تلنگانہ انتخابات:ویمل واڑہ سے امیدوار کی تبدیلی،بی جے پی لیڈر ٹی اوما بی جے پی سے مستعفی
اوما، بی جے پی کی انتخابی تشہیری کمیٹی کے صدر و حضورآباد کے رکن اسمبلی ای راجندر کی قریبی سمجھی جاتی ہیں۔وہ سال 2021میں ای راجندر کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئی تھیں۔
تلنگانہ میں بی جے پی کے لئے پریشانیاں بڑھ ہی ہیں ۔ اب وہاں ویمل واڑہ اسمبلی حلقہ سے امیدوار کی تبدیلی کے پارٹی قیادت کے فیصلہ سے مایوس ہوکر بی جے پی کی لیڈر ٹی اوما نے بی جے پی کی ابتدائی رکنیت سے استعفی دے دیا۔
یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب مہاراشٹر کے سابق گورنر سی ایچ ودیاساگررا و ٔکے فرزند سی ایچ وکاس راؤ کو پارٹی قیادت نے ان کی جگہ ویمل واڑہ سے امیدوار بنانے کا اعلان کیا۔بی جے پی کی جانب سے لمحہ آخر میں امیدوار کی تبدیلی پر مایوس ہوکر اوما نے یہ فیصلہ کیا۔
اوما، بی جے پی کی انتخابی تشہیری کمیٹی کے صدرنشین و حضورآباد کے رکن اسمبلی ای راجندر کی قریبی سمجھی جاتی ہیں۔وہ سال 2021میں ای راجندر کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئی تھیں۔