جاپان میں زلزلوں کے بعد اٹھ رہی سنامی کی لہریں، 36 ہزار گھر تاریکی میں ڈوبے
کیوڈو نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشرقی جاپان ریلوے کمپنی نے زلزلہ کے سبب توہوکی، جویتسو اور ہوکوریکو شنکاسین لائنوں کا آپریشن بند کر دیا ہے۔
جاپان کے مغربی ساحل پر پیر کی دوپہر آئے تیز زلزلہ کے بعد اشیکاوا علاقہ میں 1.2 میٹر سے زیادہ اونچی سنامی کی لہریں اٹھتی ہوئی دیکھی گئیں۔ مقامی میڈیا نے اس سلسلے میں جانکاری دی ہے اور سنامی کی مزید اونچی لہریں اٹھنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ شنہوا نیوز ایجنسی نے بتایا کہ رپورٹس کے مطابق جاپان کے مغربی ساحل پر ٹویاما علاقہ میں بھی مقامی وقت کے مطابق شام 4.23 بجے 50 سنٹی میٹر اونچی سنامی کی لہریں آنے کی اطلاع ملی۔
The roads have cracked open
— Aditya Rathore (@imAdityaRathore) January 1, 2024
Another earthquake warning issued.
Very high waves are approaching the coasts.#earthquakes #japan #japanese #japannews #tsunami #NewYear pic.twitter.com/fXH0DgdA5Z
این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق لہریں پانچ میٹر تک پہنچ سکتی ہیں اور افسران نے لوگوں سے جتنی جلد ہو سکے اونچے علاقے یا پاس کی عمارت کی اوپری منزل پر چلے جانے کی گزارش کی ہے۔ کیوڈو نیوز کی رپورٹ کے مطابق مشرقی جاپان ریلوے کمپنی نے زلزلہ کے سبب توہوکو، جویتسو اور ہوکوریکو شنکانسین لائنوں پر آپریشن بند کر دیا گیا ہے۔ ہوکوریکو الیکٹرک پاور کمپنی نے کہا کہ 36000 سے زیادہ گھروں میں بجلی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جاپانی حکومت نے ٹوکیو میں وزیر اعظم دفتر میں ایک ایمرجنسی رد عمل دفتر قائم کیا ہے۔
Breaking News:#Japan issues #tsunami alerts after 7.6 magnitude quake off the country’s coast.#Earthquake #Tsunami #earthquakespic.twitter.com/xaU5CoYvSu
— imran ali (@imu07280300033) January 1, 2024
اس سے قبل دن میں جاپان موسمیاتی سائنس ایجنسی (جے ایم اے) نے اشیکاوا، پھوکوئی، نگاتا، ٹویاما، یاماگاٹا اور دیگر علاقوں سمیت ملک کے مغربی ساحل کے وسیع حصے کے لیے سنامی کا الرٹ جاری کیا تھا۔ اس میں کئی طاقتور زلزلوں کی سیریز دیکھی گئی تھی۔ وسطی جاپان میں بحر جاپان کے ساحل پر 7.6 شدت تک کا جھٹکا آیا۔ موسمیاتی ایجنسی کے مطابق سب سے بڑا زلزلہ شام 4.10 بجے آیا۔ اشیکاوا علاقہ میں نوٹو جزیرہ پر موجود جاپانی زلزلہ شدت پیمانہ کے مطابق زلزلہ کی شدت زیادہ سے زیادہ 7 درج کی گئی۔ اس سے وسط ٹوکیو میں عمارتیں بھی ہل گئیں۔