’آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس‘، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم
راہل گاندھی نے کہا کہ کچھ بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کہہ رہے ہیں وہ آئین بدل دیں گے، لیکن کانگریس پارٹی آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی، ہر ہندوستانی کی حفاظت کرنا کانگریس کی ذمہ داری ہے۔
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے بات کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔
While campaigning in Wayanad, Shri @RahulGandhi engages in a conversation with an auto driver.
— Congress (@INCIndia) April 15, 2024
He shares the Congress' vision behind the 'Shramik Nyay' scheme, promising a secure future for every hardworking Indian.
Wayanad, Kerala pic.twitter.com/IOdLXQ3KFL
اس دوران راہل گاندھی نے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’کچھ بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کہہ رہے ہیں کہ وہ آئین بدل دیں گے۔ کانگریس پارٹی آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی۔ ہر ہندوستانی کی حفاظت کرنا کانگریس پارٹی کی ذمہ داری ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کہتے ہیں کہ ملک میں ایک زبان اور ایک لیڈر ہونا چاہیے، حالانکہ کوئی بھی زبان اوپر سے نہیں تھوپی جا سکتی، کیونکہ وہ شخص کے دل کے اندر سے آتی ہے۔ کس کو یہ بتانا کہ آپ کی زبان میری زبان سے کمتر ہے، یہ اس شخص کی بے عزتی ہے۔ یہ نظریہ کہ ہندوستان میں صرف ایک ہی لیڈر ہونا چاہیے، یہ ہر نوجوان ہندوستانی کی بے عزتی ہے۔‘‘
Some BJP MPs are saying that they will change the Constitution. Let me make it very clear that the Congress party will not let the RSS change the Constitution of India. It's our duty as the Congress party to protect every single Indian.
— Congress (@INCIndia) April 15, 2024
: Shri @RahulGandhi
Wayanad, Kerala pic.twitter.com/H2iGP334lj
راہل گاندھی نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ کانگریس لوگوں کے اقدار، ثقافت، زبان اور مذہب کا احترام کرتی ہے، جبکہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملکی باشندوں پر اپنے نظریات تھوپنا چاہتے ہیں۔‘‘ کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے انگریزوں سے آزادی اس لیے نہیں پائی تھی کہ آر ایس ایس نظریات کے غلام بن جائیں۔ ہندوستان متنوع پھولوں کے گلدستے کی طرح ہے اور ہر پھول گلدستے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ہر پھول ایک ہی رنگ کا ہونا چاہیے۔‘‘
— Congress (@INCIndia) April 15, 2024
"It's our duty as the Congress party to protect every single Indian."
Padinjarathara -Indian Oil Pump to Kalpetta Road pic.twitter.com/DvnXxb8S0x
راہل گاندھی نے مرکز کے ساتھ ساتھ کیرالہ کی ریاستی حکومت پر وائناڈ کے لوگوں کے ساتھ سوتیلا رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ مقامی مسائل کو حل کرنے میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کانگریس نہ تو مرکز میں برسراقتدار ہے اور نہ ہی ریاست میں۔ حالانکہ راہل گاندھی نے اس یقین کا ضرور اظہار کیا کہ جلد ہی کانگریس دونوں ہی جگہ برسراقتدار ہوگی۔ کانگریس لیڈر کی اس بات پر لوگوں نے خوب تالیاں بجائیں۔