ووٹنگ کے بعد بولے پرکاش راج، ’نفرت اور ملک کو بانٹنے والوں کے خلاف دیا میں نے ووٹ‘
پرکاش راج نے کہا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کی وجہ سے جو ہم نے پچھلی دہائی میں دیکھی ہے میں نے اس کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ میں نے اپنے حلقے سے ایک اچھے نمائندے کو ووٹ دیا ہے۔
لوک سبھا الیکشن 2024 کے دوسرے مرحلے میں آج (26 اپریل) کو 13 ریاستوں میں 88 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کرناٹک میں آج 14 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ایسے میں جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار بھی اس میں جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں اور اپنا ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں۔ اس دوران بی جے پی کے خلاف آواز اٹھانے والے اداکار پرکاش راج نے بھی بنگلورو کے پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔
پرکاش راج نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا ووٹ میرے حق کے لیے ہے، میرا یہ اختیار ہے کہ میں منتخب کروں کہ کون میری نمائندگی کرے گا، کون پارلیمنٹ میں میری آواز بنے گا۔ اداکار پرکاش راج کے لیے امیدوار کا انتخاب کرنا بہت ضروری ہے۔ یہ اس بات کا اعلان ہے کہ آپ کس پر آپ بھروسہ کرتے ہیں۔
#WATCH | Karnataka: After casting his vote in Bengaluru, actor Prakash Raj says, "My vote stands for my right, for my power to chose who represents me, who will be my voice in the Parliament... It is very important to choose a candidate whom you believe in, and I have voted for… pic.twitter.com/f6s05exQel
— ANI (@ANI) April 26, 2024
اداکار پرکاش راج نے مزید کہا کہ میں نے اس امیدوار کو ووٹ دیا جس پر میں یقین کرتا ہوں، جو منشور وہ لائے ہیں اور ان کی تبدیلی کے وعدے پر میں یقین کرتا ہوں۔ نفرت اور تقسیم کی سیاست کی وجہ سے جو ہم نے پچھلی دہائی میں دیکھی ہے میں نے اس کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ میں نے ان لوگوں کے خلاف ووٹ دیا ہے جو تقسیم کر رہے ہیں۔ میں نے اپنے حلقے سے ایک اچھے نمائندے کو ووٹ دیا ہے۔
واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں میں 89 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ جس میں آسام، بہار، چھتیس گڑھ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، راجستھان، تریپورہ، اتر پردیش، مغربی بنگال اور جموں و کشمیر شامل ہیں۔