اہم خبریں LIVE: دہلی میں ریل حادثہ، مال گاڑی کی 10 بوگیاں پٹری سے اتریں

دہلی میں ریل حادثہ، مال گاڑی کی 10 بوگیاں پٹری سے اتریںنئی دہلی: دہلی کے ذخیرہ فلائی اوور کے قریب ہفتہ (17 فروری) کی صبح 11.52 بجے کے قریب ایک ریل حادثہ ہوا ہے، جس میں مال گاڑی کے 10 ڈبے پٹری سے اتر گئے ہیں۔ ریلوے اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں۔ مال گاڑی میں لوہے کی شیٹ کے رول لوڈ تھے۔ ریلوے کی ٹیمیں مال گاڑی کو ٹریک پر سیدھا کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ٹریک کی مرمت بھی شروع ہوگئی ہے۔ اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔مودی حکومت نے کسانوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا: کھڑگےکانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کو ملک کے کسانوں کے لیے لعنت قرار دیا۔ کھڑگے نے کہا کہ صرف کانگریس پارٹی ہی کسانوں کو کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کا قانونی حق فراہم کر سکتی ہے۔کھڑگے نے کہا، ’’مسلسل جھوٹی 'مودی کی گارنٹی' کی وجہ سے پہلے 750 کسان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اب کل ربڑ کی گولی لگنے سے ایک کسان شہید ہو گئے اور 3 بینائی سے محروم ہو چکے۔ مودی حکومت نے کسانوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا۔ صرف کانگریس ہی انہیں ایم ایس پی کا قانونی حق فراہم کر سکتی ہے۔‘‘देश के अन्नदाता किसानों के लिए मोदी सरकार अभि़शाप है। लगातार झूठी ‘मोदी की गारंटी’ के चलते ही पहले 750 किसानों की जान गई और अब कल 1 किसान ने शहादत दी और 3 रबर बुलेट से अपनी आँखों की रोशनी खो बैठे हैं। मोदी सरकार ने किसानों से किया दुश्मनों जैसा व्यवहार, केवल कांग्रेस… pic.twitter.com/v0zKfzX7OW— Mallikarjun Kharge (@kharge) February 17, 2024 بھارت جوڑو نیائے یاترا اتر پردیش میں تقریباً آٹھ دن رہے گی: جئے رام رمیشکانگریس کے جنرل سیکرٹری شعبہ مواصلات جئے رام رمیش نے بھارت جوڑونیائے یاترا کے بارے میں کہا کہ آج یاترا کا پینتیسواں دن ہے۔ آج راہل گاندھی کاشی وشوناتھ مندرمیں درشن کریں گے۔ اس کے بعد یہاں روڈ شو اور عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ آج رات ہم بھدوہی میں قیام کریں گے۔ بھارت جوڑو نیائے یاترا اتر پردیش میں تقریباً آٹھ دن رہے گی۔#WATCH वाराणसी: कांग्रेस महासचिव(संचार) जयराम रमेश ने भारत जोड़ो न्याय यात्रा पर कहा, "आज यात्रा का 35वां दिन है... आज 35वें दिन पर राहुल गांधी काशी विश्वनाथ में दर्शन के लिए जाएंगे। उसके बाद यहां रोडशो और जनसभा होगी... आज रात हम भदोही में रुकेंगे... करीब 8 दिन उत्तर प्रदेश में… pic.twitter.com/aZoTygqMsD— ANI_HindiNews (@AHindinews) February 17, 2024 کسان تحریک کا آج پانچواں دن، آرڈیننس لانے کا مطالبہکسانوں کی تحریک کا آج پانچواں دن ہے۔ اس موقع پر کسان رہنما سرونت سنگھ پنڈھیر نے پنجاب ہریانہ کے شمبھو بارڈر پر اپنے بیان میں کہا کہ ممکن ہے آرڈیننس کے ذریعے قانون لایا جائے۔ کسان مظاہرین کا یہ مطالبہ ہے کہ فصل پر ایم ایس پی کی قانونی ضمانت دی جائے۔#WATCH | Sarwan Singh Pandher, General Secretary ofPunjab Kisan Mazdoor Sangharsh Committee says, "Government can bring a law on MSP through an ordinance...Once the govt takes a decision to bring a law, then a solution can be found." pic.twitter.com/PRukYcySqU— ANI (@ANI) February 17, 2024

اہم خبریں LIVE: دہلی میں ریل حادثہ، مال گاڑی کی 10 بوگیاں پٹری سے اتریں

دہلی میں ریل حادثہ، مال گاڑی کی 10 بوگیاں پٹری سے اتریں

نئی دہلی: دہلی کے ذخیرہ فلائی اوور کے قریب ہفتہ (17 فروری) کی صبح 11.52 بجے کے قریب ایک ریل حادثہ ہوا ہے، جس میں مال گاڑی کے 10 ڈبے پٹری سے اتر گئے ہیں۔ ریلوے اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں۔ مال گاڑی میں لوہے کی شیٹ کے رول لوڈ تھے۔ ریلوے کی ٹیمیں مال گاڑی کو ٹریک پر سیدھا کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ٹریک کی مرمت بھی شروع ہوگئی ہے۔ اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مودی حکومت نے کسانوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا: کھڑگے

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کو ملک کے کسانوں کے لیے لعنت قرار دیا۔ کھڑگے نے کہا کہ صرف کانگریس پارٹی ہی کسانوں کو کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کا قانونی حق فراہم کر سکتی ہے۔

کھڑگے نے کہا، ’’مسلسل جھوٹی 'مودی کی گارنٹی' کی وجہ سے پہلے 750 کسان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اب کل ربڑ کی گولی لگنے سے ایک کسان شہید ہو گئے اور 3 بینائی سے محروم ہو چکے۔ مودی حکومت نے کسانوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا۔ صرف کانگریس ہی انہیں ایم ایس پی کا قانونی حق فراہم کر سکتی ہے۔‘‘

بھارت جوڑو نیائے یاترا اتر پردیش میں تقریباً آٹھ دن رہے گی: جئے رام رمیش

کانگریس کے جنرل سیکرٹری شعبہ مواصلات جئے رام رمیش نے بھارت جوڑونیائے یاترا کے بارے میں کہا کہ آج یاترا کا پینتیسواں دن ہے۔ آج راہل گاندھی کاشی وشوناتھ مندرمیں درشن کریں گے۔ اس کے بعد یہاں روڈ شو اور عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ آج رات ہم بھدوہی میں قیام کریں گے۔ بھارت جوڑو نیائے یاترا اتر پردیش میں تقریباً آٹھ دن رہے گی۔

کسان تحریک کا آج پانچواں دن، آرڈیننس لانے کا مطالبہ

کسانوں کی تحریک کا آج پانچواں دن ہے۔ اس موقع پر کسان رہنما سرونت سنگھ پنڈھیر نے پنجاب ہریانہ کے شمبھو بارڈر پر اپنے بیان میں کہا کہ ممکن ہے آرڈیننس کے ذریعے قانون لایا جائے۔ کسان مظاہرین کا یہ مطالبہ ہے کہ فصل پر ایم ایس پی کی قانونی ضمانت دی جائے۔