کرکٹ عالمی کپ LIVE: ہندوستان کا اسکور 15 اوور کے بعد 111/2، جیت کے لیے محض 81 رن درکار
15 اوورس کا کھیل ختم، ہندوستان کا اسکور 111/2پاکستان کے گیندبازوں کی دھنائی کرتے ہوئے ہندوستان تیزی کے ساتھ جیت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ 15 اوورس میں ہی ہندوستان نے 111 رن بنا لیے ہیں اور 2 ہی وکٹ آؤٹ ہوئے ہیں۔ کپتان روہت شرما 42 گیندوں پر 61 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ اس دوران روہت نے 5 چھکے اور 3 چوکے لگائے ہیں۔ ان کے ساتھ شریئس ایر میدان میں ہیں جو 19 گیندوں میں 2 چوکوں کے ساتھ 16 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔روہت شرما نے 36 گیندوں پر مکمل کی اپنی نصف سنچریہندوستانی کپتان روہت شرما نے محض 36 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ انھوں نے یہ 50 رن 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے بنائے ہیں۔ ہندوستان اس وقت مضبوط پوزیشن میں دکھائی دے رہی ہے۔ پاکستان کے ذریعہ دیے گئے 192 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے روہت بریگیڈ نے 14 اوورس میں 2 وکٹ کے نقصان پر 101 رن بنا لیے ہیں۔On a roll & how! 2⃣nd successive FIFTY-plus score for captain Rohit Sharma! #TeamIndia inching closer to 100 Follow the match ▶️ https://t.co/H8cOEm3quc#CWC23 | #INDvPAK | #MeninBlue pic.twitter.com/KCcywNRh34— BCCI (@BCCI) October 14, 2023 وراٹ کوہلی کو حسن علی نے 16 رن پر کیا آؤٹبہترین بلے بازی کر رہے وراٹ کوہلی کو حسن علی نے 16 رن کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیج دیا ہے۔ ہندوستان کے 2 وکٹ گر گئے ہیں لیکن دوسری طرف روہت شرما تیز رفتاری کے ساتھ رن بنا رہے ہیں۔ 10 اوورس کے بعد ہندوستان کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 79 رن ہو گیا ہے اور روہت شرما نصف سنچری کے قریب ہیں۔CWC2023. WICKET! 9.5: Virat Kohli 16(18) ct Mohammad Nawaz b Hasan Ali, India 79/2 https://t.co/RBULW3l3hQ #INDvPAK #CWC23— BCCI (@BCCI) October 14, 2023 ہندوستان کا اسکور تیزی کے ساتھ 50 رنوں کے پارشبھمن گل کا وکٹ جلدی گرنے کے باوجود روہت شرما نے رن بنانے کی رفتار کو کم نہیں ہونے دیا۔ ان کے ساتھ ساتھ وراٹ کوہلی بھی تیزی کے ساتھ رن بٹور رہے ہیں۔ 7 اوورس میں ہی ہندوستان نے 54 رن بنا لیے ہیں اور صرف شبھمن گل کا ہی وکٹ گرا ہے۔ اس وقت روہت شرما 19 گیندوں پر 23 رن بنا کر اور وراٹ کوہلی 12 گیندوں پر 13 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔CWC2023. 6.5: Shaheen Afridi to Virat Kohli 4 runs, India 54/1 https://t.co/RBULW3l3hQ #INDvPAK #CWC23— BCCI (@BCCI) October 14, 2023 شبھمن گل 16 رن بنا کر شاہین آفریدی کا ہوئے شکارہندوستان کو روہت شرما اور شبھمن گل نے تیز شروعات دی ہے، لیکن تیسرے اوور میں شبھمن گل کو شاہین آفریدی نے شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ شبھمن گل نے 11 گیندوں پر 16 رن بنائے۔ اب وراٹ کوہلی بلے بازی کرنے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔ 3 اوورس کے بعد ہندوستان کا اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 23 رن ہے۔CWC2023. WICKET! 2.5: Shubman Gill 16(11) ct Shadab Khan b Shaheen Afridi, India 23/1 https://t.co/RBULW3l3hQ #INDvPAK #CWC23— BCCI (@BCCI) October 14, 2023 ہندوستان کی بلے بازی شروع، پہلی ہی گیند پر روہت نے لگایا چوکاہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما اور شبھمن گل میدان پر آ چکے ہیں اور پہلی ہی گیند پر روہت شرما نے چوکا لگا کر 192 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے پہلے ہی اوور میں شبھمن نے بھی اپنی پہلی گیند کھیلتے ہوئے چوکا لگا دیا ہے۔ پہلے اوور میں ہندوستان کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 10 رن ہو گیا ہے۔CWC2023. 0.1: Shaheen Afridi to Rohit Sharma 4 runs, India 4/0 https://t.co/RBULW3l3hQ #INDvPAK #CWC23— BCCI (@BCCI) October 14, 2023 بابر اعظم کی پوری ٹیم 191 رنوں پر آل آؤٹایک اچھی شروعات کے بعد پاکستان کا مڈل اور لووَر آرڈر آج ہندوستانی گیندبازی کے سامنے پوری طرح سے نیست و نابود ہو گیا۔ بابر اعظم کی پوری ٹیم 191 رنوں پر آل آؤٹ ہو گئی ہے اور سب سے بہترین تعاون کپتان بابر اعظم کا رہا جنھوں نے 50 رن بنائے۔ ان کے بعد 49 رنوں کا تعاون محمد رضوان نے دیا۔ پانچویں نمبر سے گیارہویں نمبر کے بلے بازوں کی بات کی جائے تو صرف حسن علی نے 12 رن بنائے اور کوئی بھی دوسرا کھلاڑی دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔ہندوستان کی طرف سے سبھی گیندبازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما نے 6 گیندبازوں کا استعمال کیا جن میں سے پانچ گیندوں بازوں کو 2-2 وکٹ حاصل ہوئے۔ یہ پانچ گیندباز ہیں جسپریت بمراہ، محمد سراج، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ اور کلدیپ یادو۔ شاردل ٹھاکر واحد گیندباز رہے جنھیں کوئی وکٹ نہیں ملا۔ ان کو محض 2 اوورس پھینکنے کا موقع ملا جس میں انھوں نے 12 رن دیے۔CWC2023. WICKET! 42.5: Haris Rauf 2(6) lbw Ravindra Jadeja, Pakistan 191 all out https://t.co/RBULW3l3hQ #INDvPAK #CWC23— BCCI (@BCCI) October 14, 2023 جڈیجہ نے پاکستان کو دیا نواں جھٹکا، حسن علی 12 رن بنا کر آؤٹپاکستانی بلے بازی بابر اعظم اور محمد رضوان کے بعد پوری طرح سے منہدم ہو گئی ہے۔ لگاتار وکٹ گر رہے ہیں اور ہاردک پانڈیا نے پاکستان کو محمد نواز کی شکل میں آٹھواں جھٹکا اور رویندر جڈیجہ نے حسن علی کی شکل میں نواں جھٹکا دے دیا ہے۔ محمد نواز نے جہاں 4 رنوں کا تعاون دیا وہیں حسن علی 12 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت پاکستان کا اسکور 41 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 189 رن ہے۔Ravindra Jadeja enters the wicket-taking party! #TeamIndia claim wickets on consecutive deliveries and Pakistan are 9 down now.Follow the match ▶️ https://t.co/H8cOEm3quc#CWC23 | #INDvPAK | #MeninBlue pic.twitter.com/oK605zHaOm— BCCI (@BCCI) October 14, 2023 CWC2023. WICKET! 40.1: Hasan Ali 12(19) ct Shubman Gill b Ravindra Jadeja, Pakistan 187/9 https://t.co/RBULW3l3hQ #INDvPAK #CWC23— BCCI (@BCCI) October 14, 2023 بمراہ کے جال میں پھنسے شاداب خان، پاکستان کو لگا ساتواں جھٹکاجسپریت بمراہ نے شاداب کان ے طور پر پاکس
15 اوورس کا کھیل ختم، ہندوستان کا اسکور 111/2
پاکستان کے گیندبازوں کی دھنائی کرتے ہوئے ہندوستان تیزی کے ساتھ جیت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ 15 اوورس میں ہی ہندوستان نے 111 رن بنا لیے ہیں اور 2 ہی وکٹ آؤٹ ہوئے ہیں۔ کپتان روہت شرما 42 گیندوں پر 61 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ اس دوران روہت نے 5 چھکے اور 3 چوکے لگائے ہیں۔ ان کے ساتھ شریئس ایر میدان میں ہیں جو 19 گیندوں میں 2 چوکوں کے ساتھ 16 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
روہت شرما نے 36 گیندوں پر مکمل کی اپنی نصف سنچری
ہندوستانی کپتان روہت شرما نے محض 36 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ انھوں نے یہ 50 رن 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے بنائے ہیں۔ ہندوستان اس وقت مضبوط پوزیشن میں دکھائی دے رہی ہے۔ پاکستان کے ذریعہ دیے گئے 192 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے روہت بریگیڈ نے 14 اوورس میں 2 وکٹ کے نقصان پر 101 رن بنا لیے ہیں۔
On a roll & how!
