راجدھانی دہلی میں آندھی طوفان سے تباہی، سینکڑوں درخت اکھڑ گئے، 2 افراد ہلاک، 23 زخمی

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے شہروں میں گزشتہ رات لوگوں کو دھول بھرے طوفان کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد دہلی این سی آر کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی۔ اس سے ایک طرف دہلی کے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی، وہیں دوسری طرف عمارتیں اور درخت گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔ ان واقعات میں دو افراد ہلاک اور 23 افراد شدید زخمی ہوئے۔کیجریوال کے انتخابی مہم میں حصہ لینے کتنا فرق پڑ سکتا ہے؟رپورٹ کے مطابق، لوگوں نے دہلی پولیس کنٹرول روم کو تقریباً 400 سے زیادہ ایمرجنسی کالز کیں اور درختوں اور عمارتوں کے گرنے سمیت اموات کی اطلاع دی۔ پولیس کو دہلی والوں کی طرف سے درختوں کے اکھڑنے سے متعلق 152 کالیں، عمارت کو نقصان پہنچنے سے متعلق 55 اور بجلی میں خلل سے متعلق 202 کالیں موصول ہوئیں۔ درخت گرنے سے 6 زخمی اور 2 جاں بحق ہو گئے۔ اسی طرح عمارت کو نقصان پہنچنے سے 17 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔’میں کسی بھی پلیٹ فارم پر پی ایم مودی سے بحث کے لیے تیار‘، راہل گاندھی نے ججوں کی دعوت قبول کیگزشتہ رات کی دھول بھری آندھی اتنی زوردار تھی کہ لوگ گھروں میں چھپ گئے تاہم جو لوگ گھروں سے باہر تھے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہفتہ کی صبح جب لوگ گھروں سے باہر نکلے تو دہلی، کینٹ، وسنت کنج، نئی دہلی، حوض خاص، نوئیڈا، رج ایریا سمیت کئی علاقوں میں درخت گرنے کے مناظر دیکھے گئے۔’جو زیادہ ڈراتا دھمکاتا ہے، وہ سب سے بڑا بزدل ہوتا ہے‘، امیٹھی میں پرینکا گاندھی نے پی ایم مودی پر کیا زوردار حملہمحکمہ موسمیات نے دہلی، غازی آباد اور گوتم بدھ نگر کے لیے یلو الرٹ اور گروگرام اور فرید آباد کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں اگلے دو دنوں تک بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔ 11 مئی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔مدھیہ پردیش: بیتول کے چار پولنگ مراکز پر 73 فیصد ووٹنگ

راجدھانی دہلی میں آندھی طوفان سے تباہی، سینکڑوں درخت اکھڑ گئے، 2 افراد ہلاک، 23 زخمی

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے شہروں میں گزشتہ رات لوگوں کو دھول بھرے طوفان کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد دہلی این سی آر کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی۔ اس سے ایک طرف دہلی کے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی، وہیں دوسری طرف عمارتیں اور درخت گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔ ان واقعات میں دو افراد ہلاک اور 23 افراد شدید زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق، لوگوں نے دہلی پولیس کنٹرول روم کو تقریباً 400 سے زیادہ ایمرجنسی کالز کیں اور درختوں اور عمارتوں کے گرنے سمیت اموات کی اطلاع دی۔ پولیس کو دہلی والوں کی طرف سے درختوں کے اکھڑنے سے متعلق 152 کالیں، عمارت کو نقصان پہنچنے سے متعلق 55 اور بجلی میں خلل سے متعلق 202 کالیں موصول ہوئیں۔ درخت گرنے سے 6 زخمی اور 2 جاں بحق ہو گئے۔ اسی طرح عمارت کو نقصان پہنچنے سے 17 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

گزشتہ رات کی دھول بھری آندھی اتنی زوردار تھی کہ لوگ گھروں میں چھپ گئے تاہم جو لوگ گھروں سے باہر تھے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہفتہ کی صبح جب لوگ گھروں سے باہر نکلے تو دہلی، کینٹ، وسنت کنج، نئی دہلی، حوض خاص، نوئیڈا، رج ایریا سمیت کئی علاقوں میں درخت گرنے کے مناظر دیکھے گئے۔

محکمہ موسمیات نے دہلی، غازی آباد اور گوتم بدھ نگر کے لیے یلو الرٹ اور گروگرام اور فرید آباد کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں اگلے دو دنوں تک بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔ 11 مئی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