لوک سبھا انتخابات LIVE: منی پور کے امپھال میں پولنگ بوتھ پر فائرنگ، ایک شخص زخمی
منی پور: امپھال کے ایک پولنگ بوتھ پر فائرنگ، ایک شخص زخمیلوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ جاری ہے۔ اس درمیان منی پور کے امپھال واقع موئرنگ کمپو ساجیب اوانگ لیکائی میں ایک پولنگ سنٹر پر نامعلوم بدمعاشوں کے ذریعہ گولی باری اور تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس حادثہ میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ موئرانگ کمپو کی بلاک سطح افسر ساجیب سربالا دیوی نے بتایا کہ اچانک یہاں دو لوگ پہنچے اور کانگریس و بی جے پی کے پولنگ ایجنٹس کے بارے میں پوچھا۔ وہ کانگریس ایجنٹ کا ہاتھ پکڑ کر باہر لے گئے۔ پھر دو لوگوں نے کار کے اندر سے گولیاں چلائیں جس میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔Imphal, Manipur | Block Level Officer, for Moirangkampu Sajeb Surbala Devi says, "Suddenly two men here came and asked for polling agents of Congress and BJP. They took the Congress agent outside by holding his hand. Then the two men fired shots from inside the car. One person… pic.twitter.com/dPX7U2Biga— ANI (@ANI) April 19, 2024 بہار کے نکسل متاثرہ کچھ علاقوں میں ووٹنگ ختمبہار کی 4 لوک سبھا سیٹوں کے لیے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال 6 بجے تک کر سکیں گے، لیکن نکسل متاثرہ کچھ علاقوں میں ووٹنگ کا عمل انجام پا گیا ہے۔ ان علاقوں میں ووٹ ڈالنے کے لیے 4 بجے تک کا ہی وقت مقرر کیا گیا تھا اور اس کے مطابق اب ووٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ اورنگ آباد ضلع کے کٹمبا، رفیع گنج اور گیا ضلع کے امام گنج، گروا و ٹیکاری میں 4 بجے تک ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں گیا لوک سبھا کے تین اسمبلی حلقوں شیر گھاٹی، باراچٹی اور بودھ گیا میں بھی شام 4 بجے ووٹنگ کا عمل انجام پا گیا۔پہلے مرحلہ کی 102 سیٹوں پر سہ پہر 3 بجے تک 50 فیصد ووٹنگلوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت ملک کی 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق سہ پہر تین بجے تک تمام سیٹوں پر مجموعی طور پر 50 فیصد پولنگ درج کی گئی۔منی پور میں ووٹنگ کے دوران تشدد، فائرنگ کے بعد مشتعل عوام نے ای وی ایم کو نقصان پہنچایامنی پور میں لوک سبھا انتخابات کے لیے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے درمیان تشدد بھڑک اٹھا۔ بشنو پور لوک سبھا حلقہ میں پولنگ بوتھ پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے بعد مشتعل بھیڑ نے ای ایو ایم کو توڑ دیا۔لوک سبھا الیکشن: دوپہر 1 بجے تک کہاں اور کتنی ووٹنگ 21 ریاستوں میں دوپہر 1 بجے تک ووٹنگ کا اوسط 36.96 فیصد ہے۔1. تریپورہ- 53.04 %2. مغربی بنگال- 50.96 %3. میگھالیہ- 48.91 %4. منی پور- 45.68 %5. آسام- 45.12 %6. پڈوچیری- 44.95 %7. مدھیہ پردیش- 44.18 %8. جموں و کشمیر- 43.11 %9. چھتیس گڑھ- 42.57 %10. تمل ناڈو- 39.43 %11. ناگالینڈ- 38.83 %12. اتراکھنڈ- 37.33 %13. اتر پردیش- 36.96 %14. سکم - 36.82 %15. میزورم- 36.67 %16. انڈمان- 35.70 %17. اروناچل پردیش- 34.99 %18. راجستھان- 33.73 %19. بہار- 32.41 %20. مہاراشٹر- 32.36%21. لکشدیپ-29.91 %منی پور میں سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران تشدد بھڑک اٹھا۔ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق منی پور کے مویرانگ اسمبلی حلقے کے تھامن پوکپی میں پولنگ بوتھ پر فائرنگ کی گئی۔ وہیں چھتیس گڑھ کے بیجاپور سے دھماکہ کی اطلاع موصول ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق بیجاپور کے چہکا گاؤں میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران آئی ای ڈی دھماکہ ہوا، جس میں سی آر پی ایف کے ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ زخمیو ہو گئے۔ پولیس نے دھماکی کی تصدیق کی ہے۔مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے بھنڈارا میں پولنگ بوتھ پراپنا ووٹ ڈالا۔لوک سبھا انتخابات 2024 کے پہلے مرحلے میں جن 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، ان میں مہاراشٹر کی بھنڈارا کی سیٹ بھی ہے۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے بھنڈارا میں پولنگ بوتھ پراپنا ووٹ ڈالا۔#WATCH भंडारा, महाराष्ट्र: #LokSabhaElections2024 के लिए पहले चरण का मतदान जारी है। महाराष्ट्र कांग्रेस अध्यक्ष नाना पटोले ने एक मतदान केंद्र पर अपना वोट डाला। pic.twitter.com/eJEBzFOKYT— ANI_HindiNews (@AHindinews) April 19, 2024 کوچ بہار سے کانگریس کی امیدوار پیا رائے چودھری نے اپنا ووٹ ڈالاکوچ بہار سے کانگریس کی امیدوار پیا رائے چودھری نے اپنا ووٹ ڈالا۔ بی جے پی نے یہاں سے مرکزی وزیر نیسیت پرمانک کو میدان میں اتارا ہے۔#WATCH | Cooch Behar, West Bengal: Congress Candidate from Cooch Behar Piya Roy Chowdhury casts her vote. BJP has fielded Union Minister Nisith Pramanik from Cooch Behar constituency. #LokSabhaElections2024 pic.twitter.com/8XbkPklnGv— ANI (@ANI) April 19, 2024 صبح 11 بجے تک کس ریاست میں کتنے فیصد ووٹنگ درج کی گئی؟الیکشن کمیشن کے مطابق صبح 11 بجے تک جزائر انڈمان نکوبار میں 21.82 فیصد، اروناچل پردیش میں 19.34 فیصد، آسام میں 27.22 فیصد، بہار میں 20.42 فیصد، چھتیس گڑھ میں 28.12 فیصد، جموں و کشمیر میں 22.60 فیصد، لکشدیپ میں 16.3 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔اس کے علاوہ مدھیہ پردیش میں 30.46 فیصد، مہاراشٹر میں 19.17 فیصد، منی پور میں 25.84 فیصد، میگھالیہ میں 33.12 فیصد، میزورم میں 27 فیصد، ناگالینڈ میں 23.28 فیصد، پڈوچیری میں 28.10 فیصد، راجستھان میں 22.51 فیصد، سکم میں 21.20 فیصد، تمل ناڈو میں 23.72، تریپورہ میں 34.54 فیصد، اتر پردیش میں 25.20 فیصد، اتراکھنڈ میں 24.83 فیصد اور مغربی بنگال میں 33.56 فیصد ووٹنگ ہوئی۔بی جے پی کے لوگ خاص مذہب کے لوگوں کو دھمکا رہے ہیں! سماجوادی پارٹیلوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت یوپی کی 8 سیٹوں پر جاری ووٹنگ کے درمیان سماجوادی پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ خاص مذہب سے تعلق رکھنے والوں کو بی جے پی کے لوگوں کی طرف سے دھمکایا جا رہا ہے۔ ایس پی نے ایکس پر لکھا، ’’مرادآباد لوک سبھا کے ٹھاکر دوارا میں بوتھ نمبر 381، 382، 383 پر بی جے پی کے لوگو خاص مذہب کے لوگوں کو دھمکا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے، غی
منی پور: امپھال کے ایک پولنگ بوتھ پر فائرنگ، ایک شخص زخمی
لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ جاری ہے۔ اس درمیان منی پور کے امپھال واقع موئرنگ کمپو ساجیب اوانگ لیکائی میں ایک پولنگ سنٹر پر نامعلوم بدمعاشوں کے ذریعہ گولی باری اور تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس حادثہ میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ موئرانگ کمپو کی بلاک سطح افسر ساجیب سربالا دیوی نے بتایا کہ اچانک یہاں دو لوگ پہنچے اور کانگریس و بی جے پی کے پولنگ ایجنٹس کے بارے میں پوچھا۔ وہ کانگریس ایجنٹ کا ہاتھ پکڑ کر باہر لے گئے۔ پھر دو لوگوں نے کار کے اندر سے گولیاں چلائیں جس میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
Imphal, Manipur | Block Level Officer, for Moirangkampu Sajeb Surbala Devi says, "Suddenly two men here came and asked for polling agents of Congress and BJP. They took the Congress agent outside by holding his hand. Then the two men fired shots from inside the car. One person… pic.twitter.com/dPX7U2Biga