— BCCI (@BCCI) October 14, 2023
2⃣nd successive FIFTY-plus score for captain Rohit Sharma! #TeamIndia inching closer to 100
Follow the match ▶️ https://t.co/H8cOEm3quc#CWC23 | #INDvPAK | #MeninBlue pic.twitter.com/KCcywNRh34
وراٹ کوہلی کو حسن علی نے 16 رن پر کیا آؤٹ
بہترین بلے بازی کر رہے وراٹ کوہلی کو حسن علی نے 16 رن کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیج دیا ہے۔ ہندوستان کے 2 وکٹ گر گئے ہیں لیکن دوسری طرف روہت شرما تیز رفتاری کے ساتھ رن بنا رہے ہیں۔ 10 اوورس کے بعد ہندوستان کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 79 رن ہو گیا ہے اور روہت شرما نصف سنچری کے قریب ہیں۔
CWC2023. WICKET! 9.5: Virat Kohli 16(18) ct Mohammad Nawaz b Hasan Ali, India 79/2 https://t.co/RBULW3l3hQ #INDvPAK #CWC23
— BCCI (@BCCI) October 14, 2023
ہندوستان کا اسکور تیزی کے ساتھ 50 رنوں کے پار
شبھمن گل کا وکٹ جلدی گرنے کے باوجود روہت شرما نے رن بنانے کی رفتار کو کم نہیں ہونے دیا۔ ان کے ساتھ ساتھ وراٹ کوہلی بھی تیزی کے ساتھ رن بٹور رہے ہیں۔ 7 اوورس میں ہی ہندوستان نے 54 رن بنا لیے ہیں اور صرف شبھمن گل کا ہی وکٹ گرا ہے۔ اس وقت روہت شرما 19 گیندوں پر 23 رن بنا کر اور وراٹ کوہلی 12 گیندوں پر 13 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
CWC2023. 6.5: Shaheen Afridi to Virat Kohli 4 runs, India 54/1 https://t.co/RBULW3l3hQ #INDvPAK #CWC23
— BCCI (@BCCI) October 14, 2023
شبھمن گل 16 رن بنا کر شاہین آفریدی کا ہوئے شکار
ہندوستان کو روہت شرما اور شبھمن گل نے تیز شروعات دی ہے، لیکن تیسرے اوور میں شبھمن گل کو شاہین آفریدی نے شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ شبھمن گل نے 11 گیندوں پر 16 رن بنائے۔ اب وراٹ کوہلی بلے بازی کرنے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔ 3 اوورس کے بعد ہندوستان کا اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 23 رن ہے۔
CWC2023. WICKET! 2.5: Shubman Gill 16(11) ct Shadab Khan b Shaheen Afridi, India 23/1 https://t.co/RBULW3l3hQ #INDvPAK #CWC23
— BCCI (@BCCI) October 14, 2023
ہندوستان کی بلے بازی شروع، پہلی ہی گیند پر روہت نے لگایا چوکا
ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما اور شبھمن گل میدان پر آ چکے ہیں اور پہلی ہی گیند پر روہت شرما نے چوکا لگا کر 192 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے پہلے ہی اوور میں شبھمن نے بھی اپنی پہلی گیند کھیلتے ہوئے چوکا لگا دیا ہے۔ پہلے اوور میں ہندوستان کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 10 رن ہو گیا ہے۔
CWC2023. 0.1: Shaheen Afridi to Rohit Sharma 4 runs, India 4/0 https://t.co/RBULW3l3hQ #INDvPAK #CWC23
— BCCI (@BCCI) October 14, 2023
بابر اعظم کی پوری ٹیم 191 رنوں پر آل آؤٹ
ایک اچھی شروعات کے بعد پاکستان کا مڈل اور لووَر آرڈر آج ہندوستانی گیندبازی کے سامنے پوری طرح سے نیست و نابود ہو گیا۔ بابر اعظم کی پوری ٹیم 191 رنوں پر آل آؤٹ ہو گئی ہے اور سب سے بہترین تعاون کپتان بابر اعظم کا رہا جنھوں نے 50 رن بنائے۔ ان کے بعد 49 رنوں کا تعاون محمد رضوان نے دیا۔ پانچویں نمبر سے گیارہویں نمبر کے بلے بازوں کی بات کی جائے تو صرف حسن علی نے 12 رن بنائے اور کوئی بھی دوسرا کھلاڑی دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔
