حیدر آباد: نامپلّی واقع اپارٹمنٹ میں شدید آتشزدگی، 6 افراد کی دردناک موت
ایک چار منزلہ عمارت میں خوفناک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، آگ سب سے پہلے ایک کار رپیئرنگ کی دکان میں لگی اور دھیرے دھیرے آگ کی لپٹیں اوپری منزل پر پہنچ گئیں۔
تلنگانہ کے حیدر آباد میں پیر کی صبح ایک اپارٹمنٹ میں شدید آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس حادثہ میں 6 لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ مہلوکین میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا کہ آگ بلڈنگ میں واقع ایک گودام میں لگی۔ یہ آگ اتنی تیزی کے ساتھ پھیلی کہ کئی لوگوں کو اس سے نکلنے کا موقع تک نہیں مل سکا۔
#WATCH | Daring rescue of a child and woman amid massive fire in a storage godown located in an apartment complex in Bazarghat, Nampally of Hyderabad pic.twitter.com/Z2F1JAL8wa
— ANI (@ANI) November 13, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلڈنگ کے گراؤنڈ فلور پر ایک گودام میں کیمیکلز رکھے تھے۔ اسی گودام میں ایک کار کی رپیئرنگ بھی چل رہی تھی۔ شروعاتی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ یہاں ایک اسپارک سے کیمیکلز نے آگ پکڑ لی اور دیکھتے ہی دیکھگے آگ پورے کمرے سے ہوتے ہوئے اپارٹمنٹ میں پھیل گئی۔ اس کی زد میں آ کر 6 لوگوں کی جان چلی گئی۔ اس حادثہ میں تین افراد سنگین طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