راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے راگھو چڈھا کی ایوان سے معطلی رد کی
بی جے پی رکن پارلیمنٹ جی وی ایل نرسمہا راؤ کے ذریعہ پیش تجویز پر راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے راگھو چڈھا کی معطلی رد کر دی، عآپ رکن پارلیمنٹ کو 11 اگست کو راجیہ سبھا سے معطل کیا گیا تھا۔
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن پیر کے روز عآپ راجیہ سبھا رکن راگھو چڈھا کی معطلی رد کر دی گئی۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ جی وی ایل نرسمہا راؤ کے ذریعہ پیش تجویز پر راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے راگھو چڈھا کی معطلی رد کر دی۔ عآپ رکن پارلیمنٹ کو 11 اگست کو راجیہ سبھا سے معطل کیا گیا تھا۔
Spoke in Parliament after 115 days of suspension.
— Raghav Chadha (@raghav_chadha) December 4, 2023
Got an opportunity to raise iPhone Snooping Alert issue, of which I too was a target.
Demanded an investigation by a JPC.
If right to privacy of an MP is being violated in such brazen ways, what hope does a common citizen have? pic.twitter.com/0zhP3knAhh
واضح رہے کہ چڈھا پر بی جے پی نے پانچ اراکین پارلیمنٹ کے فرضی دستخط کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ ان کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آخری دن دھنکھڑ نے ایوان سے معطل کر دیا تھا۔ چڈھا کی معطلی کا اعلان کرتے ہوئے دھنکھڑ نے اس وقت کہا تھا ’’ان کے رویہ، اصولوں کی خلاف ورزی، نامناسب عمل کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ اصول 266 کو اصول 256 کے ساتھ نافذ کرنے میں تیزی لائی جائے اور راگھو چڈھا کو سروس سے معطل کر دیا جائے، جب تک کونسل کو خصوصی استحقاق کمیٹی کی رپورٹ نہیں ملتی۔‘‘