پی ایم مودی دو روزہ دورہ پر آج پہنچیں گے یو اے ای، ابوظبی کے پہلے ہندو مندر کا کریں گے افتتاح

پی ایم مودی 14-13 فروری کو متحدہ عرب امارات میں رہیں گے، وزارت خارجہ کے مطابق اپنے دو روزہ دورے میں پی ایم مودی وہاں کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے ساتھ دو فریقی مذاکرہ میں شامل ہوں گے۔

پی ایم مودی دو روزہ دورہ پر آج پہنچیں گے یو اے ای، ابوظبی کے پہلے ہندو مندر کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے روانہ ہونے والے ہیں۔ وہ 14-13 فروری کو یو اے ای میں رہیں گے اور اس دوران ابوظبی میں تعمیر پہلے ہندو مندر کا افتتاح بھی کریں گے۔ مندر کو ’باپس‘ (بی اے پی ایس) نامی ادارہ کی قیادت میں بنایا گیا ہے جس نے دہلی کے اکشردھام مندر کا تعمیر کرایا ہے۔ ہندوستان میں یو اے ای کے سفیر عبدالناصر الشالی نے باپس ہندو مندر کے ہونے والے افتتاح کو یو اے ای کے لیے خاص موقع بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور یو اے ای اس طرح سے اپنی دوستی کو مضبوط کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے پی ایم مودی 14 فروری کو ابوظبی کے پہلے ہندو مندر کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ کئی اہم شخصیات سے پی ایم مودی کی ملاقات بھی ہوگی۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے مطابق اپنے دو روزہ دورے میں پی ایم مودی وہاں کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے ساتھ دو فریقی مذاکرہ میں شامل ہوں گے۔