’آر ایس ایس-بی جے پی کے نظریات نے تشدد اور نفرت پھیلا رکھی ہے‘، بہار میں راہل گاندھی کا خطاب
راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ نفرت پھیلا کر ملک کو تقسیم کرنے کی بات کر رہے ہیں، جبکہ ہم محبت کی بات کرتے ہیں، نفرت کو صرف محبت سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔
کشن گنج: کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ آج راہل گاندھی کی قیادت میں مغربی بنگال سے نکل کر بہار میں داخل ہو گئی۔ بنگال اور بہار کے سرحد کشن گنج پر جب یاترا پہنچی تو بنگال کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے بہار کانگریس صدر اکھلیش پرساد سنگھ کو ہندوستانی پرچم حوالے کیا۔ بعد ازاں راہل گاندھی نے آر ایس ایس اور بی جے پی کے نظریات پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ملک میں تشدد و نفرت پھیلا رکھی ہے، جس کو ختم کرنا ضروری ہے۔
आज 'भारत जोड़ो न्याय यात्रा' पश्चिम बंगाल से बिहार में प्रवेश कर रही है।
— Congress (@INCIndia) January 29, 2024
इस मौके पर पश्चिम बंगाल कांग्रेस अध्यक्ष @adhirrcinc जी ने बिहार कांग्रेस अध्यक्ष @akhileshPdsingh जी को राष्ट्रीय ध्वज सौंपा।
अन्याय के खिलाफ जारी इस महायात्रा में जनता का प्यार और समर्थन ही हमारी शक्ति… pic.twitter.com/voT6x4abcE
بہار میں ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے پہلے پڑاؤ پر اپنے خطاب میں راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ منی پور 9 مہینے سے تشدد کی آگ میں جل رہا ہے لیکن وزیر اعظم کو اس ریاست کا دورہ کرنے کا وقت نہیں مل رہا۔ انھوں نے کہا کہ ’’بھارت جوڑو نیائے یاترا کی شروعات منی پور سے ہوئی، جہاں ہم نے بی جے پی کے نظریات کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ منی پور کو 2 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے اور بھائی کو بھائی سے لڑایا جا رہا ہے۔ وہاں اب بھی تشدد جاری ہے، لیکن ہندوستان کے وزیر اعظم آج تک منی پور نہیں گئے۔‘‘
जब हमने 'भारत जोड़ो यात्रा' पूरी की, तब कई लोगों ने हमसे कहा कि एक यात्रा नॉर्थ ईस्ट से लेकर महाराष्ट्र तक होनी चाहिए।
— Congress (@INCIndia) January 29, 2024
जिसके बाद हमने 'भारत जोड़ो न्याय यात्रा' निकाली। इस यात्रा की शुरूआत मणिपुर से हुई, जहां हमने BJP की विचारधारा को अपनी आखों से देखा।
मणिपुर को 2 भागों में बांट… pic.twitter.com/kXwv8SywPM
راہل گاندھی بہار میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے او بی سی کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’پورا ملک جانتا ہے کہ بھارت میں سب سے بڑی آبادی او بی سی کی ہے۔ اس کے بعد دلت، آدیواسی اور اقلیتی طبقات کا نمبر آتا ہے۔ میں او بی سی طبقے کو بتانا چاہتا ہوں کہ مرکزی حکومت کو 90 آئی اے ایس افسران چلا رہے ہیں، وہ مرکزی بجٹ کو کنٹرول کرتے ہیں۔ ان 90 افسران میں سے صرف 3 او بی سی سے ہیں اور اس طرح او بی سی کے لیے بہت کم پیسہ مختص کیا گیا ہے۔ اسی لیے ہم نے اس سمت میں ایک انقلابی قدم اٹھانے کی بات کہی ہے۔ ہندوستان کو اب پتہ ہونا چاہئے کہ ملک میں او بی سی اور دلتوں کی صحیح آبادی کتنی ہے۔ اس لیے ہم بھارت میں ذات پر مبنی مردم شماری کرانا چاہتے ہیں۔‘‘
हिन्दुस्तान की सरकार को 90 अफसर चलाते हैं, देश के पूरे बजट का निर्णय यही अफसर लेते हैं।
— Congress (@INCIndia) January 29, 2024
लेकिन इन 90 अफसरों में OBC वर्ग के सिर्फ 3 लोग हैं।
इसलिए हमने सामाजिक न्याय के लिए एक क्रांतिकारी काम करने का निर्णय लिया है।
पूरे देश को पता चलना चाहिए कि हिन्दुस्तान में कितने OBC,… pic.twitter.com/40Vvtfkwhl
راہل گاندھی نے ملک کے حقیقی ایشوز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک اسی وقت ترقی کرے گا جب ایک مزدور کو بھی وہی عزت ملے جو ایک صنعت کار کو ملتی ہے۔ اس لیے ہم نیائے کی مہایاترا نکال رہے ہیں۔‘‘ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ’’پچھلے سال ہم نے کنیاکماری سے کشمیر تک بھارت جوڑو یاترا کی تھی۔ لوگوں نے ہم سے پوچھا کہ اس یاترا کا مقصد کیا ہے اور اسے آپ پیدل کیوں کر رہے ہیں؟ ہم نے کہا دیش میں بی جے پی آر ایس ایس کی سوچ نے نفرت اور تشدد پھیلا رکھی ہے۔ اس لیے ہم نے نفرت کے بازار میں محبت کی دوکان کھولنے کے لیے یہ یاترا نکالی ہے۔ ہندوستان کی سیاست پر اس یاترا کا بہت بڑا اثر پڑا تھا۔‘‘
पिछले साल हमने कन्याकुमारी से कश्मीर तक 'भारत जोड़ो यात्रा' की थी।
— Congress (@INCIndia) January 29, 2024
लोगों ने हमसे पूछा कि इस यात्रा का लक्ष्य क्या है और इसे आप पैदल क्यों कर रहे हैं?
हमने कहा- देश में RSS-BJP की विचारधारा ने हिंसा और नफरत फैला रखी है।
इसलिए हमने 'नफरत के बाजार में मोहब्बत की दुकान' खोलने… pic.twitter.com/u9RnPBakQI
راہل گاندھی نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی نے ملک کے سامنے نفرت اور تشدد کی سوچ رکھی ہے۔ اس کے خلاف ہم محبت کی سوچ لے کر آئے ہیں۔ نفرت کو نفرت نہیں کاٹ سکتی، نفرت کو صرف محبت سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔ ایک طرف بی جے پی-آر ایس ایس کے لوگ نفرت سے ملک کو تقسیم کرنے کی بات کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف ہم محبت کی بات کرتے ہیں۔‘‘
BJP ने देश के सामने नफरत और हिंसा की विचारधारा रखी है, उसके खिलाफ हम मोहब्बत की विचारधारा लेकर आए हैं।
— Congress (@INCIndia) January 29, 2024
नफरत को नफरत नहीं काट सकती, नफरत को सिर्फ मोहब्बत से ही खत्म किया जा सकता है।
एक तरफ BJP-RSS के लोग नफरत से देश को बांटने की बात करते हैं, वहीं दूसरी तरफ हम मोहब्बत की बात… pic.twitter.com/PrdaJOP0Io