ترکی بھر میں آپریشنز، داعش سے منسلک 304 افراد گرفتار

وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے کہا کہ وہ اپنے بہادر پولیس افسران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جو آپریشنز کرتے ہیں۔وہ سال میں 365 دن رات آپریشن کرتے ہیں۔

ترکی بھر میں آپریشنز، داعش سے منسلک 304 افراد گرفتار

داعش سے پوری دنیا پریشان ہے اسی تعلق سے ترکی بھر میں کی گئی کارروائیوں میں دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 304 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ بیک وقت 32 صوبوں میں داعش کے خلاف 'ہیروز-34' کوڈ نام کے آپریشن کیے گئے۔

پولیس کی جانب سے کیے گئے چھاپوں کے دوران داعش کے لیےکام کرنے والے اور تنظیم سے وابستہ 304 مشتبہ افراد پکڑے گئے۔

وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم قوم کے امن، اتحاد اور یکجہتی کو بگاڑنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے۔

یرلی قایا نے کہا کہ "ہم اپنی سیکورٹی فورسز کی اعلیٰ کوششوں سے اپنی لڑائی بلا روک ٹوک جاری رکھیں گے۔ میں اپنے بہادر پولیس افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو آپریشنز کرتے ہیں۔ ہم سال میں 365 دن رات آپریشن کرتے ہیں۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری یہ کاروائیاں پر عزم طریقے سے جاری رہیں گی۔