امریکہ میں روس کے سفیر الیگزینڈر ڈارچیف کا اچانک انتقال
امریکہ میں روس کے سفیر الیگزینڈر ڈارچیف کا 66 سال کی عمر میں اچانک انتقال ہو گیا۔ روسی وزارت خارجہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین سفارت کار اور تجربہ کار اہلکار قرار دیا۔
امریکہ میں روس کے سفیر الیگزینڈر ڈارچیف اچانک انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 66 برس تھی۔ روسی وزارت خارجہ نے کل یعنی11 نومبر کو ان کی موت کی تصدیق کی۔ وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دارچیف کا 11 نومبر کو اچانک انتقال ہو گیا۔ تاہم ان کی موت کی وجہ کے بارے میں کوئی اطلاع جاری نہیں کی گئی ہے۔
روس کی وزارت خارجہ نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ "امریکہ میں روسی فیڈریشن کے سفیر الیگزینڈر ڈارچیف کے انتقال پر ہمیں گہرا دکھ ہوا ہے۔ وزارت خارجہ کی قیادت اور تمام عملہ گہرے دکھ کے ساتھ مطلع کرتا ہے کہ امریکہ میں روسی فیڈریشن کے سفیر الیگزینڈر ڈارچیف کا اچانک انتقال ہو گیا۔"
وزارت خارجہ نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دارچیف کو ایک بہترین سفارت کار اور تجربہ کار اہلکار قرار دیا۔ وزارت نے کہا، "ہم نے ایک شاندار سفارت کار، ایک تجربہ کار اہل کار، ایک اچھا ساتھی، اور ایک سرپرست کھو دیا ہے۔ وہ ایک غیر معمولی پیشہ ور اور امریکی امور کے ایک قابل احترام ماہر تھے۔" وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ الیگزینڈر ڈارچیف نے روسی خارجہ پالیسی کے سب سے زیادہ چیلنجنگ شعبوں میں خدمات انجام دیں۔ وزارت خارجہ نے ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں سے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے مارچ 2025 میں الیگزینڈر ڈارچیف کو امریکہ میں روس کا سفیر مقرر کیا تھا۔ان کی تقرری ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ماسکو ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ڈارچیف ایک تجربہ کار سفارت کار تھے جن کا امریکی امور میں وسیع تجربہ تھا۔امریکہ میں بطور سفیر ان کی تقرری نے انہیں روس اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی سفارتی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کیا۔ روسی وزارت خارجہ نے ابھی تک ان کے اچانک انتقال کی وجہ واضح نہیں کی ہے۔