اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچی: رپورٹ

قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے لئے ایک ہفتے کی جنگ بندی ہوئی تھی  جو یکم دسمبر کو ختم ہوئی۔ اس تنازع میں اسرائیل میں 1,200 اور غزہ پٹی میں 17,700 افراد مارے جا چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچی: رپورٹ

غزہ پٹی میں حماس کے خلاف زمینی مہم کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل نے ہفتے کے روز اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی دی ایف) کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ جبکہ غزہ میں لوگوں کے مرنے کی تعداد کئی ہزار ہے جس میں بچے اور خواتین کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ڈی ایف نے پانچ فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا، جن میں سے ایک 7 اکتوبر کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسااور چار جنوبی غزہ پٹی میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔

حماس نے 7 اکتوبر کو غزہ پٹی سے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے اور سرحد پار جنگجو بھیجے جنہوں نے سیکڑوں کو ہلاک اور اغوا کیا۔ اسرائیل نے اسی دن جوابی حملے شروع کیے اور غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا، جس کے بعد 27 اکتوبر کو زمینی کارروائی کی گئی۔

دونوں فریقوں نے کچھ قیدیوں اور یرغمالیوں کے بدلے ایک ہفتے کی جنگ بندی پر اتفاق کیا، جو یکم دسمبر کو ختم ہوئی۔ اس تنازع میں اسرائیل میں 1,200 اور غزہ پٹی میں 17,700 افراد مارے جا چکے ہیں۔