ہندوستان کی طرف سے سبھی گیندبازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما نے 6 گیندبازوں کا استعمال کیا جن میں سے پانچ گیندوں بازوں کو 2-2 وکٹ حاصل ہوئے۔ یہ پانچ گیندباز ہیں جسپریت بمراہ، محمد سراج، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ اور کلدیپ یادو۔ شاردل ٹھاکر واحد گیندباز رہے جنھیں کوئی وکٹ نہیں ملا۔ ان کو محض 2 اوورس پھینکنے کا موقع ملا جس میں انھوں نے 12 رن دیے۔
CWC2023. WICKET! 42.5: Haris Rauf 2(6) lbw Ravindra Jadeja, Pakistan 191 all out https://t.co/RBULW3l3hQ #INDvPAK #CWC23
— BCCI (@BCCI) October 14, 2023
جڈیجہ نے پاکستان کو دیا نواں جھٹکا، حسن علی 12 رن بنا کر آؤٹ
پاکستانی بلے بازی بابر اعظم اور محمد رضوان کے بعد پوری طرح سے منہدم ہو گئی ہے۔ لگاتار وکٹ گر رہے ہیں اور ہاردک پانڈیا نے پاکستان کو محمد نواز کی شکل میں آٹھواں جھٹکا اور رویندر جڈیجہ نے حسن علی کی شکل میں نواں جھٹکا دے دیا ہے۔ محمد نواز نے جہاں 4 رنوں کا تعاون دیا وہیں حسن علی 12 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت پاکستان کا اسکور 41 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 189 رن ہے۔
Ravindra Jadeja enters the wicket-taking party! #TeamIndia claim wickets on consecutive deliveries and Pakistan are 9 down now.
— BCCI (@BCCI) October 14, 2023
Follow the match ▶️ https://t.co/H8cOEm3quc#CWC23 | #INDvPAK | #MeninBlue pic.twitter.com/oK605zHaOm
CWC2023. WICKET! 40.1: Hasan Ali 12(19) ct Shubman Gill b Ravindra Jadeja, Pakistan 187/9 https://t.co/RBULW3l3hQ #INDvPAK #CWC23
— BCCI (@BCCI) October 14, 2023
بمراہ کے جال میں پھنسے شاداب خان، پاکستان کو لگا ساتواں جھٹکا
جسپریت بمراہ نے شاداب کان ے طور پر پاکستان کو ساتواں جھٹکا دے دیا ہے۔ 36 اوور کے بعد پاکستان نے 7 وکٹ کے نقصان پر 172 رن بنائے ہیں۔
CWC2023. WICKET! 35.2: Shadab Khan 2(5) b Jasprit Bumrah, Pakistan 171/7 https://t.co/RBULW3l3hQ #INDvPAK #CWC23
— BCCI (@BCCI) October 14, 2023
یکے بعد دیگرے جھٹکوں سے لرزی پاکستانی اننگ، رضوان کے طور پر چھٹا کھلاڑی آؤٹ
پاکستان کو یکے بعد دیگرے تیسرا جھٹکا لگ گیا ہے۔ اس بار جسپریت بمراہ نے وکٹ حاصل کیا، انہوں نے محمد رضوان کو شاندار آف کٹر پر بولڈ کیا۔ 34 اوورز کے بعد پاکستان کا اسکور 6 وکٹوں پر 168 رنز ہے۔ رضوان نے 69 گیندوں پر 49 رنز بنائے، جس میں 7 چوکے شامل تھے۔
پاکستان کو سعود شکیل کے طور پر لگا چوتھا جھٹکا، کلدیپ یادو نے کیا ایل بی ڈبلیو
کلدیپ نے ہندوستان کو اہم کامیابی دلائی ہے۔ انہوں نے سعود شکیل کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ شکیل نے 6 رنز بنائے۔ آن فیلڈ امپائر نے آؤٹ نہیں دیا جس کے بعد روہت نے کامیاب ڈی آر ایس لیا۔ پاکستان کا اسکور 32.2 اوورز میں چار وکٹوں پر 162 رنز ہے۔
دریں اچنا،، کلدیپ نے پاکستان کو ایک اور جھٹکا دیا ہے، انہوں نے افتخار احمد کو بولڈ کر کے پویلین بھیجا۔ پاکستان کا اسکور 33 اوورز کے بعد پانچ وکٹوں پر 166 رنز ہے۔
محمد سراج نے بابر اعظم کو دکھائی پویلین کی راہ، پاکستان کو لگا تیسرا جھٹکا
