اتر پردیش: بدل گیا امان اللہ پور کا نام، نیا نام ہے ’جمنا نگر‘

سیتاپور ضلع کے گاؤں امان اللہ پور سمیت مرکزی حکومت نے ایک ریلوے اسٹیشن اور راجستھان کے تین گاؤں کے ناموں کو بدلنے کی منظوری اگست میں ہی دے دی تھی۔

اتر پردیش: بدل گیا امان اللہ پور کا نام، نیا نام ہے ’جمنا نگر‘

اتر پردیش حکومت نے سیتاپور ضلع کے گاؤں امان اللہ پور کا نام بدل کر ’جمنا نگر‘ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں 3 نومبر کو ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو سدھیر کمار گرگ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سیتاپور کے ضلع مجسٹریٹ نے ڈویژنل کمشنر لکھنؤ کو تجویز بھیجی تھی، انھوں نے اس کو منظور کرتے ہوئے ریونیو کونسل سے اس پر غور کرنے کی گزارش کی تھی۔ لینڈ مینجمنٹ کمیٹی نے اس کی بنیاد پر تجویز حکومت کو بھیجی تھی۔ پھر حکومتی سطح سے گاؤں کا نام بدلنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اتر پردیش ریونیو ایکٹ میں دی گئی سہولت کی بنیاد پر گاؤں کا نام بدلا گیا ہے۔ اب امان اللہ پور کو جمنا نگر کے نام سے جانا جائے گا۔