اہم خبریں LIVE: رام لیلا میدان سے ادھو ٹھاکرنے دیا ’اب کی بار بھاجپا تڑی پار‘ کا نعرہ
رام لیلا میدان سے ادھو ٹھاکرنے دیا ’اب کی بار بھاجپا تڑی پار‘ کا نعرہ ادھو ٹھاکرے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہنیں ہمت سے لڑ رہی ہیں تو بھائی کیسے خاموش بیٹھیں گے، پورا دیش ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے بی جے پی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی میں ہمت ہے تو وہ یہ اعلان کرے کہ ای ڈی، سی بی آئی وغیرہ اس کی اتحادی ہیں۔ ادھوٹھاکرے نے کہا کہ ایک شخص اور ایک پارٹی کی حکومت ملک کے لیے خطرہ ہو گئی ہے۔ اگر ہم کو ملک بچانا چاہتے ہیں تو ہمیں ایک شخص اور ایک پارٹی کی حکومت کو ختم کرنا ہوگا اور ملی جلی حکومت لانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم چناؤ پرچار کے لیے نہیں آئے ہیں بلکہ دیش کو بچانے کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بی جے پی نے آپ نے دہلی میں آنے سے روکا اسی طرح آنے والے الیکشن کے بعد بی جے پی کو دہلی آنے سے روکیے۔ ادھوٹھاکرے نے اس موقع پر بی جے پی کے چار سو پار کے نعرے کے جواب میں نعرہ دیا کہ ’’اب کی بار، بھاجپا تڑی پار‘‘’آنے والا انتخاب ہماری نسلوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والا انتخاب ہوگا‘، اروندر سنگھ لولی رام لیلا میدان میں جاری انڈیا الائنس کی میگا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ آج مرکزی حکومت ملک کی جمہوریت کو ختم کر رہی ہے۔ مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کرتے ہوئے اپوزیشن کو ڈرا یا جا رہا ہے، انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا انتخاب صرف پارٹیوں کے درمیان کا انتخاب نہیں ہے بلکہ یہ انتخاب یہ فیصلہ کرے گا کہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل کیسا ہوگا۔انڈیا الائنس کی میگا ریلی میں سنیتا کیجریوال، انیتا سنگھ اور کلپنا سورین بھی خطاب کریں کی انڈیا الائنس کی دہلی کے رام لیلا میدان میں میگا ریلی ہو رہی ہے۔ اس ریلی میں اروند کیجروال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال اور سنجے سنگھ کی اہلیہ انیتا سنگھ اپنے شوہروں کے پیغام دیں گی جبکہ ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین بھی خطاب کریں گی۔ جبکہ اس ریلی کے بارے میں کانگریس نے کہا کہ ’جمہوریت بچاؤ ریلی‘ کا مقصد کسی فرد کو بچانا نہیں ہے، بلکہ آئین اور جمہوریت کو بچانا ہے۔ اس ریلی میں کانگریس لیڈر سونیا گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی موجود رہیں گے۔ ان کے علاوہ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین، اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال، شیو سینا -یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو، ٹی ایم سی لیڈر ڈیرک اوبرائن، بائیں بازو کے لیڈر سیتارام یچوری، این سی پی (پوار) کے شرد پوار سمیت کئی سینئر لیڈر موجود رہیں گے۔ پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی انڈیا الائنس کی میگا ریلی میں شرکت کے لیے رام لیلا میدان پہنچیںدہلی کے رام لیلا میدان میں جاری انڈیا الائنس کی میگا ریلی میں انڈیا الائنس کی پارٹیوں کے تمام سرکردہ لیڈران پہنچ رہے ہیں۔ پی ڈی پی کے لیڈر محبوبہ مفتی پہنچ چکی ہیں۔#WATCH | PDP chief Mehbooba Mufti arrives at the Ramlila Maidan in Delhi to attend the INDIA Alliance 'Maha Rally' pic.twitter.com/Lzg0YH88F4— ANI (@ANI) March 31, 2024 رام لیلا میدان سے پورے ملک کے یہ میسیج ہےکہ اس ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف ہم سب متحد ہیں رام لیلا میدان میں انڈیا بلاک کی میگا ریلی ہو رہی ہے۔ اس ریلی میں شرکت کے یے سی پی آئی-ایم کی لیڈر برندا کرت بھی پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلی سے یہ پیغام ہے کہ پورے ملک کے لو گ اس آمر اور فرقہ پرست حکومت کے خلاف جمع ہوئے ہیں۔ دہلی میں یہ مہا ریلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف ہے۔ ہیمنت سورین کی گرفتاری، یو اے پی اے کا مسلسل استعمال اور ای ڈی-سی بی آئی کا غلط استعمال۔ یہ سب ظاہر کرتا ہے کہ اس حکومت کو خود پر اعتماد نہیں ہے۔#WATCH | Delhi: On the INDIA bloc's rally at Ramlila Maidan today, CPI-M leader Brinda Karat says, "The message is that people from all over the country have gathered against this dictator and communal government. This Maha rally in Delhi is against Arvind Kejriwal and Hemant… pic.twitter.com/ZmSSr2FjLQ— ANI (@ANI) March 31, 2024 رام لیلا میدان میں انڈیا الائنس کی میگا ریلی کی شروعات، میدان بھرگیا، زبردست جوش وخروش رام لیلا میدان میں انڈیا الائنس کی میگاریلی کی شروعات ہو چکی ہے۔ پورا رام لیلا میدان انڈیا الائنس میں شامل پاریٹوں کے کارکنان سے بھرا ہوا ہے۔ پورے میدان میں الائنس میں شامل پارٹیوں خاص طور سے کانگریس و عام آدمی پارٹی کے پرچم لہرا رہے ہیں۔ لوگوں میں زبردست جوش وخروش ہے۔
