لوک سبھا انتخابات LIVE: ’منی پور میں جمہوریت ہائی جیک‘، کانگریس نے لگایا سنگین الزام
’منی پور میں جمہوریت ہائی جیک‘، کانگریس نے لگایا سنگین الزاملوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 88 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ منی پور میں باہری لوک سبھا سیٹ کے کچھ حصوں پر بھی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اس دوران کانگریس نے منی پور میں پیدا حالات کو لے کر سنگین سوال اٹھا دیے ہیں۔ کانگریس کا الزام ہے کہ منی پور میں سیکورٹی فورسیز کے سامنے زبردستی این ڈی اے کے حق میں ووٹ ڈلوائے جا رہے ہیں۔ یہ الزام کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے عائد کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ باہری منی پور کے اکھرول ضلع میں لوگوں کو این ڈی اے میں شامل پارٹی این پی ایف کو ووٹ دینے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔دوسرے مرحلہ میں سہ پہر 3 بجے تک 50 فیصد پولنگ ریکارڈلوک سبھا انتخابات کے تحت 13 ریاستوں کی 88 لوک سبھا سیٹوں پر جاری ووٹنگ کے دوران سہ پہر 3 بجے تک مجموعی طور پر 50 فیصد پولنگ ریکارڈ گیا ہے۔دوسرے مرحلہ میں ایک بجے تک 39.1 فیصد پولنگ ریکارڈلوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے دوپہر ایک بجے تک ووٹنگ کے اعداد و شمار جاری کر دئے ہیں۔ 13 ریاستوں میں ووٹنگ کا فیصد مندرجہ ذیل ہے: تریپورہ: 54.47 فیصدمنی پور: 54.26 فیصدچھتیس گڑھ: 53.09 فیصدمغربی بنگال: 47.29 فیصدآسام: 46.31 فیصدجموں و کشمیر: 42.88 فیصدراجستھان: 40.39 فیصدکیرالہ: 39.26 فیصدمدھیہ پردیش: 38.96 فیصدکرناٹک: 38.23 فیصداتر پردیش: 35.73 فیصدبہار: 33.80 فیصدمہاراشٹر: 31.77 فیصددوسرے مرحلہ کی ووٹنگ جاری، 11 بجے تک تریپورہ-چھتیس گڑھ میں سب سے زیادہ ووٹنگالیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق صبح 11 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 36.42 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ وہیں، چھتیس گڑھ میں 35.47 فیصد، منی پور میں 33.22 فیصد، مغربی بنگال میں 31.25 فیصد، مدھیہ پردیش میں 28.15 فیصد، آسام میں 27.43 فیصد، راجستھان میں 26.84 فیصد، جموں و کشمیر میں 26.6 فیصد، کیرالہ میں 25.61 فیصد، یوپی میں 24.31 فیصد، بہار میں 21.68 فیصد اور کرناٹک میں 22.34 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ دوسرے مرحلہ کے تحت تریپورہ میں صبح 9 بجے تک 16.65 فیصد، مہاراشٹر میں 7.45 فیصد ووٹنگلوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے 9 بجے تک کی ووٹنگ کے اعداد و شمار جاری کر دئے گئے ہیں۔ اب تک کی ووٹنگ میں تریپورہ اور مغربی بنگال سب سے آگے ہیں۔ جبکہ مہاراشٹر میں سب سے کم ووٹنگ درج کی گئی ہے۔تریپورہ- 16.65 فیصدمغربی بنگال- 15.68 فیصدچھتیس گڑھ- 15.42 فیصدمنی پور- 14.80 فیصدمدھیہ پردیش- 13.82 فیصدکیرالہ- 11.90 فیصدراجستھان- 11.77 فیصداتر پردیش- 11.67 فیصدکرناٹک- 9.21 فیصدجموں و کشمیر- 10.39 فیصدآسام- 9.15 فیصدبہار- 9.65 فیصدمہاراشٹر- 7.45 فیصدریکارڈ تعداد میں ووٹ کریں: پی ایم مودیوزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے ریکارڈ تعداد میں حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’لوک سبھا انتخابات میں آج دوسرے مرحلہ کی تمام سیٹوں کے لئے ووٹروں سے میری مودبانہ درخواست ہے کہ وہ ریکارڈ تعداد میں ووٹ کریں۔ جتنی زیادہ ووٹنگ ہوگی، ہماری جمہوریت اتنی ہی مضبوط ہوگی۔ اپنے نوجوان ووٹروں کے ساتھ ہی ملک کی قوت نسواں سے میری خصوصی درخواست ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لئے بڑھ چڑھ کر آگے آئیں۔ آپ کا ووٹ آپ کی آواز ہے۔