’اے آئی ٹی سی‘ کے نام اور انتخابی نشان پر تنازعہ، ممتا بنرجی گروپ نے درج کرائی شکایت
ممتا بنرجی گروپ کا الزام ہے کہ بیربھوم ضلع کے نانور پولیس اسٹیشن کے کچھ پولیس افسران کی ملی بھگت سے مخالف گروپ نے فرضی حلف نامے تیار کیے۔
آل انڈیا ترنمول کانگریس کے ممتا بنرجی گروپ نے پارٹی کے نام اور انتخابی نشان کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان ریتبرت بنرجی اور اروپ رائے سمیت کچھ پولیس افسران کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ ممتا گروپ نے الزام لگایا ہے کہ مخالف گروپ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے سامنے پیش کرنے کے لیے فرضی دستاویزات اور حلف نامے تیار کیے ہیں۔ یہ شکایت کولکاتہ کے کالی گھاٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے۔ دونوں گروپ نے الیکشن کمیشن کے سامنے پارٹی کے نام، انتخابی نشان اور بینک کھاتوں پر اپنا دعویٰ پیش کرتے ہوئے حلف نامہ جمع کرایا ہے۔
A complaint has been filed at Kalighat Police Station by Subhashish Chakraborty, Treasurer of the Mamata AITC, against Nanoor Police Station OC Sanjoy Sarkar, SI Golok Ghosh, MLAs Ritabrata Banerjee and Arup Roy, and other police officials and civic volunteers. The complaint… pic.twitter.com/RifmD1Sf6K
— IANS (@ians_india) November 22, 2026
ممتا بنرجی گروپ کا الزام ہے کہ بیربھوم ضلع کے نانور پولیس اسٹیشن کے کچھ پولیس افسران کی ملی بھگت سے مخالف گروپ نے فرضی حلف نامے تیار کیے۔ ممتا-اے آئی ٹی سی کی جانب سے وکیل سبھاشیش چکرورتی نے یہ شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ پولیس افسران اور سوک والنٹیئرس نے فرضی دستاویزات تیار کرنے میں مدد کی۔ ممتا گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ نانور پولیس اسٹیشن کے افسران نے ریتبرت بنرجی اور اروپ رائے کے ساتھ مل کر فرضی اور من گھڑت حلف نامے تیار کیے۔
شکایت میں شہریوں کے دستخط فرضی کرنے، نوٹری کی مہر کا مبینہ طور پر بغیر اجازت استعمال کرنے اور الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرنے کے لیے دیگر فرضی دستاویزات تیار کرنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔ ممتا گروپ نے نانور پولیس اسٹیشن کے انچارج سنجے سرکار، سب انسپکٹر گولوک گھوش، رکن اسمبلی ریتبرت بنرجی، رکن اسمبلی اروپ رائے اور نانور پولیس اسٹیشن کے دیگر پولیس افسران اور سوک والنٹیئرس کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ اے آئی ٹی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس نانور پولیس اسٹیشن کے افسران کی ریتبرت بنرجی اور اروپ رائے کے ساتھ مبینہ ملی بھگت اور فرضی حلف نامے تیار کرنے سے متعلق ثبوت موجود ہیں۔