رام لیلا میدان سے ادھو ٹھاکرنے دیا ’اب کی بار بھاجپا تڑی پار‘ کا نعرہ
ادھو ٹھاکرے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہنیں ہمت سے لڑ رہی ہیں تو بھائی کیسے خاموش بیٹھیں گے، پورا دیش ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے بی جے پی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی میں ہمت ہے تو وہ یہ اعلان کرے کہ ای ڈی، سی بی آئی وغیرہ اس کی اتحادی ہیں۔ ادھوٹھاکرے نے کہا کہ ایک شخص اور ایک پارٹی کی حکومت ملک کے لیے خطرہ ہو گئی ہے۔ اگر ہم کو ملک بچانا چاہتے ہیں تو ہمیں ایک شخص اور ایک پارٹی کی حکومت کو ختم کرنا ہوگا اور ملی جلی حکومت لانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم چناؤ پرچار کے لیے نہیں آئے ہیں بلکہ دیش کو بچانے کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بی جے پی نے آپ نے دہلی میں آنے سے روکا اسی طرح آنے والے الیکشن کے بعد بی جے پی کو دہلی آنے سے روکیے۔ ادھوٹھاکرے نے اس موقع پر بی جے پی کے چار سو پار کے نعرے کے جواب میں نعرہ دیا کہ ’’اب کی بار، بھاجپا تڑی پار‘‘
’آنے والا انتخاب ہماری نسلوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والا انتخاب ہوگا‘، اروندر سنگھ لولی
رام لیلا میدان میں جاری انڈیا الائنس کی میگا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ آج مرکزی حکومت ملک کی جمہوریت کو ختم کر رہی ہے۔ مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کرتے ہوئے اپوزیشن کو ڈرا یا جا رہا ہے، انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا انتخاب صرف پارٹیوں کے درمیان کا انتخاب نہیں ہے بلکہ یہ انتخاب یہ فیصلہ کرے گا کہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل کیسا ہوگا۔
انڈیا الائنس کی میگا ریلی میں سنیتا کیجریوال، انیتا سنگھ اور کلپنا سورین بھی خطاب کریں کی
انڈیا الائنس کی دہلی کے رام لیلا میدان میں میگا ریلی ہو رہی ہے۔ اس ریلی میں اروند کیجروال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال اور سنجے سنگھ کی اہلیہ انیتا سنگھ اپنے شوہروں کے پیغام دیں گی جبکہ ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین بھی خطاب کریں گی۔ جبکہ اس ریلی کے بارے میں کانگریس نے کہا کہ ’جمہوریت بچاؤ ریلی‘ کا مقصد کسی فرد کو بچانا نہیں ہے، بلکہ آئین اور جمہوریت کو بچانا ہے۔ اس ریلی میں کانگریس لیڈر سونیا گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی موجود رہیں گے۔ ان کے علاوہ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین، اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال، شیو سینا -یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو، ٹی ایم سی لیڈر ڈیرک اوبرائن، بائیں بازو کے لیڈر سیتارام یچوری، این سی پی (پوار) کے شرد پوار سمیت کئی سینئر لیڈر موجود رہیں گے۔
پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی انڈیا الائنس کی میگا ریلی میں شرکت کے لیے رام لیلا میدان پہنچیں
دہلی کے رام لیلا میدان میں جاری انڈیا الائنس کی میگا ریلی میں انڈیا الائنس کی پارٹیوں کے تمام سرکردہ لیڈران پہنچ رہے ہیں۔ پی ڈی پی کے لیڈر محبوبہ مفتی پہنچ چکی ہیں۔
#WATCH | PDP chief Mehbooba Mufti arrives at the Ramlila Maidan in Delhi to attend the INDIA Alliance 'Maha Rally' pic.twitter.com/Lzg0YH88F4
— ANI (@ANI) March 31, 2024
رام لیلا میدان سے پورے ملک کے یہ میسیج ہےکہ اس ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف ہم سب متحد ہیں
رام لیلا میدان میں انڈیا بلاک کی میگا ریلی ہو رہی ہے۔ اس ریلی میں شرکت کے یے سی پی آئی-ایم کی لیڈر برندا کرت بھی پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلی سے یہ پیغام ہے کہ پورے ملک کے لو گ اس آمر اور فرقہ پرست حکومت کے خلاف جمع ہوئے ہیں۔ دہلی میں یہ مہا ریلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف ہے۔ ہیمنت سورین کی گرفتاری، یو اے پی اے کا مسلسل استعمال اور ای ڈی-سی بی آئی کا غلط استعمال۔ یہ سب ظاہر کرتا ہے کہ اس حکومت کو خود پر اعتماد نہیں ہے۔
#WATCH | Delhi: On the INDIA bloc's rally at Ramlila Maidan today, CPI-M leader Brinda Karat says, "The message is that people from all over the country have gathered against this dictator and communal government. This Maha rally in Delhi is against Arvind Kejriwal and Hemant… pic.twitter.com/ZmSSr2FjLQ
— ANI (@ANI) March 31, 2024
رام لیلا میدان میں انڈیا الائنس کی میگا ریلی کی شروعات، میدان بھرگیا، زبردست جوش وخروش
رام لیلا میدان میں انڈیا الائنس کی میگاریلی کی شروعات ہو چکی ہے۔ پورا رام لیلا میدان انڈیا الائنس میں شامل پاریٹوں کے کارکنان سے بھرا ہوا ہے۔ پورے میدان میں الائنس میں شامل پارٹیوں خاص طور سے کانگریس و عام آدمی پارٹی کے پرچم لہرا رہے ہیں۔ لوگوں میں زبردست جوش وخروش ہے۔