کرکٹ عالمی کپ LIVE: بابر اعظم نے لگائی نصف سنچری، پاکستان کا اسکور 150 رن

بابر اعظم نے لگائی نصف سنچری، پاکستان کا اسکور 150 رنہندوستان کے خلاف ٹاس ہار کر بلے بازیی کرنے اتری پاکستانی ٹیم نے 150 رن بنا لیے ہیں، جبکہ بابر اعظم نے نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ بابر نے 57 گیندں میں 50 رن بنائے۔ جبکہ دوسرے بلے باز محمد رضوان 55 گیندوں میں 43 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔بابر اور رضوان نے اننگ کو سنبھالا، پاکستان کا اسکور 22 اوور میں 114 رندو وکٹ گرنے کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کی اننگ کو سنبھال لیا ہے اور اسکور 100 رنوں کے پار پہنچا دیا ہے۔ بابر اعظم 37 گیندوں میں 32 اور محمد رضوان 33 گیندوں میں 25 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔پاکستان کو لگا دوسرا جھٹکا، امام الحق واپس لوٹےپاکستان کو امام الحق کے طور پر دوسرا جھٹکا لگا ہے، جنہیں ہاردک پانڈیا نے پویلین بھیجا۔ امام نے 38 گیندوں میں 36 رنز بنائے اور ان کا کیچ کے ایل راہل نے پکڑا۔ پاکستان کا اسکور 12.3 اوورز کے بعد دو وکٹوں پر 73 رنز ہے۔سراج نے ٹیم انڈیا کو دلائی پہلی کامیابی، عبداللہ شفیق 20 بنا کر آؤٹمحمد سراج نے عبداللہ شفیق کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلا دی ہے۔ عبداللہ شفیق نے 24 گیندوں میں 20 رن بنائے۔ 9 اوور کے بعد پاکستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 48 رن ہے۔ ہندوستان-پاکستان کے درمیان مقابلہ، ٹیم انڈیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہہندوستان کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ شبھمن گل آج ورلڈ کپ کا اپنا ڈیبیو کریں گے، جبکہ ایشان کشن کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ہندوستان کی پلیئنگ الیون: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریئس ایر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندر جدیجہ، شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔پاکستان کی پلیئنگ الیون: عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی، حارث رؤف۔ Toss & Team Update Captain @ImRo45 has won the toss & #TeamIndia have elected to bowl against Pakistan. 1⃣ change for India as Shubman Gill is named in the team.Here's our Playing XI Follow the match ▶️ https://t.co/H8cOEm3quc#CWC23 | #INDvPAK | #MeninBlue pic.twitter.com/8itXCZA4xy— BCCI (@BCCI) October 14, 2023 عالمی کپ میں ہندوستان اور پاکستان مدمقابلورلڈ کپ 2023 میں آج ہندوستان اور پاکستان مدمقابل ہیں۔ دونوں روایتی حریف ٹیمیں ون ڈے ورلڈ کپ میں سات بار آمنے سامنے آ چکی ہیں اور ہر میچ ہندوستانی ٹیم نے جیتا ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر 135 واں ون ڈے میچ ہے۔ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان 134 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ ہندوستان نے 56 اور پاکستان نے 73 میچ جیتے ہیں۔

کرکٹ عالمی کپ LIVE: بابر اعظم نے لگائی نصف سنچری، پاکستان کا اسکور 150 رن

بابر اعظم نے لگائی نصف سنچری، پاکستان کا اسکور 150 رن

ہندوستان کے خلاف ٹاس ہار کر بلے بازیی کرنے اتری پاکستانی ٹیم نے 150 رن بنا لیے ہیں، جبکہ بابر اعظم نے نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ بابر نے 57 گیندں میں 50 رن بنائے۔ جبکہ دوسرے بلے باز محمد رضوان 55 گیندوں میں 43 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

بابر اور رضوان نے اننگ کو سنبھالا، پاکستان کا اسکور 22 اوور میں 114 رن

دو وکٹ گرنے کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کی اننگ کو سنبھال لیا ہے اور اسکور 100 رنوں کے پار پہنچا دیا ہے۔ بابر اعظم 37 گیندوں میں 32 اور محمد رضوان 33 گیندوں میں 25 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کو لگا دوسرا جھٹکا، امام الحق واپس لوٹے

پاکستان کو امام الحق کے طور پر دوسرا جھٹکا لگا ہے، جنہیں ہاردک پانڈیا نے پویلین بھیجا۔ امام نے 38 گیندوں میں 36 رنز بنائے اور ان کا کیچ کے ایل راہل نے پکڑا۔ پاکستان کا اسکور 12.3 اوورز کے بعد دو وکٹوں پر 73 رنز ہے۔

سراج نے ٹیم انڈیا کو دلائی پہلی کامیابی، عبداللہ شفیق 20 بنا کر آؤٹ

محمد سراج نے عبداللہ شفیق کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلا دی ہے۔ عبداللہ شفیق نے 24 گیندوں میں 20 رن بنائے۔ 9 اوور کے بعد پاکستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 48 رن ہے۔

ہندوستان-پاکستان کے درمیان مقابلہ، ٹیم انڈیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

ہندوستان کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ شبھمن گل آج ورلڈ کپ کا اپنا ڈیبیو کریں گے، جبکہ ایشان کشن کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

ہندوستان کی پلیئنگ الیون: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریئس ایر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندر جدیجہ، شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون: عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی، حارث رؤف۔

عالمی کپ میں ہندوستان اور پاکستان مدمقابل

ورلڈ کپ 2023 میں آج ہندوستان اور پاکستان مدمقابل ہیں۔ دونوں روایتی حریف ٹیمیں ون ڈے ورلڈ کپ میں سات بار آمنے سامنے آ چکی ہیں اور ہر میچ ہندوستانی ٹیم نے جیتا ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر 135 واں ون ڈے میچ ہے۔ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان 134 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ ہندوستان نے 56 اور پاکستان نے 73 میچ جیتے ہیں۔