آسٹریلیا اور سری لنکا ون ڈے کرکٹ میں 102 بار ٹکراچکے ہیں، آج پھرہوں گے آمنے سامنے
ورلڈ کپ 2023 میں آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل ون ڈے کرکٹ میں 102 مرتبہ آمنے سامنے ہو چکی ہیں۔
عالمی کپ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں آج دوپہر 2 بجے مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ 103 واں ون ڈے میچ ہوگا۔ اب تک ہونے والے میچوں میں آسٹریلیا سری لنکا پر حاوی رہا ہے۔ آسٹریلیا نے 63 میچ جیتے ہیں۔ دوسری جانب سری لنکا کو 35 میچز میں جیت حاصل ہوئی ہے اور 4 میچ بے نتیجہ رہے ہیں۔
واضح رہےسب سے زیادہ اسکور بنانے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے نام ہے۔ آسٹریلیا نے 8 مارچ 2015 کو سڈنی ون ڈے میں سری لنکا کے خلاف 9 وکٹوں کے نقصان پر 376 رنز بنائے تھے۔ دوسری جا نب سب سے کم رن بھی آسٹریلیا نے بنائے ہیں ۔ 18 جنوری 2013 کو برسبین میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو صرف 74 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا۔
واضح رہے سب سے بڑی فتح بھی آسٹریلیا نے حاصل کی ہے ۔ آسٹریلیا نے 28 جنوری 1985 کو ایڈیلیڈ ون ڈے میں لنکن ٹیم کو 232 رنز سے شکست دی تھی۔ جہاں تک سنسنی خیز اور دلچسپ فتح کا تعلق ہے تو 22 فروری 2004 کو سری لنکا نے دمبولا ون ڈے میں آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے ہیڈ ٹو ہیڈ میچوں میں سب سے زیادہ رنز سابق سری لنکن کرکٹر سنگاکارا کے نام ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 1675 رنز بنائے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچوں میں گلکرسٹ نے سب سے زیادہ سنچریاں بنائی ہیں اور گلکرسٹ نے سری لنکا کے خلاف 6 سنچریاں اسکور کیں۔ جبکہ سب سے بہترین گیندبازی کے معاملے میں آسٹریلیا کے مچل جانسن نے 10 اگست 2011 کو پالیکال میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے خلاف 31 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