लोकसभा चुनाव में आज दूसरे चरण की सभी सीटों के मतदाताओं से मेरा विनम्र अनुरोध है कि वे रिकॉर्ड संख्या में मतदान करें। जितना अधिक मतदान होगा, उतना ही मजबूत हमारा लोकतंत्र होगा। अपने युवा वोटर्स के साथ ही देश की नारीशक्ति से मेरा यह विशेष आग्रह है कि वोट डालने के लिए वे बढ़-चढ़कर…— Narendra Modi (@narendramodi) April 26, 2024 جمہوریت کی حفاظت کے لئے ووٹ کریں: راہل گاندھیلوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ دریں اثنا، کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ووٹروں سے جمہوریت کی حفاظت کے لئے ووٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا، ’’میرے پیارے ہم وطنو! ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنے جا رہے اس تاریخی الیکشن کا آج دوسرا مرحلہ ہے۔ آپ کا ووٹ طے کرے گا کہ اگلی حکومت ’چند ارب پتیوں‘ کی ہوگی یا ’140 کروڑ ہندوستانیوں‘ کی۔ اس لئے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ آج گھر سے باہر نکلے اور ’آئین کا سپاہی‘ بن کر جمہوریت کی حفاظت کے لئے ووٹ کرے۔‘‘मेरे प्यारे देशवासियों!देश की तकदीर का फैसला करने जा रहे इस ऐतिहासिक चुनाव का आज दूसरा चरण है। आपका वोट तय करेगा कि अगली सरकार ‘चंद अरबपतियों’ की होगी या ‘140 करोड़ हिंदुस्तानियों’ की।इसलिए हर नागरिक का कर्तव्य है कि वह आज घर से बाहर निकले और ‘संविधान का सिपाही’ बन कर…— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 26, 2024 لوک سبھا انتخابات: دوسرے مرحلے کے تحت 13 ریاستوں کی 88 سیٹوں پر ووٹنگ جاریلوک سبھا انتخابات کے لئے آج دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ 13 ریاستوں کی 88 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس مرحلہ میں راہل گاندھی اور ہیما مالنی سمیت کئی قدآور لیڈروں کا وقار داؤ پر ہے۔ #LokSabhaElections2024 | Polling begins in 88 Constituencies across 13 States/UTs in the second phase of the 18th Lok Sabha elections. pic.twitter.com/KpCzvp455u— ANI (@ANI) April 26, 2024
’منی پور میں جمہوریت ہائی جیک‘، کانگریس نے لگایا سنگین الزام
لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 88 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ منی پور میں باہری لوک سبھا سیٹ کے کچھ حصوں پر بھی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اس دوران کانگریس نے منی پور میں پیدا حالات کو لے کر سنگین سوال اٹھا دیے ہیں۔ کانگریس کا الزام ہے کہ منی پور میں سیکورٹی فورسیز کے سامنے زبردستی این ڈی اے کے حق میں ووٹ ڈلوائے جا رہے ہیں۔ یہ الزام کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے عائد کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ باہری منی پور کے اکھرول ضلع میں لوگوں کو این ڈی اے میں شامل پارٹی این پی ایف کو ووٹ دینے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔
دوسرے مرحلہ میں سہ پہر 3 بجے تک 50 فیصد پولنگ ریکارڈ
لوک سبھا انتخابات کے تحت 13 ریاستوں کی 88 لوک سبھا سیٹوں پر جاری ووٹنگ کے دوران سہ پہر 3 بجے تک مجموعی طور پر 50 فیصد پولنگ ریکارڈ گیا ہے۔
دوسرے مرحلہ میں ایک بجے تک 39.1 فیصد پولنگ ریکارڈ
لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے دوپہر ایک بجے تک ووٹنگ کے اعداد و شمار جاری کر دئے ہیں۔ 13 ریاستوں میں ووٹنگ کا فیصد مندرجہ ذیل ہے:
تریپورہ: 54.47 فیصد
منی پور: 54.26 فیصد
چھتیس گڑھ: 53.09 فیصد
مغربی بنگال: 47.29 فیصد
آسام: 46.31 فیصد
جموں و کشمیر: 42.88 فیصد
راجستھان: 40.39 فیصد
کیرالہ: 39.26 فیصد
مدھیہ پردیش: 38.96 فیصد
کرناٹک: 38.23 فیصد
اتر پردیش: 35.73 فیصد
بہار: 33.80 فیصد
مہاراشٹر: 31.77 فیصد
دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ جاری، 11 بجے تک تریپورہ-چھتیس گڑھ میں سب سے زیادہ ووٹنگ
الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق صبح 11 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 36.42 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ وہیں، چھتیس گڑھ میں 35.47 فیصد، منی پور میں 33.22 فیصد، مغربی بنگال میں 31.25 فیصد، مدھیہ پردیش میں 28.15 فیصد، آسام میں 27.43 فیصد، راجستھان میں 26.84 فیصد، جموں و کشمیر میں 26.6 فیصد، کیرالہ میں 25.61 فیصد، یوپی میں 24.31 فیصد، بہار میں 21.68 فیصد اور کرناٹک میں 22.34 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
دوسرے مرحلہ کے تحت تریپورہ میں صبح 9 بجے تک 16.65 فیصد، مہاراشٹر میں 7.45 فیصد ووٹنگ
لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے 9 بجے تک کی ووٹنگ کے اعداد و شمار جاری کر دئے گئے ہیں۔ اب تک کی ووٹنگ میں تریپورہ اور مغربی بنگال سب سے آگے ہیں۔ جبکہ مہاراشٹر میں سب سے کم ووٹنگ درج کی گئی ہے۔
تریپورہ- 16.65 فیصد
مغربی بنگال- 15.68 فیصد
چھتیس گڑھ- 15.42 فیصد
منی پور- 14.80 فیصد
مدھیہ پردیش- 13.82 فیصد
کیرالہ- 11.90 فیصد
راجستھان- 11.77 فیصد
اتر پردیش- 11.67 فیصد
کرناٹک- 9.21 فیصد
جموں و کشمیر- 10.39 فیصد
آسام- 9.15 فیصد
بہار- 9.65 فیصد
مہاراشٹر- 7.45 فیصد
ریکارڈ تعداد میں ووٹ کریں: پی ایم مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے ریکارڈ تعداد میں حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’لوک سبھا انتخابات میں آج دوسرے مرحلہ کی تمام سیٹوں کے لئے ووٹروں سے میری مودبانہ درخواست ہے کہ وہ ریکارڈ تعداد میں ووٹ کریں۔ جتنی زیادہ ووٹنگ ہوگی، ہماری جمہوریت اتنی ہی مضبوط ہوگی۔ اپنے نوجوان ووٹروں کے ساتھ ہی ملک کی قوت نسواں سے میری خصوصی درخواست ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لئے بڑھ چڑھ کر آگے آئیں۔ آپ کا ووٹ آپ کی آواز ہے۔
लोकसभा चुनाव में आज दूसरे चरण की सभी सीटों के मतदाताओं से मेरा विनम्र अनुरोध है कि वे रिकॉर्ड संख्या में मतदान करें। जितना अधिक मतदान होगा, उतना ही मजबूत हमारा लोकतंत्र होगा। अपने युवा वोटर्स के साथ ही देश की नारीशक्ति से मेरा यह विशेष आग्रह है कि वोट डालने के लिए वे बढ़-चढ़कर…
— Narendra Modi (@narendramodi) April 26, 2024
جمہوریت کی حفاظت کے لئے ووٹ کریں: راہل گاندھی
لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ دریں اثنا، کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ووٹروں سے جمہوریت کی حفاظت کے لئے ووٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا، ’’میرے پیارے ہم وطنو! ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنے جا رہے اس تاریخی الیکشن کا آج دوسرا مرحلہ ہے۔ آپ کا ووٹ طے کرے گا کہ اگلی حکومت ’چند ارب پتیوں‘ کی ہوگی یا ’140 کروڑ ہندوستانیوں‘ کی۔ اس لئے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ آج گھر سے باہر نکلے اور ’آئین کا سپاہی‘ بن کر جمہوریت کی حفاظت کے لئے ووٹ کرے۔‘‘
मेरे प्यारे देशवासियों!
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 26, 2024
देश की तकदीर का फैसला करने जा रहे इस ऐतिहासिक चुनाव का आज दूसरा चरण है।
आपका वोट तय करेगा कि अगली सरकार ‘चंद अरबपतियों’ की होगी या ‘140 करोड़ हिंदुस्तानियों’ की।
इसलिए हर नागरिक का कर्तव्य है कि वह आज घर से बाहर निकले और ‘संविधान का सिपाही’ बन कर…
لوک سبھا انتخابات: دوسرے مرحلے کے تحت 13 ریاستوں کی 88 سیٹوں پر ووٹنگ جاری
لوک سبھا انتخابات کے لئے آج دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ 13 ریاستوں کی 88 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس مرحلہ میں راہل گاندھی اور ہیما مالنی سمیت کئی قدآور لیڈروں کا وقار داؤ پر ہے۔
#LokSabhaElections2024 | Polling begins in 88 Constituencies across 13 States/UTs in the second phase of the 18th Lok Sabha elections. pic.twitter.com/KpCzvp455u
— ANI (@ANI) April 26, 2024