لوک سبھا انتخابات LIVE: ملک میں 97 کروڑ رجسٹرڈ ووٹر، 10.5 لاکھ پولنگ اسٹیشن، سی ای سی
ملک میں 97 کروڑ رجسٹرڈ ووٹر: چیف الیکشن کمشنرچیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا، ’’ہم قوم کو ایک حقیقی جشنی اور جمہوری ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ سترہویں لوک سبھا کی مدت 16 جون 2024 کو ختم ہو رہی ہے۔ آندھرا پردیش، اوڈیشہ، اروناچل پردیش اور سکم کی قانون ساز اسمبلیوں کی مدت بھی جون 2024 میں ختم ہو رہی ہے۔ جموں و کشمیر میں بھی انتخابات ہونے ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’ہمارے پاس تقریباً 97 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز، 10.5 لاکھ پولنگ اسٹیشنز، 1.5 کروڑ پولنگ اہلکار اور سیکورٹی عملہ، 55 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں، اور 4 لاکھ گاڑیاں ہیں۔‘‘چیف الیکشن کمشنر نے کہا، ’’ملک میں 29 سال تک کی عمر کے قریب 21.5 کروڑ نوجوان ووٹرز ہیں۔ 1.82 کروڑ ووٹر ایسے ہیں جو پہلی بار ووٹ دیں گے۔ یہ تمام افراد اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔ اس ملک میں کل ووٹرز کی تعداد 96.8 کروڑ ہے، جن میں سے 49.7 کروڑ مرد اور 47 کروڑ خواتین شامل ہیں۔‘‘Delhi: Chief Election Commissioner Rajiv Kumar says, "We have a total of 96.8 crore electors." pic.twitter.com/bORb5L2uce— ANI (@ANI) March 16, 2024 الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس شروعچیف الیکشن کمشنر راجیو کمار دونوں الیکشن کمشنروں گیانیش کمار اور سکھبیر سنگھ سندھو کے ساتھ وگیان بھون میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ راجیو کمار پریس کانفرنس کے آغاز میں عام انتخابات سے متعلق معلومات فراہم کر رہے ہیں۔Watch LIVE : Press Conference by Election Commission to announce schedule for General Elections 2024 to Lok Sabha & State Assemblies https://t.co/M8MRkdUdod— Election Commission of India (@ECISVEEP) March 16, 2024 الیکشن کمیشن میں پریس کانفرنس کے لیے اسٹیج تیارالیکشن کمیشن کے دفتر میں لوک سبھا انتخابات 2024 کی تاریخوں کے اعلان کے لئے اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے۔ تھوڑی دیر میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار انتخابی تاریخوں کا اعلان کریں گے۔تاریخوں کے اعلان کے لیے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس 3 بجے شروع ہوگیالیکشن کمیشن آج یعنی ہفتہ (16 مارچ) کو لوک سبھا انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ انتخابی شیڈول کا اعلان ہوتے ہی ملک میں ضابطہ اخلاق نافذ ہو جائے گا۔ انتخابی کمیشن لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ کچھ صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے شیڈول کا بھی اعلان کرے گا۔ انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہفتہ کی دوپہر 3 بجے کیا جائے گا۔#WATCH | Election Commission of India will announce the Lok Sabha election dates at 3pm today in Delhi pic.twitter.com/htGrzXA1Pn— ANI (@ANI) March 16, 2024
ملک میں 97 کروڑ رجسٹرڈ ووٹر: چیف الیکشن کمشنر
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا، ’’ہم قوم کو ایک حقیقی جشنی اور جمہوری ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ سترہویں لوک سبھا کی مدت 16 جون 2024 کو ختم ہو رہی ہے۔ آندھرا پردیش، اوڈیشہ، اروناچل پردیش اور سکم کی قانون ساز اسمبلیوں کی مدت بھی جون 2024 میں ختم ہو رہی ہے۔ جموں و کشمیر میں بھی انتخابات ہونے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’ہمارے پاس تقریباً 97 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز، 10.5 لاکھ پولنگ اسٹیشنز، 1.5 کروڑ پولنگ اہلکار اور سیکورٹی عملہ، 55 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں، اور 4 لاکھ گاڑیاں ہیں۔‘‘
چیف الیکشن کمشنر نے کہا، ’’ملک میں 29 سال تک کی عمر کے قریب 21.5 کروڑ نوجوان ووٹرز ہیں۔ 1.82 کروڑ ووٹر ایسے ہیں جو پہلی بار ووٹ دیں گے۔ یہ تمام افراد اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔ اس ملک میں کل ووٹرز کی تعداد 96.8 کروڑ ہے، جن میں سے 49.7 کروڑ مرد اور 47 کروڑ خواتین شامل ہیں۔‘‘
Delhi: Chief Election Commissioner Rajiv Kumar says, "We have a total of 96.8 crore electors." pic.twitter.com/bORb5L2uce
— ANI (@ANI) March 16, 2024
الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس شروع
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار دونوں الیکشن کمشنروں گیانیش کمار اور سکھبیر سنگھ سندھو کے ساتھ وگیان بھون میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ راجیو کمار پریس کانفرنس کے آغاز میں عام انتخابات سے متعلق معلومات فراہم کر رہے ہیں۔
Watch LIVE : Press Conference by Election Commission to announce schedule for General Elections 2024 to Lok Sabha & State Assemblies https://t.co/M8MRkdUdod
— Election Commission of India (@ECISVEEP) March 16, 2024
الیکشن کمیشن میں پریس کانفرنس کے لیے اسٹیج تیار
الیکشن کمیشن کے دفتر میں لوک سبھا انتخابات 2024 کی تاریخوں کے اعلان کے لئے اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے۔ تھوڑی دیر میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار انتخابی تاریخوں کا اعلان کریں گے۔
تاریخوں کے اعلان کے لیے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس 3 بجے شروع ہوگی
الیکشن کمیشن آج یعنی ہفتہ (16 مارچ) کو لوک سبھا انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ انتخابی شیڈول کا اعلان ہوتے ہی ملک میں ضابطہ اخلاق نافذ ہو جائے گا۔ انتخابی کمیشن لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ کچھ صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے شیڈول کا بھی اعلان کرے گا۔ انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہفتہ کی دوپہر 3 بجے کیا جائے گا۔
#WATCH | Election Commission of India will announce the Lok Sabha election dates at 3pm today in Delhi pic.twitter.com/htGrzXA1Pn
— ANI (@ANI) March 16, 2024