انتخابی نتائج LIVE: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے. چندرشیکھر راؤ نے اپنا استعفیٰ نامہ راج بھون بھیجا
کون کہاں سے آگے؟الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق:* چھتیس گڑھ میں بی جے پی 56 سیٹوں پر، کانگریس 34 سیٹوں پر پر آگے۔* مدھیہ پردیش میں بی جے پی 152 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ 14 پر اسے جیت حاصل ہو چکی ہے، کانگریس 59 سیٹوں پر آگے ہے اور 4 سیٹوں پر جیت حاصل کر چکی ہے جبکہ دیگر 1 سیٹ پر آگے ہے اور ایک پر اسے جیت حاصل ہو چکی ہے۔* راجستھان میں بی جے پی 82 سیٹوں پر آگے ہے اور 32 پر جیت چکی ہے، کانگریس 49 پر آگے ہے اور 21 پر جیت حاصل کر چکی ہے، جبکہ دیگر 11 سیٹوں پر آگے ہیں اور 4 سیٹوں پر جیت گئے ہیں۔* تلنگانہ میں کانگریس 51 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے اور 12 سیٹوں پر جیت حاصل کر چکی ہے، بی آر ایس 33 سیٹوں پر آگے ہے اور 7 سیٹوں پر جیت حاصل کر چکی ہے۔ وہیں، بی جے پی 8 سیٹوں پر آگے ہے اور ایک سیٹ جیت چکی ہے جبکہ اویسی کی اے آئی ایم آئی ایم 6 سیٹوں پر آگے ہے۔ ایک سیٹ پر سی آئی آئی آگے چل رہی ہے۔تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے. چندرشیکھر راؤ نے اپنا استعفیٰ نامہ راج بھون بھیجاتلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے. چندرشیکھر راؤ نے 119 رکنی اسمبلی میں کانگریس کے ذریعہ اکثریت حاصل کرنے کے بعد گورنر تملسائی سندرراجن کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ووٹوں کی گنتی کے دوران یہ صاف ہو گیا کہ بی آر ایس (بھارتیہ راشٹر سمیتی) اقتدار پر قابض نہیں رہ سکے گی تو کے سی آر نے ایک افسر کے ذریعہ اپنا استعفیٰ راج بھون بھجوا دیا۔چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج پر وزیر اعظم مودی کا ردعملراجستھان، مدھیہ پردیش، راجستھان اور تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات کے نتائج پر وزیر اعظم مودی نے پہلا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سلام! مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے انتخابی نتائج بتا رہے ہیں کہ ہندوستان کے لوگوں کا بھروسہ صرف گڈ گورننس اور ترقی کی سیاست پر ہے، ان کا بھروسہ بی جے پی ہے۔تلنگانہ کے لوگوں کا شکریہ، جنہوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا، کانگریس صدر کھڑگے کا بیانکانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا، ’’میں تلنگانہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا، جنہوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا۔ میں ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے چھتیس گڑھ، ایم پی اور راجستھان میں ہمیں ووٹ دیا۔ ان تینوں ریاستوں میں ہماری کارکردگی میں کوئی شک نہیں لیکن عزم کے ساتھ، ہم ان تینوں ریاستوں میں اپنے آپ کو دوبارہ تعمیر کرنے اور دوبارہ زندہ کرنے کے اپنے مضبوط عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔ ہم عارضی جھٹکوں پر قابو پا لیں گے اور انڈیا اتحاد کی جماعتوں کے ساتھ مل کر آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے خود کو پوری طرح تیار کریں گے۔‘‘Congress president Mallikarjun Kharge tweets "I thank the people of Telangana for the mandate we have received from them. I also thank all those who voted for us in Chhattisgarh, MP and Rajasthan. Our performance in these three states have no doubt been disappointing, but with… pic.twitter.com/TgMqAsPTeQ— ANI (@ANI) December 3, 2023 کانگریس تلنگانہ میں حکومت بنانے جا رہی ہے: ریاستی انچارج مانک راؤ ٹھاکرےکانگریس تلنگانہ کے انچارج مانک راؤ ٹھاکرے نے کہا، "آج کانگریس تلنگانہ میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔ تلنگانہ کے کارکنوں اور قائدین نے حمایت کی اور کانگریس کو جیت کی طرف لے گئے۔