دوسرا دن رہا جنوبی افریقہ کے نام، ہندوستانی گیندبازوں کے سامنے پہاڑ کی طرح کھڑے رہے ڈین ایلگر
دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقہ نے 5 وکٹ کے نقصان پر 256 رن بنا لیے، ڈین ایلگر کے لیے یہ آخری ٹیسٹ سیریز اور وہ ابھی 140 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا دوسرا دن بھی آج خراب روشنی کی وجہ سے جلد ختم ہو گیا۔ پہلے دن کی طرح دوسرے دن بھی جنوبی افریقہ کی ٹیم ہندوستانی ٹیم پر حاوی دکھائی دی۔ مشکل پچ پر دوسرے دن کے ایل راہل نے شاندار سنچری بنائی جس کی وجہ سے ہندوستان پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن بنانے میں کامیاب ہوئی۔ لیکن جب جنوبی افریقہ کی بلے بازی شروع ہوئی تو دھیرے دھیرے پچ بہتر ہوتا دکھائی دیا اور بلے بازوں نے بہترین کھیل کا بھی مظاہرہ کیا۔
Dean Elgar's unbeaten ton has put South Africa in the driving seat in Centurion
— ICC (@ICC) December 27, 2023
#SAvIND: https://t.co/xSuVJrjWI9 | #WTC25 pic.twitter.com/p5An0tC7Sh
دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقہ کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 256 رن پہنچ گیا۔ یعنی جنوبی افریقہ کو 11 رنوں کی سبقت مل گئی ہے۔ اس اننگ میں افریقہ کے ہیرو ڈیلن ایلگر رہے جو اپنے کیریر کی آخری ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک ڈین ایلگر 140 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے اور ان کا ساتھ مارکو یانسن دے رہے ہیں۔