نصف سنچری مکمل کرنے والے بابر اعظم کو محمد سراج نے پویلین کی راہ دکھا دی ہے۔ بابر نے 58 گیندوں میں 50 رن بنائے۔ محمد سراج 7 اوور میں 45 رن دے کر دو وکٹ لے چکے ہیں۔ نئے بلے باز کے طور پر سعود شکیل میدان پر پہنچے ہیں جو 47 رن پر کھیل رہے محمد رضوان کا ساتھ دیں گے۔
بابر اعظم نے لگائی نصف سنچری، پاکستان کا اسکور 150 رن
ہندوستان کے خلاف ٹاس ہار کر بلے بازیی کرنے اتری پاکستانی ٹیم نے 150 رن بنا لیے ہیں، جبکہ بابر اعظم نے نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ بابر نے 57 گیندں میں 50 رن بنائے۔ جبکہ دوسرے بلے باز محمد رضوان 55 گیندوں میں 43 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
بابر اور رضوان نے اننگ کو سنبھالا، پاکستان کا اسکور 22 اوور میں 114 رن
دو وکٹ گرنے کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کی اننگ کو سنبھال لیا ہے اور اسکور 100 رنوں کے پار پہنچا دیا ہے۔ بابر اعظم 37 گیندوں میں 32 اور محمد رضوان 33 گیندوں میں 25 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
پاکستان کو لگا دوسرا جھٹکا، امام الحق واپس لوٹے
پاکستان کو امام الحق کے طور پر دوسرا جھٹکا لگا ہے، جنہیں ہاردک پانڈیا نے پویلین بھیجا۔ امام نے 38 گیندوں میں 36 رنز بنائے اور ان کا کیچ کے ایل راہل نے پکڑا۔ پاکستان کا اسکور 12.3 اوورز کے بعد دو وکٹوں پر 73 رنز ہے۔
سراج نے ٹیم انڈیا کو دلائی پہلی کامیابی، عبداللہ شفیق 20 بنا کر آؤٹ
محمد سراج نے عبداللہ شفیق کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلا دی ہے۔ عبداللہ شفیق نے 24 گیندوں میں 20 رن بنائے۔ 9 اوور کے بعد پاکستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 48 رن ہے۔
ہندوستان-پاکستان کے درمیان مقابلہ، ٹیم انڈیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ
ہندوستان کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ شبھمن گل آج ورلڈ کپ کا اپنا ڈیبیو کریں گے، جبکہ ایشان کشن کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔
ہندوستان کی پلیئنگ الیون: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریئس ایر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندر جدیجہ، شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون: عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی، حارث رؤف۔
Toss & Team Update
— BCCI (@BCCI) October 14, 2023
Captain @ImRo45 has won the toss & #TeamIndia have elected to bowl against Pakistan.
1⃣ change for India as Shubman Gill is named in the team.
Here's our Playing XI
Follow the match ▶️ https://t.co/H8cOEm3quc#CWC23 | #INDvPAK | #MeninBlue pic.twitter.com/8itXCZA4xy
عالمی کپ میں ہندوستان اور پاکستان مدمقابل
ورلڈ کپ 2023 میں آج ہندوستان اور پاکستان مدمقابل ہیں۔ دونوں روایتی حریف ٹیمیں ون ڈے ورلڈ کپ میں سات بار آمنے سامنے آ چکی ہیں اور ہر میچ ہندوستانی ٹیم نے جیتا ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر 135 واں ون ڈے میچ ہے۔ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان 134 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ ہندوستان نے 56 اور پاکستان نے 73 میچ جیتے ہیں۔