عالمی کپ 2023: خوب لڑا نیوزی لینڈ لیکن نہیں بنا سکا 389 رن، آسٹریلیا نے 5 رنوں سے ہرایا

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے سامنے جیت کے لیے 389 رنوں کا پہاڑ کھڑا کیا تھا، آخری اوور تک ایسا لگا جیسے نیوزی لینڈ میچ جیت سکتی ہے، لیکن جب آخری گیند پر 6 رنوں کی ضرورت تھی تو اس پر کوئی رن نہیں بنا۔

عالمی کپ 2023: خوب لڑا نیوزی لینڈ لیکن نہیں بنا سکا 389 رن، آسٹریلیا نے 5 رنوں سے ہرایا

عالمی کپ 2023 میں لگاتار دو دنوں میں ہوئے دو نزدیکی مقابلوں نے ٹورنامنٹ کا ماحول گرما دیا ہے۔ کل پاکستانی ٹیم انتہائی نزدیکی مقابلے میں جنوبی افریقہ سے ایک وکٹ سے ہار گئی تھی، اور آج نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا نے میچ کی آخری گیند پر 5 رنوں سے ہرایا۔ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے سامنے جیت کے لیے 389 رنوں کا پہاڑ کھڑا کیا تھا، اور الٹ پھیر سے بھرے اس میچ میں آخری گیند تک ایسا لگتا رہا کہ نیوزی لینڈ جیت سکتی ہے، لیکن جب آخری گیند پر 6 رنوں کی ضرورت تھی تو مشیل اسٹارک نے کوئی رن نہیں دیا۔ اس طرح رویندر رچن اور جمی نیشم کی بہترین اننگ کے باوجود نیوزی لینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آج ٹاس نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے جیتا تھا اور پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے کو آسٹریلیائی سلامی بلے بازوں ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے پوری طرح غلط ثابت کر دیا۔ گزشتہ دو میچوں میں سنچری بنانے والے ڈیوڈ وارنر اور رواں عالمی کپ میں پہلی بار ٹیم کا حصہ بنے ٹریوس ہیڈ نے شروعاتی 10 اوورس میں طوفانی 118 رنوں کی شراکت داری کر دی۔ جب یہ دونوں کھیل رہے تھے تو ایسا لگ رہا تھا کہ آسٹریلیا 50 اوورس میں 450 سے 500 رن بنا سکتی ہے۔ لیکن نیوزی لینڈ کے پارٹ ٹائم گیندباز گلین فلپس نے پہلے وارنر (65 گیندوں پر 81 رن) کو آؤٹ کیا اور پھر ٹریوس ہیڈ (67 گیندوں پر 109 رن) کو بھی پویلین بھیج دیا۔ جب ہیڈ آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور 23.2 اوورس میں 2 وکٹ کے نقصان پر 200 رن تھا اور آسٹریلیا بہت تیزی کے ساتھ بڑے اسکور کی طرف گامزن تھی۔