— ANI (@ANI) April 19, 2024
بہار کے نکسل متاثرہ کچھ علاقوں میں ووٹنگ ختم
بہار کی 4 لوک سبھا سیٹوں کے لیے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال 6 بجے تک کر سکیں گے، لیکن نکسل متاثرہ کچھ علاقوں میں ووٹنگ کا عمل انجام پا گیا ہے۔ ان علاقوں میں ووٹ ڈالنے کے لیے 4 بجے تک کا ہی وقت مقرر کیا گیا تھا اور اس کے مطابق اب ووٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ اورنگ آباد ضلع کے کٹمبا، رفیع گنج اور گیا ضلع کے امام گنج، گروا و ٹیکاری میں 4 بجے تک ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں گیا لوک سبھا کے تین اسمبلی حلقوں شیر گھاٹی، باراچٹی اور بودھ گیا میں بھی شام 4 بجے ووٹنگ کا عمل انجام پا گیا۔
پہلے مرحلہ کی 102 سیٹوں پر سہ پہر 3 بجے تک 50 فیصد ووٹنگ
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت ملک کی 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق سہ پہر تین بجے تک تمام سیٹوں پر مجموعی طور پر 50 فیصد پولنگ درج کی گئی۔
منی پور میں ووٹنگ کے دوران تشدد، فائرنگ کے بعد مشتعل عوام نے ای وی ایم کو نقصان پہنچایا
منی پور میں لوک سبھا انتخابات کے لیے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے درمیان تشدد بھڑک اٹھا۔ بشنو پور لوک سبھا حلقہ میں پولنگ بوتھ پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے بعد مشتعل بھیڑ نے ای ایو ایم کو توڑ دیا۔
لوک سبھا الیکشن: دوپہر 1 بجے تک کہاں اور کتنی ووٹنگ
21 ریاستوں میں دوپہر 1 بجے تک ووٹنگ کا اوسط 36.96 فیصد ہے۔
1. تریپورہ- 53.04 %
2. مغربی بنگال- 50.96 %
3. میگھالیہ- 48.91 %
4. منی پور- 45.68 %
5. آسام- 45.12 %
6. پڈوچیری- 44.95 %
7. مدھیہ پردیش- 44.18 %
8. جموں و کشمیر- 43.11 %
9. چھتیس گڑھ- 42.57 %
10. تمل ناڈو- 39.43 %
11. ناگالینڈ- 38.83 %
12. اتراکھنڈ- 37.33 %
13. اتر پردیش- 36.96 %
14. سکم - 36.82 %
15. میزورم- 36.67 %
16. انڈمان- 35.70 %
17. اروناچل پردیش- 34.99 %
18. راجستھان- 33.73 %
19. بہار- 32.41 %
20. مہاراشٹر- 32.36%
21. لکشدیپ-29.91 %
منی پور میں سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران تشدد بھڑک اٹھا۔ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق منی پور کے مویرانگ اسمبلی حلقے کے تھامن پوکپی میں پولنگ بوتھ پر فائرنگ کی گئی۔ وہیں چھتیس گڑھ کے بیجاپور سے دھماکہ کی اطلاع موصول ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق بیجاپور کے چہکا گاؤں میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران آئی ای ڈی دھماکہ ہوا، جس میں سی آر پی ایف کے ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ زخمیو ہو گئے۔ پولیس نے دھماکی کی تصدیق کی ہے۔
مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے بھنڈارا میں پولنگ بوتھ پراپنا ووٹ ڈالا۔
لوک سبھا انتخابات 2024 کے پہلے مرحلے میں جن 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، ان میں مہاراشٹر کی بھنڈارا کی سیٹ بھی ہے۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے بھنڈارا میں پولنگ بوتھ پراپنا ووٹ ڈالا۔
#WATCH भंडारा, महाराष्ट्र: #LokSabhaElections2024 के लिए पहले चरण का मतदान जारी है। महाराष्ट्र कांग्रेस अध्यक्ष नाना पटोले ने एक मतदान केंद्र पर अपना वोट डाला। pic.twitter.com/eJEBzFOKYT
— ANI_HindiNews (@AHindinews) April 19, 2024
کوچ بہار سے کانگریس کی امیدوار پیا رائے چودھری نے اپنا ووٹ ڈالا
کوچ بہار سے کانگریس کی امیدوار پیا رائے چودھری نے اپنا ووٹ ڈالا۔ بی جے پی نے یہاں سے مرکزی وزیر نیسیت پرمانک کو میدان میں اتارا ہے۔
#WATCH | Cooch Behar, West Bengal: Congress Candidate from Cooch Behar Piya Roy Chowdhury casts her vote.