‘‘#WATCH | Hyderabad: Congress Telangana in charge Manikrao Thakare says, "Today Congress is going to form the govt in Telangana...The workers and leaders of Telangana supported and took Congress towards the win..." pic.twitter.com/b0TliYMJfF— ANI (@ANI) December 3, 2023 مدھیہ پردیش کے شاجاپور میں بی جے پی اور کانگریس کارکنان میں جھڑپمدھیہ پردیش کے شاجاپور میں بی جے پی اور کانگریس کارکنوں کے درمیان جھڑپ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پولیس کو انہیں منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کا استعمال کرنا پڑا۔شاجاپور کے اے ایس پی ٹی ایس بگھیل نے کہا، ’’گنتی کا عمل پرامن طریقے سے مکمل ہوا۔ کچھ بی جے پی اور کانگریس کے حامی نعرے لگا رہے تھے۔ پولیس فوراً وہاں پہنچی۔ حالات اب پرامن ہیں۔‘‘#WATCH | A clash broke out between BJP and Congress workers in Madhya Pradesh's Shajapur; police used lathi charge to disperse them. More details awaited. pic.twitter.com/lXBEtzumme— ANI (@ANI) December 3, 2023 مسلم خواتین نے بڑی تعداد میں بی جے پی امیدواروں کو ووٹ دیا، ظفر اسلام کا دعویبی جے پی کے قومی ترجمان ظفر اسلام نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ضمانت کا جادو مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں کام کر گیا اور مسلم خواتین نے بھی بڑی تعداد میں بی جے پی امیدواروں کو ووٹ دیا ہے۔ تلنگانہ میں معلق اسمبلی ہونے کا دعوی کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی صاف ہو گئے ہیں۔ریونت ریڈی کی کوڈنگل سے بھاری فرق سے جیتتلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اے ریونت ریڈی نے کوڑنگل اسمبلی حلقہ سے انتخاب میں بھاری فرق سے کامیابی حاصل کی۔ریونت ریڈی نے بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے موجودہ ایم ایل اے پٹنم نریندر ریڈی کو 32800 ووٹوں سے شکست دی۔’جے شری رام‘ اور ’مودی ہے تو ممکن ہے‘ کے نعرے کے ساتھ بی جے پی کے ہیڈکوارٹر میں کارکنان کا جشناسمبلی انتخابات کے نتائج میں تین ریاستوں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں بی جے پی کی جیت یقینی ہونے کے بعد پارٹی کارکنان دہلی میں واقع ہیڈکوارٹر پر جمع ہوئے اور جشن منانا شروع کر دیا۔ پارٹی کارکن 'جے شری رام'، 'بھارت ماتا کی جے' اور 'مودی ہے تو ممکن ہے' کے نعروں کے ساتھ پارٹی ہیڈکوارٹر پر جمع ہوئے اور تینوں ریاستوں میں پارٹی کی جیت کا جشن منایا۔مدھیہ پردیش میں عوام کے پیار کی پرو انکم بنسی تھی: شیوراج چوہانمدھیہ پردیش میں بی جے پی کی جیت پر وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’مدھیہ پردیش میں کوئی اینٹی انک
کون کہاں سے آگے؟
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق:
* چھتیس گڑھ میں بی جے پی 56 سیٹوں پر، کانگریس 34 سیٹوں پر پر آگے۔
* مدھیہ پردیش میں بی جے پی 152 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ 14 پر اسے جیت حاصل ہو چکی ہے، کانگریس 59 سیٹوں پر آگے ہے اور 4 سیٹوں پر جیت حاصل کر چکی ہے جبکہ دیگر 1 سیٹ پر آگے ہے اور ایک پر اسے جیت حاصل ہو چکی ہے۔
* راجستھان میں بی جے پی 82 سیٹوں پر آگے ہے اور 32 پر جیت چکی ہے، کانگریس 49 پر آگے ہے اور 21 پر جیت حاصل کر چکی ہے، جبکہ دیگر 11 سیٹوں پر آگے ہیں اور 4 سیٹوں پر جیت گئے ہیں۔
* تلنگانہ میں کانگریس 51 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے اور 12 سیٹوں پر جیت حاصل کر چکی ہے، بی آر ایس 33 سیٹوں پر آگے ہے اور 7 سیٹوں پر جیت حاصل کر چکی ہے۔ وہیں، بی جے پی 8 سیٹوں پر آگے ہے اور ایک سیٹ جیت چکی ہے جبکہ اویسی کی اے آئی ایم آئی ایم 6 سیٹوں پر آگے ہے۔ ایک سیٹ پر سی آئی آئی آگے چل رہی ہے۔
