عالمی کپ 2023: ورلڈ چمپئن انگلینڈ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے دہانے پر، جنوبی افریقہ نے 229 رنوں سے ہرایا

ایڈن مارکرم اور مارکو جانسن کی ریکارڈ شراکت داری کی بدولت جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے سامنے جیت کے لیے 400 رنوں کا ہدف رکھا تھا، لیکن انگلینڈ کی پوری ٹیم 170 رن ہی بنا سکی۔

عالمی کپ 2023: ورلڈ چمپئن انگلینڈ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے دہانے پر، جنوبی افریقہ نے 229 رنوں سے ہرایا

ورلڈ چمپئن انگلینڈ کے لیے رواں عالمی کپ ٹورنامنٹ ایک برا خواب ثابت ہو رہا ہے۔ شروعاتی 3 میچوں میں صرف 1 جیت حاصل کرنے والی انگلینڈ آج جنوبی افریقہ کے ساتھ کھیلے گئے میچ میں بری طرح شکست کھا گئی۔ اس کے ساتھ ہی 4 میچوں میں محض ایک جیت کے ساتھ اس کے صرف 2 پوائنٹس ہیں۔ یعنی دفاعی چمپئن انگلینڈ عالمی کپ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ ابھی اس کے 5 میچ ضروری باقی ہیں، لیکن مزید ایک میچ میں ہار اسے سیمی فائنل کی دوڑ سے بہت دور کر دے گا۔ آج انگلینڈ کو 229 رنوں سے شکست ملی جو کہ رنوں کے معاملے میں یک روزہ کرکٹ میں اس کی اب تک کی سب سے بڑی شکست ہے۔

آج انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو درست ثابت ہوتا نظر آ رہا تھا جب میچ کی دوسری ہی گیند پر کوئنٹن ڈیکوک آؤٹ ہو گئے، لیکن اس کے بعد کچھ بھی انگلینڈ کے حق میں نہیں ہوا۔ ریزا ہینڈرکس نے 75 گیندوں پر 85 رن اور راسی وَنڈر ڈوسین نے 61 گیندوں پر 60 رن بنا کر ٹیم کو مضبوط شروعات دی۔ پھر کپتان ایڈن مارکرم نے 44 گیندوں پر 42 رنوں کا تعاون کیا۔ ڈیوڈ ملر محض 5 رن بنا کر ضرور آؤٹ ہو گئے، لیکن ہنرک کلاسین اور مارکو جانسن نے 76 گیندوں پر 151 رنوں کی تیز طرار شراکت داری کی۔ یہ کسی بھی ٹیم کے لیے یک روزہ میچ میں 150 یا اس سے زیادہ رنوں کی تیز ترین شراکت داری کا ریکارڈ ہے۔ ہنرک کلاسین نے جہاں محض 67 گیندوں پر 4 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 109 رن بنائے، وہیں مارکو جانسن نے محض 42 گیندوں پر 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 75 رن بنائے۔ 50 اوورس انگلینڈ کی ٹیم 7 وکٹ کے نقصان پر 399 رن بنانے میں کامیاب ہو گئی۔