اہم خبریں LIVE: دہلی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، سونیا، کھڑگے، راہل، پرینکا سمیت متعدد لیڈران کی شرکت
الوپیتھک دوا معاملہ: سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بال کرشن کو طلب کیاالوپیتھک دوا کے اثر کے معاملے میں سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بال کرشن کو طلب کیا ہے۔ آج کی سماعت میں سپریم کورٹ نے سخت موقف اپنایا اور بابا رام دیو سے سوال کیا کہ کیوں نہ عدالت کی توہین کے تحت کارروائی کی جائے؟ عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں دونوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس معاملے میں اگلی سماعت اب دو ہفتے بعد ہوگی۔دہلی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، سونیا، کھڑگے، راہل، پرینکا سمیت متعدد لیڈران کی شرکتکانگریس پارٹی کے نئی دہلی میں واقع صدر دفتر میں کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کا اجلاس منعقد کی جا رہی ہے۔ کانگریس پارلیمانی گروپ کی صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اجلاس میں شرکت کے لئے دہلی میں واقع اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر پہنچ گئے ہیں۔ اجلاس کے دوران 19 اپریل سے شروع ہونے والے لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پارٹی کے باقی امیدواروں کے ناموں کو آخری شکل دئے جانے کی توقع ہے۔پارٹی جنرل سکریٹری نے اس سلسلے میں اتوار کو ایک بیان میں کہا تھا کہ پارٹی کی اعلیٰ سطحی پالیسی ساز یونٹ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں مسودہ انتخابی منشور کو اپنی منظوری دے گی جس میں پانچ ’نیائے‘ (انصاف) کے لیے پانچ پانچ ’گارنٹی‘ یعنی مجموعی طور پر 25 گارنٹیاں دی گئی ہیں۔#WATCH कांग्रेस संसदीय दल की अध्यक्ष सोनिया गांधी और पार्टी सांसद राहुल गांधी कांग्रेस कार्य समिति (CWC) की बैठक में भाग लेने के लिए दिल्ली स्थित AICC मुख्यालय पहुंचे। pic.twitter.com/CYLYtDsTuI— ANI_HindiNews (@AHindinews) March 19, 2024
الوپیتھک دوا معاملہ: سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بال کرشن کو طلب کیا
الوپیتھک دوا کے اثر کے معاملے میں سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بال کرشن کو طلب کیا ہے۔ آج کی سماعت میں سپریم کورٹ نے سخت موقف اپنایا اور بابا رام دیو سے سوال کیا کہ کیوں نہ عدالت کی توہین کے تحت کارروائی کی جائے؟ عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں دونوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس معاملے میں اگلی سماعت اب دو ہفتے بعد ہوگی۔
دہلی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، سونیا، کھڑگے، راہل، پرینکا سمیت متعدد لیڈران کی شرکت
کانگریس پارٹی کے نئی دہلی میں واقع صدر دفتر میں کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کا اجلاس منعقد کی جا رہی ہے۔ کانگریس پارلیمانی گروپ کی صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اجلاس میں شرکت کے لئے دہلی میں واقع اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر پہنچ گئے ہیں۔ اجلاس کے دوران 19 اپریل سے شروع ہونے والے لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پارٹی کے باقی امیدواروں کے ناموں کو آخری شکل دئے جانے کی توقع ہے۔
پارٹی جنرل سکریٹری نے اس سلسلے میں اتوار کو ایک بیان میں کہا تھا کہ پارٹی کی اعلیٰ سطحی پالیسی ساز یونٹ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں مسودہ انتخابی منشور کو اپنی منظوری دے گی جس میں پانچ ’نیائے‘ (انصاف) کے لیے پانچ پانچ ’گارنٹی‘ یعنی مجموعی طور پر 25 گارنٹیاں دی گئی ہیں۔
#WATCH कांग्रेस संसदीय दल की अध्यक्ष सोनिया गांधी और पार्टी सांसद राहुल गांधी कांग्रेस कार्य समिति (CWC) की बैठक में भाग लेने के लिए दिल्ली स्थित AICC मुख्यालय पहुंचे। pic.twitter.com/CYLYtDsTuI
— ANI_HindiNews (@AHindinews) March 19, 2024