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے. چندرشیکھر راؤ نے اپنا استعفیٰ نامہ راج بھون بھیجا
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے. چندرشیکھر راؤ نے 119 رکنی اسمبلی میں کانگریس کے ذریعہ اکثریت حاصل کرنے کے بعد گورنر تملسائی سندرراجن کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ووٹوں کی گنتی کے دوران یہ صاف ہو گیا کہ بی آر ایس (بھارتیہ راشٹر سمیتی) اقتدار پر قابض نہیں رہ سکے گی تو کے سی آر نے ایک افسر کے ذریعہ اپنا استعفیٰ راج بھون بھجوا دیا۔
چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج پر وزیر اعظم مودی کا ردعمل
راجستھان، مدھیہ پردیش، راجستھان اور تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات کے نتائج پر وزیر اعظم مودی نے پہلا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سلام! مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے انتخابی نتائج بتا رہے ہیں کہ ہندوستان کے لوگوں کا بھروسہ صرف گڈ گورننس اور ترقی کی سیاست پر ہے، ان کا بھروسہ بی جے پی ہے۔
تلنگانہ کے لوگوں کا شکریہ، جنہوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا، کانگریس صدر کھڑگے کا بیان
کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا، ’’میں تلنگانہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا، جنہوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا۔ میں ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے چھتیس گڑھ، ایم پی اور راجستھان میں ہمیں ووٹ دیا۔ ان تینوں ریاستوں میں ہماری کارکردگی میں کوئی شک نہیں لیکن عزم کے ساتھ، ہم ان تینوں ریاستوں میں اپنے آپ کو دوبارہ تعمیر کرنے اور دوبارہ زندہ کرنے کے اپنے مضبوط عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔ ہم عارضی جھٹکوں پر قابو پا لیں گے اور انڈیا اتحاد کی جماعتوں کے ساتھ مل کر آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے خود کو پوری طرح تیار کریں گے۔‘‘
Congress president Mallikarjun Kharge tweets "I thank the people of Telangana for the mandate we have received from them. I also thank all those who voted for us in Chhattisgarh, MP and Rajasthan. Our performance in these three states have no doubt been disappointing, but with… pic.twitter.com/TgMqAsPTeQ
— ANI (@ANI) December 3, 2023
کانگریس تلنگانہ میں حکومت بنانے جا رہی ہے: ریاستی انچارج مانک راؤ ٹھاکرے
کانگریس تلنگانہ کے انچارج مانک راؤ ٹھاکرے نے کہا، "آج کانگریس تلنگانہ میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔ تلنگانہ کے کارکنوں اور قائدین نے حمایت کی اور کانگریس کو جیت کی طرف لے گئے۔‘‘
#WATCH | Hyderabad: Congress Telangana in charge Manikrao Thakare says, "Today Congress is going to form the govt in Telangana...The workers and leaders of Telangana supported and took Congress towards the win..." pic.twitter.com/b0TliYMJfF
— ANI (@ANI) December 3, 2023
مدھیہ پردیش کے شاجاپور میں بی جے پی اور کانگریس کارکنان میں جھڑپ
مدھیہ پردیش کے شاجاپور میں بی جے پی اور کانگریس کارکنوں کے درمیان جھڑپ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پولیس کو انہیں منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کا استعمال کرنا پڑا۔
شاجاپور کے اے ایس پی ٹی ایس بگھیل نے کہا، ’’گنتی کا عمل پرامن طریقے سے مکمل ہوا۔ کچھ بی جے پی اور کانگریس کے حامی نعرے لگا رہے تھے۔ پولیس فوراً وہاں پہنچی۔ حالات اب پرامن ہیں۔‘‘
#WATCH | A clash broke out between BJP and Congress workers in Madhya Pradesh's Shajapur; police used lathi charge to disperse them.
