اہم خبریں LIVE: ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف کیجریوال نے سپریم کورٹ سے اپنی عرضداشت واپس لے لی

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف کیجریوال نے سپریم کورٹ سے اپنی عرضداشت واپس لے لی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی ہے۔ کیجریوال کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال کے ریمانڈ پر نچلی عدالت میں سماعت ہونی ہے۔ ایسے میں ہم یہاں سے عرضی واپس لے رہے ہیں، یعنی اروند کیجریوال کی عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہوگی۔ اس کی تصدیق خود ابھیشیک منو سنگھوی نے کی ہے۔Delhi CM Arvind Kejriwal withdraws from Supreme Court his plea against arrest by Enforcement Directorate.Senior advocate Abhishek Manu Singhvi appearing for Arvind Kejriwal tells Supreme Court that Kejriwal is withdrawing the petition in the Supreme Court as it is clashing with… pic.twitter.com/ARcxfFPIO6— ANI (@ANI) March 22, 2024 اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ آج سماعت کرے گیدہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی فوری سماعت کے لیے درخواست دیتے ہوئے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پہلا ووٹ ڈالنے سے پہلے ہی کئی سینئر لیڈر سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ براہ کرم اس معاملے کو سنیں۔ اس کے ساتھ ہی جسٹس سنجیو کھنہ نے کہا کہ 2 ججوں کی باقاعدہ بنچ کے اٹھنے کے بعد 3 ججوں کی خصوصی بنچ بیٹھے گی جو کیجریوال کی عرضی پر سماعت کرے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ سماعت آج ہوگی لیکن اس میں چند گھنٹے لگیں گے۔A two-judge bench headed by Justice Sanjiv Khanna tells Singhvi that a three-judge bench will assemble to hear Delhi CM Arvind Kejriwal’s case. Supreme Court to hear Kejriwal’s plea against arrest by Enforcement Directorate today. https://t.co/ztkmfAVEY7— ANI (@ANI) March 22, 2024 ایجنسیاں اپوزیشن کے خلاف انتقامی سیاست کے لیے حکومت کا ہتھیار بن گئی ہیں، کے سی وینو گوپال دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری پر کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے کہا ہے کہ ہم عام آدمی پارٹی اور سی ایم کیجریوال کے ساتھ ہیں۔ ایجنسیاں اپوزیشن کے خلاف انتقامی سیاست کے لیے حکومت کا ہتھیار بن گئی ہیں۔ بی جے پی جانتی ہے کہ اس کے پاس ایسا کوئی موضوع نہیں ہے جس کے سہار ے وہ الیکشن جیت سکے اس لیے وہ اپوزیشن کے لیڈرروں کے خلاف انتقامی سیاست کر رہی ہے۔#WATCH | On Delhi CM Arvind Kejriwal's arrest, Congress leader KC Venugopal says, "We are with Aam Aadmi Party and Kejriwal ji...EC has become a weapon of the government for vendetta politics against the opposition...They (BJP) know they can't win on their own, so they are doing… pic.twitter.com/CNLKY0L5h6— ANI (@ANI) March 22, 2024

اہم خبریں LIVE: ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف کیجریوال نے سپریم کورٹ سے اپنی عرضداشت واپس لے لی

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف کیجریوال نے سپریم کورٹ سے اپنی عرضداشت واپس لے لی

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی ہے۔ کیجریوال کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال کے ریمانڈ پر نچلی عدالت میں سماعت ہونی ہے۔ ایسے میں ہم یہاں سے عرضی واپس لے رہے ہیں، یعنی اروند کیجریوال کی عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہوگی۔ اس کی تصدیق خود ابھیشیک منو سنگھوی نے کی ہے۔

اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ آج سماعت کرے گی

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی فوری سماعت کے لیے درخواست دیتے ہوئے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پہلا ووٹ ڈالنے سے پہلے ہی کئی سینئر لیڈر سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ براہ کرم اس معاملے کو سنیں۔ اس کے ساتھ ہی جسٹس سنجیو کھنہ نے کہا کہ 2 ججوں کی باقاعدہ بنچ کے اٹھنے کے بعد 3 ججوں کی خصوصی بنچ بیٹھے گی جو کیجریوال کی عرضی پر سماعت کرے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ سماعت آج ہوگی لیکن اس میں چند گھنٹے لگیں گے۔

ایجنسیاں اپوزیشن کے خلاف انتقامی سیاست کے لیے حکومت کا ہتھیار بن گئی ہیں، کے سی وینو گوپال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری پر کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے کہا ہے کہ ہم عام آدمی پارٹی اور سی ایم کیجریوال کے ساتھ ہیں۔ ایجنسیاں اپوزیشن کے خلاف انتقامی سیاست کے لیے حکومت کا ہتھیار بن گئی ہیں۔ بی جے پی جانتی ہے کہ اس کے پاس ایسا کوئی موضوع نہیں ہے جس کے سہار ے وہ الیکشن جیت سکے اس لیے وہ اپوزیشن کے لیڈرروں کے خلاف انتقامی سیاست کر رہی ہے۔