مشرقی شام میں امریکی اڈے پر دھماکے کی آوازیں

مشرقی شام میں امریکی فوجی تنصیبات کے خلاف حملے میں اضافہ کے درمیان یہ واقعہ الحسکہ میں ایک امریکی اڈے کے قریب ہوئے دھماکہ کے ایک دن بعدپیش آیا۔

مشرقی شام میں امریکی اڈے پر دھماکے کی آوازیں

شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ میں اتوار کی رات ایک امریکی اڈے پر زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق الحسکہ کے دیہی علاقے میں واقع قصرک بیس پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد علاقے میں بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑیوں کی موجودگی بھی دیکھی گئی ۔آبزرویٹری نے کہا کہ دھماکوں کی نوعیت پر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

آبزرویٹری کے مطابق، غزہ میں جاری تنازعے میں اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کے جواب میں ایران نواز ملیشیاؤں کے ذریعہ مشرقی شام میں امریکی فوجی تنصیبات کے خلاف حملے میں اضافہ کے درمیان یہ واقعہ الحسکہ کے جنوب میں الشدادي میں ایک امریکی اڈے کے قریب ہوئے دھماکہ کے ایک دن بعدپیش آیا۔

آبزرویٹری کے مطابق، 19 اکتوبر سے شام میں کئی اہم امریکی اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے کل 15 حملے درج کیے گئے ہیں۔