— ANI (@ANI) December 3, 2023
More details awaited. pic.twitter.com/lXBEtzumme
مسلم خواتین نے بڑی تعداد میں بی جے پی امیدواروں کو ووٹ دیا، ظفر اسلام کا دعوی
بی جے پی کے قومی ترجمان ظفر اسلام نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ضمانت کا جادو مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں کام کر گیا اور مسلم خواتین نے بھی بڑی تعداد میں بی جے پی امیدواروں کو ووٹ دیا ہے۔ تلنگانہ میں معلق اسمبلی ہونے کا دعوی کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی صاف ہو گئے ہیں۔
ریونت ریڈی کی کوڈنگل سے بھاری فرق سے جیت
تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اے ریونت ریڈی نے کوڑنگل اسمبلی حلقہ سے انتخاب میں بھاری فرق سے کامیابی حاصل کی۔ریونت ریڈی نے بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے موجودہ ایم ایل اے پٹنم نریندر ریڈی کو 32800 ووٹوں سے شکست دی۔
’جے شری رام‘ اور ’مودی ہے تو ممکن ہے‘ کے نعرے کے ساتھ بی جے پی کے ہیڈکوارٹر میں کارکنان کا جشن
اسمبلی انتخابات کے نتائج میں تین ریاستوں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں بی جے پی کی جیت یقینی ہونے کے بعد پارٹی کارکنان دہلی میں واقع ہیڈکوارٹر پر جمع ہوئے اور جشن منانا شروع کر دیا۔ پارٹی کارکن 'جے شری رام'، 'بھارت ماتا کی جے' اور 'مودی ہے تو ممکن ہے' کے نعروں کے ساتھ پارٹی ہیڈکوارٹر پر جمع ہوئے اور تینوں ریاستوں میں پارٹی کی جیت کا جشن منایا۔
مدھیہ پردیش میں عوام کے پیار کی پرو انکم بنسی تھی: شیوراج چوہان
مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی جیت پر وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’مدھیہ پردیش میں کوئی اینٹی انکم بنسی نہیں تھی۔ مدھیہ پردیش میں عوام کے پیار کی پرو انکم بنسی تھی۔ ہم یقین دلاتے ہیں کو جو وعدے ہم نے کئے ہیں وہ پورے کریں گے۔‘‘
#WATCH | Bhopal: "No anti-incumbency wave was there in Madhya Pradesh. There is a pro-incumbency wave in Madhya Pradesh...," says Madhya Pradesh CM Shivraj Singh Chouhan to party workers as the party leads towards a landslide victory in the state pic.twitter.com/LiSjX6ECh4
— ANI (@ANI) December 3, 2023
تلنگانہ میں کانگریس کو مکمل اکثریت، ایم پی، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں بی جے پی کی جیت
مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ تصویر تقریباً صاف نظر آ رہی ہے۔ تلنگانہ کے رجحانات میں کانگریس کو مکمل اکثریت حاصل ہو چکی ہے۔ وہیں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں بی جے پی کی حکومت بنتی نظر آ رہی ہے۔
تلنگانہ کے عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ اب تبدیلی آنی چاہیے،کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار
کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا، "تلنگانہ کے لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب تبدیلی آنی چاہیے۔ وہ (ریونت ریڈی) پی سی سی کے صدر اور ٹیم لیڈر ہیں لیکن پارٹی چیف منسٹر کے چہرے پر فیصلہ لے گی۔ میں کے سی آر یا کے ٹی آر پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، تلنگانہ کے عوام نے انہیں جواب دے دیا ہے۔‘‘
انتخابی نتائج: ایم پی، چھتیس گڑھ، راجستھان اور تلنگانہ میں ووٹوں کی گنتی شروع
چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا آج اعلان کیا جائے گا۔ مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج آج آئیں گے۔ صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