— ANI (@ANI) April 19, 2024
BJP has fielded Union Minister Nisith Pramanik from Cooch Behar constituency. #LokSabhaElections2024 pic.twitter.com/8XbkPklnGv
صبح 11 بجے تک کس ریاست میں کتنے فیصد ووٹنگ درج کی گئی؟
الیکشن کمیشن کے مطابق صبح 11 بجے تک جزائر انڈمان نکوبار میں 21.82 فیصد، اروناچل پردیش میں 19.34 فیصد، آسام میں 27.22 فیصد، بہار میں 20.42 فیصد، چھتیس گڑھ میں 28.12 فیصد، جموں و کشمیر میں 22.60 فیصد، لکشدیپ میں 16.3 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
اس کے علاوہ مدھیہ پردیش میں 30.46 فیصد، مہاراشٹر میں 19.17 فیصد، منی پور میں 25.84 فیصد، میگھالیہ میں 33.12 فیصد، میزورم میں 27 فیصد، ناگالینڈ میں 23.28 فیصد، پڈوچیری میں 28.10 فیصد، راجستھان میں 22.51 فیصد، سکم میں 21.20 فیصد، تمل ناڈو میں 23.72، تریپورہ میں 34.54 فیصد، اتر پردیش میں 25.20 فیصد، اتراکھنڈ میں 24.83 فیصد اور مغربی بنگال میں 33.56 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
بی جے پی کے لوگ خاص مذہب کے لوگوں کو دھمکا رہے ہیں! سماجوادی پارٹی
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت یوپی کی 8 سیٹوں پر جاری ووٹنگ کے درمیان سماجوادی پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ خاص مذہب سے تعلق رکھنے والوں کو بی جے پی کے لوگوں کی طرف سے دھمکایا جا رہا ہے۔ ایس پی نے ایکس پر لکھا، ’’مرادآباد لوک سبھا کے ٹھاکر دوارا میں بوتھ نمبر 381، 382، 383 پر بی جے پی کے لوگو خاص مذہب کے لوگوں کو دھمکا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے، غیرجانب دارانہ انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔
मुरादाबाद लोकसभा के ठाकुरद्वारा में बूथ संख्या 381, 382, 383 पर विशेष धर्म के लोगों को धमका रहे भाजपा के लोग।
— Samajwadi Party (@samajwadiparty) April 19, 2024
चुनाव आयोग संज्ञान लें, निष्पक्ष मतदान सुनिश्चित हो।@ecisveep @ceoup @DMMoradabad
مظفرنگر میں 12.1 فیصد، بجنور میں 9.3 فیصد پولنگ
پہلے مرحلے کے تحت اتر پردیش کی 8 سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ مظفرنگر میں صبح 9 بجے تک 12.1 فیصد پولنگ درج گیا، جبکہ بجنور میں 9.3 فیصد پولنگ درج ہوا۔ اس کے علاوہ سہارنپور میں 11 فیصد، مرادآباد میں 11.76 فیصد، کیرانہ میں 9.2 فیصد، نگینہ میں 13.9 فیصد اور پیلی بھیت میں 13.36 فیصد پولنگ درج کیا گیا۔
آئین، سیکولرازم اور جمہوریت کی حفاظت کے لیے صد فیصد ووٹنگ کریں: ارشد مدنی
پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے ووٹروں سے صد فیصد ووٹنگ کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’ووٹ ہمارا جمہوری حق ہے۔ آئین، سیکولرازم اور جمہوریت کی حفاظت کے لئے صد فیصد ووٹنگ کریں۔‘‘
वोट हमारा लोकतांत्रिक अधिकार है। संविधान, धर्मनिरपेक्षता और लोकतंत्र की रक्षा के लिए अपना शत-प्रतिशत मतदान करें।
— Arshad Madani (@ArshadMadani007) April 19, 2024
Vote is our democratic right. Cast your vote 100% for the protection of constitution, secularism and democracy.#LokSabhaElections2024
اپنے ایک ووٹ سے مہنگائی، بے روزگاری، نفرت اور ناانصافی کو ہرائیں: کانگریس
کانگریس نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا، ’’آپ کا ایک ووٹ مہنگائی، بے روزگاری، نفرت اور ناانصافی کو مٹا سکتا ہے۔ ووٹ ضرورت دیں۔ اپنے ایک ووٹ سے مہنگائی، بے روزگاری، نفرت اور ناانصافی کو ہرائیں۔‘‘
आपका एक वोट महंगाई, बेरोजगारी, नफ़रत और अन्याय को मिटा सकता है.
