دہلی کے بیبی کیئر سینٹر میں آگ لگی، عمارت سے کئی نوزائیدہ بچوں کے مارے جانے کی خبر
دہلی کے وویک وہار میں واقع بیبی کیئر سینٹر میں آگ لگنے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ بچے کی دیکھ بھال کے مرکز میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 16 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔
دہلی کے وویک وہار میں واقع بیبی کیئر سینٹر میں آگ لگنے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی ہے۔ چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کے مرکز میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 16 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ واضح رہےاب آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم نے اس عمارت سے کئ نوزائیدہ بچوں کو بچا لیا ہے، جب کہ کئی بچے مارے گئے اور جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔
نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق بیبی کیئر سنٹر میں آگ لگنے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے بتایا کہ رات تقریباً 11.30 بجے آئی ٹی آئی، بلاک بی، وویک وہار علاقے میں واقع بیبی کیئر سنٹر سے آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد 9 گاڑیوں کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ بعد ازاں اطلاع کی بنیاد پر مزید گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔
#UPDATE फायर ऑफिसर राजेश ने कहा, "16 फायर टेंडर मौके पर हैं। आग पूरी तरह से बुझ गई है। करीब 11-12 लोगों को बचाया गया।" https://t.co/ueNkawfXRW pic.twitter.com/FtCDvvs0VL
— ANI_HindiNews (@AHindinews) May 25, 2024
اہلکار نے بتایا کہ ٹیم نے ریسکیو آپریشن کے دوران عمارت سے 11 نوزائیدہ بچوں کو بچا لیا۔ ڈی ایف ایس کے سربراہ اتل گرگ کے مطابق آگ پر اب قابو پا لیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آکسیجن سلنڈر غیر قانونی طور پر بھرے ہوئے تھے جس کی وجہ سے آکسیجن سلنڈر پھٹ گیا۔