ہمارے بچے جشن منا رہے ہیں، غزہ میں بچے مارے جا رہے ہیں: پرینکا گاندھی
اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں غزہ کی پٹی کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ کئی مقامات کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے اور ہزاروں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
2023 کے آخری دن ملک بھر میں لوگوں نے نئے سال 2024 کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد کے پیغامات بھی دیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی ہم وطنوں کو مبارکباد کا پیغام دیا، لیکن ان کے پیغام میں اسرائیل اور حماس کی جنگ میں غزہ کے اندر مارے گئے لوگوں کا ذکر بھی کیا گیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پیغام میں "آئیے ہم غزہ میں اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کو یاد رکھیں جو اپنی زندگی، وقار اور آزادی کے حق پر انتہائی غیر منصفانہ اور غیر انسانی حملے کا سامنا کر رہے ہیں۔"انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ایک طرف ہمارے بچے جشن منا رہے ہیں اور دوسری طرف ان کے بچوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے۔ دنیا کے نام نہاد لیڈر خاموشی سے دیکھتے رہتے ہیں اور اقتدار کے لالچ کی تلاش میں لاپرواہی سے آگے بڑھتے ہیں۔ پھر وہ لاکھوں لوگ ہیں جو غزہ میں ہونے والے خوفناک تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی آواز بلند کر رہے ہیں، اور وہ لاکھوں دلیر دل ہمیں ایک نئے کل کی امید دلاتے ہیں۔ ان میں سے ایک بنو۔"
As we celebrate the beginning of a new year and wish each other that love, peace, laughter and goodness should fill our lives, let us remember our brothers and sisters in Gaza who are facing the most unjust and inhuman assault on their right to life, dignity and freedom.
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) December 31, 2023
While… pic.twitter.com/Hs7dwu1uIP
قابل ذکر ہے کہ پرینکا گاندھی اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے بارے میں آواز اٹھاتی رہی ہیں اور غزہ پر حملوں کے حوالے سے مسلسل جنگ بندی کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں ایک طرف لوگ نئے سال کا جشن منا رہے ہیں اور آتش بازی کی جا رہی ہے تو دوسری طرف غزہ میں کھنڈرات اور دھماکوں کو دکھایا گیا ہے۔