— Congress (@INCIndia) April 19, 2024
मतदान जरूर करें pic.twitter.com/pK3FBg5BCj
پی ایم مودی نے ووٹروں سے ووٹ دینے کی اپیل کی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، "جمہوریت کا سب سے بڑا جشن آج سے شروع ہو رہا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان تمام سیٹوں کے ووٹروں سے میری درخواست ہے کہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بنائیں، میری ان نوجوان دوستوں سے خصوصی اپیل ہے جو پہلی بار ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں، کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں۔‘‘
تمل ناڈو: سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے شیو گنگا میں ڈالا ووٹ
سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے رہنما پی چدمبرم نے تمل ناڈو کے شیو گنگا میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ووٹ دینے کے بعد انہوں نے کہا، ’’مجھے بہت خوشی اور فخر ہے کہ میں لوک سبھا کے انتخابات میں اپنا ووٹ ڈال سکا۔ جہاں تک تمل ناڈو کا تعلق ہے، مجھے یقین ہے کہ انڈیا بلاک تمام 39 پارلیمانی نشستوں پر سیٹوں پر جیت درج کرے گا۔‘‘
#WATCH शिवगंगा, तमिलनाडु: लोकसभा चुनाव 2024 के पहले चरण का मतदान शुरू हुआ। पूर्व केंद्रीय मंत्री और कांग्रेस नेता पी.चिदंबरम ने मतदान किया। pic.twitter.com/0owN63n52K
— ANI_HindiNews (@AHindinews) April 19, 2024
آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ناگپور میں ووٹ ڈالا
آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں ووٹ ڈالا ہے۔ اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد موہن بھاگوت نے کہا، ’’ووٹ دینا ہمارا فرض ہے، ووٹ دینا ہمارا حق ہے، صد فیصد ووٹنگ ہونی چاہیے، اس لیے آج میں نے پہلا کام ووٹ دینے کا کیا ہے۔‘‘
#WATCH नागपुर, महाराष्ट्र: लोकसभा चुनाव 2024 के पहले चरण का मतदान शुरू। RSS प्रमुख मोहन भागवत ने मतदान किया। pic.twitter.com/qZhW7kEBXp
— ANI_HindiNews (@AHindinews) April 19, 2024
لوک سبھا انتخابات: پہلے مرحلے کے تحت 21 ریاستوں کی 102 سیٹوں پر ووٹنگ جاری
لوک سبھا انتخابات 2024 کے پہلے مرحلے کے تحت 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 نشستوں پر ووٹنگ شروع ہو چکی ہے۔ اس مرحلے میں 1600 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 9 مرکزی وزراء، 2 سابق وزرائے اعلیٰ اور ایک سابق گورنر شامل ہیں۔ ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہوئی، جو کہ شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ آج اروناچل پردیش اور سکم کی 92 اسمبلی سیٹوں پر بھی ووٹنگ ہو رہی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں 16.63 کروڑ سے زیادہ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ ان میں 8.4 کروڑ مرد اور 8.23 کروڑ خواتین ووٹر ہیں۔ ان میں سے 35.67 لاکھ ووٹر ایسے ہیں جو پہلی بار ووٹ ڈال رہے ہیں، جبکہ 20 سے 29 سال کی عمر کے ووٹروں کی تعداد 3.51 کروڑ ہے۔ ان کے لیے 1.87 لاکھ پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔
پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل سی ای سی راجیو کمار کا ردعمل
سی ای سی راجیو کمار نے کہا، ’’ہم نے بہت محنت کی ہے۔ ہم نے سیکورٹی کے حوالے سے کافی تیاریاں کی ہیں، حالانکہ زیادہ تر ریاستوں میں تشدد کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اب تک کوئی تشدد نہیں ہوا ہے۔‘‘