 ٹریکٹروں کے ساتھ آج پھر آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حالانکہ بارڈر پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کسانوں کو آگے بڑھنے سے روک رہی ہے، اس کے باوجود کسان دہلی کی جانب بڑھنا چاہ رہے ہیں۔
ڈرون کے ذریعے ان پر آنسو گیس کے گولے داغے جا رہے ہیں۔ موقع پر زبر دست افراتفری ہے۔ اس سے قبل کسانوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ صبح 11 بجے سے شمبھو بارڈر سے دہلی کی جانب آگے بڑھیں گے۔ جیسے ہی کسان آگے بڑھنے کی کوشش کیے، اس سے قبل ہی ان پر ڈرون سے آنسو گیس کے گولے چھوڑ دیئے گئے۔
VIDEO | Hundreds of tractor trolleys parked at Shambhu border as farmers continue their 'Delhi Chalo' march.#FarmersProtest
— Press Trust of India (@PTI_News) February 14, 2024
(Full video available on PTI Videos - https://t.co/n147TvqRQz) pic.twitter.com/Ww1mVVwHug