ہم چاہتے ہیں کہ لوک سبھا انتخابات سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہوں: ڈیرک او برائن
ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی گندی چالیں الیکشن کمیشن آف انڈیا جیسے اداروں کو تباہ کر رہی ہیں۔ وہ اپوزیشن کو نشانہ بنانے کے لیے اسے پارٹی آفس میں تبدیل کر رہی ہے؟
ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ ڈیرک او برائن نے کہا ہے کہ پارٹی چاہتی ہے کہ لوک سبھا انتخابات کی نگرانی سپریم کورٹ کرے کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی چالیں الیکشن کمیشن جیسے اداروں کو تباہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کیا بی جے پی عوام کا سامنا کرنے سے اتنی ڈرتی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کو اپنی پارٹی کے دفتر میں تبدیل کر رہی ہے؟
BJP's filthy tricks destroying institutions like ECI. Are BJP so nervous to face people that they are turning ECI into a party office to target Oppn? ECI or HMV? Transferring officers of elected State govts! For free & fair elections
— Derek O'Brien | ডেরেক ও'ব্রায়েন (@derekobrienmp) March 19, 2024
WE WANT SUPREME COURT MONITORED ELECTION 2024
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے ’’بی جے پی کی گندی چالیں الیکشن کمیشن آف انڈیا (EIC) جیسے اداروں کو تباہ کر رہی ہیں۔ کیا بی جے پی عوام کا سامنا کرنے سے اتنی خوفزدہ ہے کہ وہ اپوزیشن کو نشانہ بنانے کے لیے ای سی آئی کو پارٹی آفس میں تبدیل کر رہی ہے؟‘‘
او برائن نے کہا ہے ’’منتخب ریاستی حکومت کے افسران کے تبادلے، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے ہم سپریم کورٹ کی نگرانی میں 2024 کے انتخابات چاہتے ہیں۔‘‘ ای سی آئی نے مغربی بنگال کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) راجیو کمار کو ہٹانے اور وویک سہائے کی تقرری کے لیے کہا ہے، جنہیں کمیشن نے ایک بار معطل کر دیا تھا۔‘‘ ٹی ایم سی نے بی جے پی پر آئینی اداروں کو کنٹرول کرنے کا الزام لگایا ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی وجہ سے حکمراں ٹی ایم سی اور اپوزیشن بی جے پی کے درمیان سیاسی الزامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ بی جے پی نے الکیشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